جسمانی بیماریوں کا روحانی علاج
جو شخص بیماری کی حالت میں آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن۔ پڑھتا رہے گا تو اس کی بیماری ختم ہو تی جائے گی اور دن بدن صحت یاب ہوتا جائے گا۔اس کے علاوہ اسی آیت کی برکت سے گناہ بھی معاف ہوں گے اور نیکی کی توفیق بھی ملے گی۔
شریر جنات اور انسانوں سے حفاظت
جو شخص بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کو 101 مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دے۔اس عمل کی برکت سے شیطانی جنات اور انسانوں کے شر اور مکروفریب سے حفاظت رہے گی۔شیطانی وساوس کبھی اس کے آس پاس بھی نہیں پھٹکیں گے اور وہ ہمیشہ ان سے محفوظ رہے گا۔برے خیالات اور برے خوابوں سے بھی بچا رہے گا ۔
نظر کی کمزوری دور کرنے کا خاص عمل
اگر کسی شخص کی نظر کمزور ہو یا آنکھوں کے مختلف امراض کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ سرمہ پر روزانہ 132 سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍo پڑھ کر دم کرتے رہیں اور اس سرمہ کو رات سوتے وقت آنکھوں میں ڈالنا شروع کر دے‘سرمہ ڈالتے ہوئے بھی ہر سلائی پر ایک ایک مرتبہ یہی آیت پڑھے‘ان شاءاللہ آنکھوں کے امراض سے نجات ملے گی۔ اگر صحت مند شخص یہ دم شدہ سرمہ استعمال کرےتو آنکھوں کے امراض سے حفاظت رہے گی‘ نظر بد کی شکایت نہیں ہو گی۔
رزق میں کشادگی
اگر کسی شخص کو تنگی رزق کا شکوہ ہو‘مال میں برکت نام کی کوئی چیز نہ ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل صلوٰۃ الحاجات کے پڑھے‘سلام پھیرنے کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ سو مرتبہ یَا لَطِیْفُ اور سو مرتبہ یَا اَللہ کا ورد کر کے اپنے ہاتھوں پر دم کر کےسینے پر اور گردن کے گردپھیرلے‘ ان شاءاللہ کچھ عرصہ اس عمل کی برکت سے رزق میں فراخی ہو گی ۔
زوجین میں بے پناہ محبت کے لئے
اگر کسی عورت کا شوہر اس پر ظلم کرتا ہو یا حق زوجیت ادا نہ کرتا ہو تو اس عورت کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد اسم الٰہی یَا مُقْسِطُ یَا عَظِیْمُ یَا رَحْمٰنُ یَا اَللہُ 313 مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے دعا کرے۔ان شاءاللہ تعالیٰ چند دن یہ عمل کرنے سے شوہر راہ راست پر آجائے گا اور بیوی پر دل و جان سے فریفتہ ہو جائے گا۔
مصائب و آلام سے چھٹکارا
اگر کوئی شخص پریشانیوں اور مصائب میں گھرا ہو تو اسے چاہیے کہ درج ذیل آیت مبارکہ کو روزانہ فجر اور عشاء کی نماز کے بعد 21 مرتبہ پڑھے اور یہ عمل مسلسل چالیس دن تک جاری رکھے۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ جلد ہی پریشانیوں کو ختم کرنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ بنادیں گے اور ہر قسم کے رنج و غم سے آزاد فرمادیں گے۔اس کے علاوہ جو شخص اس عمل کو مسلسل اپنے معمول کا حصہ بنا لے گا تو جلد ہی اللہ تعالیٰ اس پر اسرار وموز کے دروازے کھول دینگے‘کشف کی دولت نصیب ہو گی۔آیت:وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللهِ إِنَّ اللهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِo(المومن44)
بچھڑوں کو ملانے کا عمل
اگر کسی کاکوئی عزیز رشتہ دار بچھڑ گیا ہو اوروہ بچھڑ کر کسی اور شہر یا ملک پہنچ چکا جہاں پر اس کا پتہ نہ چل رہا ہو ‘اس کی جدائی میں گھر والے سخت پریشان اور بے قرار رہتے ہوں تو انہیں چاہیے کہ ہر نماز کے بعد درج ذیل آیت مبارکہ کی ایک تسبیح کچھ عرصہ روزانہ پڑھیں اور پھر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کریں تو جلد ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچھڑے ہوئے شخص کے ملنے کے اسباب بن جائیں گے۔آیت یہ ہے۔فَصَبْـرٌ جَـمِيْلٌ ۖ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَo
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں