کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری بہت عرصہ سے پڑھ رہا ہوں۔ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ خرید کرخود بھی پڑھتا ہوں‘ گھر والے اور جاننے والے احباب کو بھی دیتا ہوں۔جب سے عبقری رسالہ گھر میں آیا ہے بہت نفع ہورہا ہے۔اللہ آپ کو برکت والی لمبی عمر عطا فرمائے ‘ آمین!جولائی 2023ء کے شمارہ میں نیا سلسلہ ’’بندش لگوائیے‘‘ پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ بہت اہم موضوع ہے جس کا تعلق لوگوں کے روزمرہ مسائل کے ساتھ ہے۔
کافی عرصہ سے حاسدین نے پریشان کر رکھا ہے‘ نظر بد کی وجہ سے مصائب و آلام اور بیماریوں کا شکار ہو چکا ہوں۔آپ سے گزارش ہے کہ حاسدین کےحسد‘ان کی نظر بد ‘ بیماریوں‘ تنگدستی اوردشمنوں کی چالوں پر بندش لگا دیں۔(مدثر‘ چکوال)
عمل:مٹی کا ایک ڈھیلا لیں‘ اس پر روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ66 مرتبہوَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ پڑھیں ۔اس دوران اپنے مقصد کا سخت تصور رکھیں۔یہ عمل مسلسل 21 دن تک کرنا ہے‘ پھر اس ڈھیلے کو کسی ویرانےیا قبرستان میں جاکر دفن کر دیں‘ان شاءاللہ تمام برے افعال جن کا تصور کریں گے ان پر بندش لگ جائے گی۔عمل کا ہدیہ:عمل مکمل ہونے کے بعد حسب توفیق قبرستان میں کیڑے مکوڑوں کو شکر اور ٹوٹا چاول ڈال دیں۔اس تمام عمل کا ثواب صحابی رسولﷺ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو ہدیہ کردیں۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سے محفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں