Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کاروبار میں ترقی‘اجڑے گھر آباد اور ہر مشکل کا آزمودہ حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2024ء

نام ا میر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مئوثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!

عمر قید سے خلاصی مل گئی!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا جس کالج میں پڑھتا تھا وہاں کسی طالب علم کا قتل ہو گیا ‘شبہ میں پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا‘مقدمہ چلا ‘ بیٹے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔جبکہ بیٹا بے قصور تھا لیکن اس کا ایک دوست تھا جس سے یہ گناہ سر زد ہوا‘ وہ موقع سے فرار ہوا اور تمام الزام بیٹے پر آگیا۔میں نے اپریل 2024ء کے شمارہ کے صفحہ 65 پر موجود ناجائز مقدموں سے نجات کے لئے نقش دریائے نیل کا عمل کرنا شروع کیا۔ایسا غیبی نظام بنا کہ پولیس اصل قاتل تک پہنچ گئی‘عدالت میںاپیل دائر کی‘قاتل نے اپنا جرم قبول کر لیا اور گزشتہ ہفتے بیٹے کو رہائی مل گئی۔(ج‘ لاہور)
اجڑا گھر آباد ہو گیا
سال پہلے میری شادی ہوئی‘چند ہفتوں بعد ہی گھر میںلڑائی جھگڑے شروع ہو گئے اور بیوی میکہ چلی گئی۔میں نے صلح کی کوشش کی مگر وہ خلع لینے پر بضد تھی۔بہن کے کہنے پر اگست 2023ء کے شمارہ سے دیکھ کر نقش حضرت عمرؓ والا عمل کرنا شروع کیا۔بیوی کا دل موم ہونا شروع ہو گیا ‘چند دن بعد خود ہی گھر واپس آگئی۔میں نے عمل جاری رکھا‘ الحمدللہ آج گھر امن کا گہوارا بن چکا ہے۔(شبیر حسین‘میانوالی)
کاروبار میں ایسی ترقی ملی کہ سب حیران!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!چلتے ہوئے کاروبار کو نہ جانے کس کی نظر لگی‘چند ہفتوں میں ہی اچانک زوال پذیر ہو گیا ۔جو جمع پونجی تھی وہ بھی ختم ہونا شروع ہو گئی۔ڈر تھا کہ کہیںبالکل کنگال نہ ہو جائوں کیونکہ بہتری کے کوئی آثار نظر نہیںآرہے تھے۔عبقری جولائی 2022ء کے شمارہ میں ستر حاجات والا نقش شائع ہوا۔میں نے لکھی گئی ترکیب کے مطابق پُر کرنا شروع کیا‘اگلے ماہ کے عمل سے پہلے ہی حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔اللہ کا شکر ہے چند ماہ ستر حاجات کے نقش والا عمل کرنے سے کاروبار میں ایسی ترقی ملی کے سب حیران ہیں۔(راشد محمود‘ کراچی)
بیمار بیٹی کو نئی زندگی مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی پیدا ہوئی تو چند ماہ بعد ہی سخت بیمار پڑ گئی۔جگہ جگہ علاج کروایا ‘چند دن کے لئے افاقہ ہوتا مگر دوبارہ پھر بیمار ہو جاتی۔ایک دن سخت بیمار ہو گئی‘ ہسپتال داخل کروانا پڑا۔ ڈاکٹر وں نے بتایا کہ حالت بہت خطرہ میں ہے۔ہسپتال کی ایک مسجد میں جا کر حاجات کے نوافل پڑھے‘ گڑ گڑا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔وہاں کسی نے عبقری رسالہ دیا۔اس شمارہ سے دیکھ کر نقش حضرت عمرؓ والا عمل شروع کیا۔چند دن میں ہی بیٹی کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔اللہ کا شکر ہے چند ہفتوں میں مکمل صحت یاب ہو گئی۔(محمدرفاقت‘راولپنڈی)
ہر مشکل کا آزمودہ حل
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! جب سے نومبر 2023ء کے شمارہ میں نقش دریائے نیل شائع ہوا ہے‘ ہر ماہ باقاعدگی سے عمل کر رہی ہوں۔جو بھی مشکل ہو اس کا تصور کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘ جس مشکل کا تصور کروں وہ ختم ہو جاتی ہے۔(روبینہ‘پشاور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 571 reviews.