حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم سو مرتبہ ‘یہ سن کر وہ شخص چلاگیا اور چند روز کے بعد آیا اور عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ نے مجھے اتنا دیاکہ میرے گھرمیں رکھنے کو جگہ نہ رہی
فقر اور تنگی معا ش کا علا ج
مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو۔ عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ملائکہ کی تسبیح کیا ہے؟ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم سو مرتبہ یہ سن کر وہ شخص چلاگیا اور چند روز کے بعد آیا اور عرض کیا کہ حضور اللہ نے مجھے اتنا دیاکہ میرے گھرمیں رکھنے کو جگہ نہ رہی۔
ہرمشکل کیلئے سورہ یٰسین کا عمل
پہلے تین مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر سورہ یٰسین شروع کریں پہلے لفظ (یٰسین) کو دس مرتبہ پڑھیں پھر جب پہلی مبین پر آئیں تو اس پر رک کر دس مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ پڑھیں اس طرح ہر مبین پر اور جب سَلاَم قَولًامِّن رَّبِّ الرَّحِیمِ پرآئیں اس کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں ہر مبین سے واپس نہیں جانا ہے مسلسل پڑھنا ہے سات مرتبہ اس طرح پڑھیں تین دن تک آخر میں درود شریف تین مرتبہ پھر دعا کرلیں۔
سر کے درد کا علاج
مواہب لدینہ میں جامع حمیدی سے منقول ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم درد سے پناہ مانگتے اور درد کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الکَبِیرِ اَعُوذُ بِااللّٰہِ العَظِیمِ مِن شَرِّکُلِّ عِرقٍ قَعَّارٍ وَ مِن شَرِّالنَّارِ“
اس دعا کو پہلے پانچ مرتبہ پھر دوبارہ سات مرتبہ پھرگیارہ مرتبہ پڑھ کر درد کو جھاڑنا بہت مفید ہے۔ ہر دفعہ درد کی جگہ پڑھنے والا یا خود مریض اپنے ہاتھ سے پکڑے، جب دم کرنے والا ایک دفعہ دم کرے ہاتھ درد کی جگہ سے ہٹالیا جائے گا اگر آرام نہ ہو تو پھر اسی طر ح درد کی جگہ کو پکڑ کر دعا پڑھ کر دم کیا جائے انشاءاللہ تین مرتبہ دم کرنے کے بعد درد میں بہت سکون اور آرام آجائے گا۔ اگر آرام نہ ہو پھر چار گھنٹہ کے بعد اسی طرح درد کو جھاڑا جائے۔ دن میں دو دفعہ اس عمل کو کیا جائے ان شاءاللہ بالکل آرام ہوجائے گا۔
لاجواب حافظہ کیلئے
جس شخص کا حافظہ خراب ہو، مزاج میں بھول زیادہ ہو 343 مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد ان مبارک آیتوں کا روزانہ پڑھنا نہایت مجرب ہے۔ 40 دن کے بعد برسوں کی بھولی ہوئی باتیں یاد آجائیں گی۔ آیتیں یہ ہیں:
” سَنُقرِئُکَ فَلَا تَنسٰی اِلَّا مَاشَائَ اللّٰہُo اِنَّہُ یَعلَمُ الجَھرَ وَمَا یَخفٰیo وَنُیَسِّرُکَ لِلیُسرٰیo مگر مع بسم اللہ الرحمن الرحیم کے پڑھے ، اول آخر 13,13مرتبہ التحیات والا درود شریف بھی پڑھنا لازم ہے۔
کمر درد کے لیے
جس کی کمر میں درد ہو، سات طشتریوں (پلیٹوں) پر ان مبارک آیتوں کو لکھ کر روغن زیتون سے آیتوں کے نقش کو زائل کر کے درد کی جگہ ملنا نہایت مفید عمل ہے۔ آیتیں یہ ہیں۔” قَد اَفلَحَ مَن تَذَکّٰی وَذَکَرَاسمَ رَبِّہ فَصَلّٰیo بَل تُوثِرُونَ الحَیٰوہ الدُّنیَاo وَالاٰخِرَہ خَیر وَّ اَبقٰیo اِنَّ ھٰذَ الَفِی الصُّحُفِ الاُولٰیo صُحُفِ اِبرَاہِیمَ وَمُوسٰیo (سورہ الاعلی‘ پارہ نمبر 30)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 358
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں