محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری ایک دوست ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتی تھی‘مجھے بھی مختلف زندگی کے مختلف معاملات سے متعلق عبقری کےوظائف بتاتی تھی۔اس کا شادی کا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا مگر شادی کے بعد وہ کچھ آزمائشوں کا شکار ہو گئی۔بے اولادی کا مسئلہ اور سسرال میں کچھ مسائل تھے جس وجہ سے وہ کافی پریشان رہنے لگی۔ان پر کچھ حالات آئے‘معاشی حالات کافی بد تر تھے‘شوہر نے قرض لیا ہوا تھا جس وجہ سے اچانک وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا۔میری وہ دوست بہت پریشان ہوئی ‘کئی دن اور ہفتے گزر گئے مگر شوہر کا کچھ پتہ نہ چلا۔گھر والوں نے کافی تگ و دو کی‘جگہ جگہ پتہ کروایا مگر اس بیچاری کا شوہر لاپتہ رہا۔اس دوران اس کے شوہر نے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہ کیا۔وہ مختلف وساوس میں مبتلا ہو رہی تھی۔ہر وقت پریشان رہنے لگی تھی۔جب مجھے اس تمام معاملے کی خبر ہوئی تو میں نے اور تمام گھر والوں نے اس کے شوہر کی نیت سے سورۃ الطارق کی آیت نمبر8 اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌ o سوا لاکھ(گھر کے چند افراد مل کر ایک نشست میں پڑھیں) مل کر پڑھی اور اپنی دوست کو بھی پڑھنے کا کہا۔اس عمل کی برکت سے چند ماہ بعد اس کے شوہر کا فون آیا‘ اس نے بتایا کہ وہ خیرو عافیت کے ساتھ ہے اور بہت جلد گھر واپس آجائے گا۔پھر مستقل اس کا شوہر ان سے رابطہ کرنے لگ گیا۔ اس کا شوہر واپس مل گیا‘اسباب بن رہے ہیںامید ہے ان شاءللہ بہت جلد ان کے باقی حالات بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔
شبانہ انجم، بھکر
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں