Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دکان سے تعویذ نکلے اور پھر کروڑ پتی بن گیا! حیران کن

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!تسبیح خانہ اور آپ سے نسبت کے بعد اللہ تعالیٰ نےمشکلات سے بھری زندگی میں آسانیاں پیدا کر دی ۔اس سے پہلے ہم مختلف مسائل میں گھرے ہوئے تھے‘جسمانی و روحانی بیماریاں اور قدم قدم پر ناکامیوں کا سامنا تھا۔مجھے اچانک دورے پڑنا شروع ہو تے ‘ہر وقت طبیعت خراب رہتی ‘ گھر کے تمام افراد میری وجہ سے کافی پریشان ہو جاتے۔پھر عبقری کےذریعے آپ سے تعارف ہوا۔زندگی سے پریشانیاں ختم ہونا شروع ہوگئیں‘تسبیح خانہ کے منبر سے ملنےوالے روحانی اعمال کی برکت سے دربدر کی ٹھوکروں سے بچ گئے۔ہمارے بہت زیادہ حاسدین تھے‘عاملین کے ذریعے کاروبار کو باندھ دیا گیا تھا‘دن بدن پَستی کا شکار ہوتے چلے جار ہے تھے۔دکان سے اکثر رنگ برنگےتعویذات نکلتے کیونکہ حاسدین ہم پر مسلسل جادو ٹونہ کروارہے تھے۔سارا دن کوئی گاہک دکان پر نہ آتا‘ بڑی پریشانی ہوگئی‘ حتیٰ کہ دکان کا بجلی کا بل ایک ماہ ادا نہ کرسکا۔ مگرپھرتسبیح خانہ ملا‘ وہاں کے اعمال ‘ وظائف ملے۔الحمدللہ بندشیں کھل گئیں‘ جادو ٹونے کےوار ٹوٹ گئے ہیں ‘ بندکاروبار دوبارہ سے چل پڑا۔میرا چھوٹا بھائی جو بیماریوں اور پریشانیوں کی وجہ سے گھر پر محصور ہو چکا تھا‘ کسی سے بھی ملتا جلتا نہ تھا‘ الحمدللہ اب وہ بھی کافی بہتر ہو چکا ہے‘ دکان پر آنے لگا‘ پہلے سے کافی بہتر ہے۔
نفرتیں محبتوں میں بدل گئیں
تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد ہماری زندگی یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔یہ یقیناً آپ کی توجہات اور دعائوں کی برکات ہیں جس سے ہمارے سالوں پرانے اٹکے کام ہونا شروع ہو گئے ہیں ‘ اس کےعلاوہ مسائل بھی تیزی کے ساتھ حل ہوتےجارہے ہیں۔جب سے میری شادی ہوئی تھی‘زندگی میں مسائل کے انبار لگ چکے تھے‘گھر میںکسی نہ کسی بات پر ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا‘آپس کی ناچاقیاں اور نفرتیں بڑھتی چلی جارہی تھیں۔گھر اور باہر کہیں بھی سکون کا لمحہ میسر نہیں تھا‘ہر طرف پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں۔الحمدللہ آپ کی دعائوں سے اب دل جڑگئے ہیں‘نفرتیں محبتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔گھر اب امن کا گہوارا بن چکا ہے۔معاشی طور پر بھی بہت زیادہ حالات بہتر ہو گئے ہیں‘ الحمدللہ تسبیح خانہ کی نسبت کے بعد اللہ تعالیٰ نے اتنی تونگری دی ہے کہ اب ذاتی دو دکانیں خرید لی ہیں۔(مبشر قاسم‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 574 reviews.