محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے شوگر کےمرض میں مبتلا رہا‘ادویات کے سہارے جی رہا تھا مگر پھر بھی اچانک شوگر کا لیول بڑھ جاتا جس سے طبیعت بہت زیادہ خراب ہو جاتی۔ایک مرتبہ شوگر سے نجات کے لئے عبقری میں ایک ٹوٹکہ شائع ہوا ۔میں نے وہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ‘چند دن کے استعمال سے ہی افاقہ ہونا شروع ہو گیا۔میں نے مسلسل کچھ عرصہ اس ٹوٹکہ کو استعمال کیا جس سے الحمدللہ میری شوگر کنٹرول ہو گئی۔اب بھی کبھی کبھار یہ ٹوٹکہ استعمال کر لیتا ہوں جس وجہ سے اس بیماری اور اس کے نقصانات سےبچا ہوا ہوں۔اپنا یہ مشاہدہ اس لئے تحریر کررہاہوں تاکہ جو لوگ اس ٹوٹکہ سے ناواقف ہیں انہیں بھی علم ہو اور وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔آک کے پودے کا پتہ لے لیں‘اس کا ایک رخ جو سیدھا یعنی آسمان کی طرف ہوتاہے اور دوسرا حصہ جس کا رخ زمین کی طرف ہوتا ہے‘دوسرے حصہ کو پائوں کے تلوئوں پراور پہلا یعنی جو رخ سیدھا یعنی آسمان کی طرف ہوتا ہے اسے پائوں کے ٹخنے پر لگا کر جراب پہن لیں۔آک کے دو پتے لینے ہیں اورمذکورہ ترتیب سےدونوں پائوں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔یہ ٹوٹکہ رات سوتے وقت استعمال کریں اور صبح جرابیں اور یہ پتے اتار کر شوگر چیک کریں۔میری شوگر 200 سے اوپر رہتی تھی جو 120 سے بھی نیچے آگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں