محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے بچپن سے ہی ڈیپریشن کا سخت ترین مسئلہ ہے۔ سولہ سالوں سے ڈیپریشن کی ادویات کھا رہی ہوں ‘ ادویات کے استعمال سے طبیعت میں بہتری آجاتی ہے لیکن ادویات چھوڑتے ہی دوبارہ طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ 26 سال کی عمر میں شادی ہو گئی‘ شادی کے چار ماہ بعد اولاد کی امید لگی تو طبیعت خراب ہو گئی ‘ جسم سے طاقت بالکل ختم ہو گئی۔ ڈلیوری کے بعد ڈیپریشن بہت زیادہ بڑھ گیا۔ماہر نفسیات‘ ڈاکٹروں کے چکر اور فیسیں دے دے کر تھک گئی لیکن ایک پل کا سکون نہیں مل سکا۔دوسری اولاد کے وقت بھی یہی حالت ہوئی ‘ ڈلیوری ہوئی تو ڈیپریشن پہلے سے زیادہ بگڑ گیا۔ جسم سے طاقت دن بدن ختم ہوتی گئی کوئی کام نہیں ہوتا تھا‘سارا دن بستر پر لیٹی رہتی تھی۔کوئی کام نہیں کر پاتی تھی یہاں تک کہ حالت ایسی ہو گئی نہ اپنی سمجھ رہی نہ گھر کی اورنہ بچوں کی‘ ایسے محسوس ہوتا کہ جیسےدماغ پر کوئی پردہ آ گیا ہے‘ سمجھ بوجھ ختم ہو گئی ‘ دل گھبراتا تھا۔ گھر میں ہر چیز سے وحشت اور خوف محسوس ہونے لگتا تھا‘ اکیلے نہیں بیٹھ سکتی تھی ۔بہت کوشش کی کہ دماغ پر جو پردہ آیا ہے یہ ہٹ جائے اور عام لوگوں کی طرح چیزوں کو سمجھ سکوں لیکن طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی ۔ ڈیپریشن آخری حد تک پہنچ چکا تھا‘ ہر وقت ایسامحسوس ہوتا جیسے جان سولی پر لٹکی ہوئی ہے ۔ ان سخت ترین حالات میں وقت گزار رہی تھی گویا کالے پہاڑوں میں گم ہوگئی ہوں۔اس دوران میں نے عبقری دواخانہ کا ڈیپریشن پیکج اور سکون افزاء سیرپ استعمال کیا۔اس کے علاوہ صبح و شام عبقری کا عنابی قہوہ تین ماہ تک استعمال کیا۔ ان ادویات کے استعمال کرتے ہی میرے دل و دماغ سے پردہ ہٹ گیا اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ دل کا سکون اتنی بڑی نعمت ہے کہ انسان ساری دنیا کے خزانے دے کر یہ خرید لے تو بھی فائدے میں ہے۔میری طبیعت آہستہ آہستہ ٹھیک ہو تی گئی۔میں سخت اذیت سے نکل کراب پُر سکون ہو چکی ہوں۔ہر چیز کا خوف اور وحشت دل سے نکل چکی ہے ‘ساری عمر ڈاکٹروں ہسپتالوں میں دھکے کھائے لیکن ڈیپریشن جیسی اذیت ناک بیماری سے عبقری نے نجات دلائی۔ ڈیپریشن کا احساس صرف اسے ہی ہو سکتا ہے جو اس سے گزرا ہے‘ اس بیماری میں بہت درد ناک اور بے حد خوفناک صورتحال ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے‘ آمین۔(عالیہ صادق، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں