Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

رئیسِ شہر کی نسلیں آج در در کی خاک چھان رہیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! ہمارے پڑ دادا بہت رئیس اور بہت زیادہ سخی تھے۔ ہمارا خاندان شہر کے سب سے بڑے تاجر اوررئیس خاندانوں میں شمار ہوتا تھا۔ پڑدادا جی مرحوم نے سب رشتہ داروں کو تو مالی طور پر مستحکم کردیا لیکن گردش حالات اور جادوگروں کی ستم ظریفی کی بدولت ان کی اپنی نسلیں ویران اور تنزلی کا شکار ہو گئیں ۔ کاروبار زوال پذیر ہو گئے ‘جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے مٹی ہوجاتا۔بھائیوں کا پراپرٹی کا کام تھا لیکن کام نہ ہونے کی وجہ سے کریانہ کی دکان چلانے پر مجبور ہو گئے۔وہاں بھی کئی لوگ ادھار مال لے کر گئے مگر پیسے نہ دئیے۔اس کے علاوہ بھائیوں کے رشتوں کے مسائل اورہر کام میں رکاوٹیں ہیں۔بیماریوں نے گھر میں ڈھیرے ڈال دئیے‘گھر کا ہر فرد بزرگ ‘جوان‘ بچے سب کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہنے لگے۔ غرض یہ کہ ہم ہر طرف سے بندھے ہوئے بے بس اور پریشان تھے۔ہر وقت یہی بات سوچتے کہ کیا ہم بھی کبھی واپس اپنے پڑدادا جیسا رتبہ‘ عزت‘ مال و دولت نوکر چاکر سب واپس پاسکیں گے۔
آخر اللہ تعالیٰ کو ہمارے حال پر ترس آگیا اور تقریباً 12 سال پہلے عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا طریقہ آیا۔ہم گھر والوں نے روحانی اعمال کرنا شروع کیے جس سے حالات میں کچھ بہتری ہوئی۔پھر رمضان کا مہینہ میں عبقری کی ایک کتاب تیس روزے تیس عبادتیں سے ایک وظیفہ ملا:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَo اس وظیفہ سے حیرت انگیز فوائد ملے‘تب سے اس کو اپنا معمول بنالیا۔ اس وظیفہ سے ہم نے بہت کچھ پایا۔ عزت، محبت اور غرض کے جومانگتی ہوں‘ ہوجاتا ہے‘ جو چاہتی ہوں مل جاتا ہے۔اس دعا کے بارے میں آپ کے روحانی محفل والے الفاظ ذہن میں نقش ہوگئے ہیں ’’کہ اے میرے بندے تو چاہتا جا میں کرتا جائوں گا‘‘ ۔اگر کبھی وظیفہ پڑھنے میں کوتاہی ہو تو خواب میں تنبیہ کی جاتی ہے‘ دو دفعہ تو آپ نے یہ وظیفہ مجھے خواب میں عنایت فرمایا تھا اور ایک دفعہ ایسا ہوا کہ جیسے قرآن میں پڑھ رہی ہوں اور یہ الفاظ قرآن پر ظاہر ہورہے تھے اور ان الفاظ پر جیسے نورانی روشنی پڑ رہی ہو‘ یعنی بار بار اس بات کو باور کروایا جاتا ہے کہ تمام مسائل کا حل اسی وظیفہ میں ہے۔
اس وظیفہ کی ایسی تاثیر ملی ہے کہ جب کسی مرحوم سے ملاقات کی خواہش ہوتی ہے تو اسی دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس سے ملاقات اور اس کا حال مجھ پر ظاہر فرما دیتے ہیں۔اسی عمل کی وجہ سے آٹھ سال بعد آپ سے ملاقات ہوئی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 586 reviews.