Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

والد کی عدم توجہ نے مجھے بددیانت اور چور بنادیا قارئین!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔ 

جب سے ہوش سنبھالا والدین کو آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے ہی دیکھا۔والد صاحب اپنے کام میں مصروف رہتے‘ ان کے پاس میرے لئے بھی وقت نہ تھا۔نفرت بھرے اس ماحول کی وجہ سے حساس طبیعت اور تنہائی کا شکار ہو گیا۔ابھی جوانی کی عمر کو نہ پہنچا تھا بلکہ کم عمری میں ہی تنہائی کے گناہوں کا شکار ہو گیا۔جیسے جیسے جوان ہوتا گیا گناہوں کی زندگی میں ڈوبتا چلا گیا اور پھر بہت سے ایسے کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہو گیا جس کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی شرم آجائے۔

جوانی کی ابتداءکبیرہ گناہوں سے ہوئی

میں بری طرح بد نظری کے عیب میں مبتلا ہو گیا ‘جوانی کی ابتدا بھی کبیرہ گناہوں کے ساتھ ہوئی۔میں کئی سال ان گناہوں اور شیطانی دنیا میں جیتا رہا‘اپنی تنہائیوں اور پریشانیوں سے کنارہ کشی کرنے کے لئےایسے راستے پر چل پڑا جس سے دنیا و آخرت دونوں میں بربادی تھی۔ان عیبوں اور اور علتوں کی وجہ سے معاشرے میں بدنام ہو گیا ‘ناکامی میرا مقدر بن گئی۔چند سال پہلے عبقری سے تعارف ہوا‘درود پاک کے روحانی چلہ میں شامل ہوا‘اس چلہ کی برکات ملنا شروع ہوئیں مگر مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ تسبیح خانہ سے رابطہ چھوڑ دیا۔ روحانی محفل سننا بھی چھوڑ دیں ‘جس کے نتیجے میں جلد ہی شیطان کے مکر میں آگیا ‘دوبارہ سے گناہوں اور بے ایمانی والی زندگی میں پھنس گیا۔تسبیح خانہ کی برکت سے جو نماز‘ ذکر اور تسبیح جیسی نعمتیں نصیب ہوئی تھیں وہ سب چِھن گئیں۔

سخت بددیانتی اور چوری کا مرتکب ہو گیا

میں جس دفتر میں نوکری کرتا تھا وہاں بھی سخت بددیانتی شروع کر دی‘کام میں غفلت اور چوری کا مرتکب ہو گیا۔اپنے خلاف ثبوت بھی مٹا دئیے مگر آخر کار میرے خلاف انکوائری شروع ہوئی۔افسران بالا نے مجھے عہدے سے معطل کر دیا‘تنخواہ بھی روک لے گی ‘ سزا کے طور پرایک پورا دن گیٹ پر بٹھا دیا اور ساتھ ساتھ انکوائری بھی چلتی رہی‘ حالات خراب ہونا شروع ہو گئے۔ان گناہوں کے باوجود اللہ کی شان کریمی کو مجھ پر ترس آگیا۔میں نے دوبارہ سے روحانی محافل کو سننا شروع کیا‘عبقری رسالہ سے تعارف ہوا‘جیسے جیسے تسبیح خانہ سے تعلق مضبوط ہوتا گیا گناہوں اور علتوں سے نجات ملنا شروع ہو گئی۔اپنے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں سے سچے دل کے ساتھ توبہ کی ۔اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا۔فیصلہ کیا کہ اب جو بھی ہوجائے حلال راہوں پر چلوں گا اورحرام سے دور رہوں گا۔

دل کی دنیا بدلی مگر آزمائشیں آڑے آگئیں

میرے دل کی دنیا بدلنا شروع ہو گئی ‘ ایمانداری کے ساتھ دفتر میں کام کرنا شروع کر دیا۔پھر مجھ پر آزمائشوں کا دور شروع ہو گیا‘کچھ لوگوں نے سازشیں کرنا شروع کر دیں ۔مجھ پر ایسے الزامات لگائے گئے جن کا تصور بھی نہیں تھا۔سخت آزمائشی حالات کے باوجود میں نے صبر اور ایمانداری کا ساتھ نہ چھوڑا۔ آپ سے نسبت کی وجہ سے میرے اندر صلہ رحمی کا جذبہ پیدا ہوا۔غریب رشتہ داروں کی بچیوں کی شادی پر اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرنا شروع کر دی۔چند ماہ پہلے قریبی رشتہ دار کی شادی پر جانا ہوا۔اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مالی معاونت بھی کی مگر اس دوران ایک سخت آزمائش کا شکار ہوا‘نہ چاہتے ہوئے بھی وہاں کبیرہ گناہ کا موقع آن پڑا‘اس وقت اندر سے ہل چکا تھا‘قریب تھا کہ اس آزمائش اور گناہ کا شکار ہو کر اپنی دنیا وآخرت دونوں خراب کر لیتا مگر شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ سے روحانی نسبت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھےاس گناہ سے بچا لیا۔یہ محض اللہ کے فضل اور نسبت کی برکت سے ہی ممکن ہوا ورنہ اس سے پہلے کوئی بھی گناہ کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتاتھا۔اس رات خواب میں دیکھا کہ کسی اونچے پہاڑ سے گرتے گرتے بچ گیا۔میں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور تسبیح خانہ سے ملے روحانی اعمال پر توجہ بڑھا دی‘اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اس کڑی آزمائش میں اس مالک نے مجھے سرخرو کیا۔اس دوران ایسے سخت اور مشکل حالات سے گزرا جس سے نکلنا آسان نہ تھا مگر ان حالات نے 

روحانی اعمال کے ذریعےمجھے جینا اور مرنا سکھا دیا۔اس میں اللہ کریم کی حکمت پوشیدہ تھی‘عبقری اور تسبیح خانہ کے ذریعے اللہ کا نام اور شیخ الوظائف سے جیسے عظیم و مخلص رہبر کا ساتھ نصیب ہوا ورنہ میں اور نہ جانے مجھ جیسے کتنے بے شمار ناکارہ‘ناکام‘بدکار اور گناہگار دنیاو آخرت میں ذلیل ہوتے‘ہمارے جسم دوزخ کا ایندھن بن جاتے۔عبقری اور شیخ الوظائف آپ کا شکریہ ‘آپ ہی کی وجہ سے حلال اور حرام کی تمیز ہوئی‘نیکی کی برکت اور گناہوں کی نحوست کی پہچان ہوئی۔ زندگی کے شب وروز اور معمولات یکسر تبدیل ہو گئے‘اعمال والی زندگی نصیب ہوئی۔عبقری رسالہ اور شیخ الوظائف سے ملے روحانی اعمال سے جو برکتیں پائیں انہیں مختصر تحریر کر رہا ہوں۔٭گھر سے باہر نکلنے کی مسنون دعا  بِسْمِ اللہِ  تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھنے سے دن کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔٭دن میں صرف تین بار مسنون دعا  بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ پڑھنے سے نفس‘جان ‘مال‘ اولاد اور گھر کی تمام آفات و بلیات سے حفاظت رہتی ہے۔ ٭صبح و شام صرف 11 بار یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھنے سے حادثات سے حفاظت رہتی ہے۔دو بار موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرا‘ایک بار روڈ پر خطرناک حادثہ ہوا مگر اس وظیفہ کی برکت سے کوئی چوٹ نہ آئی‘غیبی طور پر حفاظت ہوئی۔٭روحانی غسل کی برکت سے جسم ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے‘ٹینشن ‘ڈپریشن ختم ہوجاتا ہے۔٭بیعت ہونے کے بعد روزانہ تین تسبیحات(درود پاک‘تیسرا کلمہ اور استغفار) پڑھتا ہوں ہر کام میں برکت ملتی ہے۔٭سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یَا بَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھتا ہوں جس سے دل نورانی ہوتا ہے‘روحانی ترقی ملی ہے اور کوئی نماز قضا نہیں ہوتی۔٭روحانی بیڈ ٹی کا عمل( صبح اٹھنے کے بعد اور بستر چھوڑنے سے پہلے 11 مرتبہ مکمل تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْمِ پڑھیں‘ رات کو سونے سے پہلے بھی بستر پر پڑھ لیں، لیکن صبح اٹھنے کے بعد ضرور پڑھیں) اور اس کے علاوہ ناف پر انگلی رکھ کر 66مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْمِ پڑھنے سےشیطان کے وسوسوں‘فتنوں‘برے افعال اور خیالات سے حفاظت رہتی ہے۔٭ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ’’اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ کی پڑھنے سے تنہاہیوں میں بھی دل اور دماغ پاک رہتے ہیں۔٭کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ اور کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورئہ قریش پڑھنے اچھا دستر خوان یعنی بہترین اور برکت والا رزق نصیب ہوتا ہے۔٭امت کے لئے مغفرت کی دعا کرنے سے دل کی آنکھیں نصیب ہوتی ہیں۔سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پڑھنے سے ہر ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔گھر داخل ہوتے وقت سلام اور سورئہ اخلاص والے عمل سے رزق میں بے بہا برکت ہوتی ہے۔٭فجر کے بعد سورئہ یٰسین اور رات کو سورہ واقعہ پڑھنے اور وضو کے درمیان والی مسنون دعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ  کی برکت سے بھی رزق میں وسعت ہوتی ہے۔٭سورئہ کوثر سے مال میں برکت ہوتی ہے۔٭ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (الفرقان۷۴) والی دعاخاندان کے لئے بہت کمال اور لاجواب ہے‘اس دعا کی برکت سے اولاد نیک ہوئی اور بیوی بھی نے پانچ وقت کی نماز ادا کرنا شروع کر دی۔٭دو انمول خزانہ(عبقری کے کتابچہ میں موجود ہے)ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ اور جمعہ کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 35مرتبہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللہپڑھتا ہوں‘ان اعمال کی برکت سے پریشانیاں ٹل جاتی ہیں اور ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔میں پہلے بھی کبھی کبھار کچھ وظائف پڑھتا تھا مگر ان میں مستقل مزاجی نہ تھی‘دل سے اللہ کی بندگی اور نبی کریمﷺ کی غلامی نہیں تھی‘ہر مسئلہ کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہو جاتا تھا۔آپ سے نسبت کے بعد جب سے اللہ کا نام‘ذکر اور تسبیحات شروع کی ہیں اللہ کی سچی محبت اور مدینے والےﷺ کی سچی غلامی نصیب ہوئی‘برکتوں‘رحمتوں کے دروازے کھل رہے ہیں’نیت اور ارادے ٹھیک ہو گئے‘زندگی کا سفر اور روحانیت کی منزل آسان ہو گئی‘پنچگانہ نماز ملی‘مسائل حل ہونے لگے ہیں۔پہلے دن رات کام کرتا تھا‘پیسوں آتے اور چلے جاتے‘صرف کثرت تھی برکت نہ تھی‘آج بظاہر پیسے کم ہیں مگر ان میں بہت برکت ہے‘تھوڑا کام کرتا ہوں اور ایک ہی نوکری میں تمام ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں‘زندگی میں بہت سکون ہے۔میں قیامت کے دن برملا گواہی دوں گا کہ دنیا میں شیخ الوظائف جیسے پُر خلوص اور دوسروں کے لئے اپنا سکھ چین قربان کرنے والی ہستی کا ہاتھ پکڑا تھا‘انہی کی وجہ سے اللہ کا نام اور محمدﷺ کی غلامی نصیب ہوئی۔انہی کی وجہ سے میں گناہگار‘ناکارہ‘بدنام اور نا اہل اللہ کا نام لینے اور برکتیں سمیٹنے کے قابل ہوا۔دعا ہے کہ جس طرح دنیا میں آپ کا ساتھ ملا ہے آخرت میں بھی آپ کا ہاتھ اور ساتھ نصیب ہو جائے۔اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اجر عظیم عطا فرمائے‘آمین۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔ جب سے ہوش سنبھالا والدین کو آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے ہی دیکھا۔والد صاحب اپنے کام میں مصروف رہتے‘ ان کے پاس میرے لئے بھی وقت نہ تھا۔نفرت بھرے اس ماحول کی وجہ سے حساس طبیعت اور تنہائی کا شکار ہو گیا۔ابھی جوانی کی عمر کو نہ پہنچا تھا بلکہ کم عمری میں ہی تنہائی کے گناہوں کا شکار ہو گیا۔جیسے جیسے جوان ہوتا گیا گناہوں کی زندگی میں ڈوبتا چلا گیا اور پھر بہت سے ایسے کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہو گیا جس کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی شرم آجائے۔جوانی کی ابتداءکبیرہ گناہوں سے ہوئیمیں بری طرح بد نظری کے عیب میں مبتلا ہو گیا ‘جوانی کی ابتدا بھی کبیرہ گناہوں کے ساتھ ہوئی۔میں کئی سال ان گناہوں اور شیطانی دنیا میں جیتا رہا‘اپنی تنہائیوں اور پریشانیوں سے کنارہ کشی کرنے کے لئےایسے راستے پر چل پڑا جس سے دنیا و آخرت دونوں میں بربادی تھی۔ان عیبوں اور اور علتوں کی وجہ سے معاشرے میں بدنام ہو گیا ‘ناکامی میرا مقدر بن گئی۔چند سال پہلے عبقری سے تعارف ہوا‘درود پاک کے روحانی چلہ میں شامل ہوا‘اس چلہ کی برکات ملنا شروع ہوئیں مگر مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ تسبیح خانہ سے رابطہ چھوڑ دیا۔ روحانی محفل سننا بھی چھوڑ دیں ‘جس کے نتیجے میں جلد ہی شیطان کے مکر میں آگیا ‘دوبارہ سے گناہوں اور بے ایمانی والی زندگی میں پھنس گیا۔تسبیح خانہ کی برکت سے جو نماز‘ ذکر اور تسبیح جیسی نعمتیں نصیب ہوئی تھیں وہ سب چِھن گئیں۔سخت بددیانتی اور چوری کا مرتکب ہو گیامیں جس دفتر میں نوکری کرتا تھا وہاں بھی سخت بددیانتی شروع کر دی‘کام میں غفلت اور چوری کا مرتکب ہو گیا۔اپنے خلاف ثبوت بھی مٹا دئیے مگر آخر کار میرے خلاف انکوائری شروع ہوئی۔افسران بالا نے مجھے عہدے سے معطل کر دیا‘تنخواہ بھی روک لے گی ‘ سزا کے طور پرایک پورا دن گیٹ پر بٹھا دیا اور ساتھ ساتھ انکوائری بھی چلتی رہی‘ حالات خراب ہونا شروع ہو گئے۔ان گناہوں کے باوجود اللہ کی شان کریمی کو مجھ پر ترس آگیا۔میں نے دوبارہ سے روحانی محافل کو سننا شروع کیا‘عبقری رسالہ سے تعارف ہوا‘جیسے جیسے تسبیح خانہ سے تعلق مضبوط ہوتا گیا گناہوں اور علتوں سے نجات ملنا شروع ہو گئی۔اپنے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں سے سچے دل کے ساتھ توبہ کی ۔اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا۔فیصلہ کیا کہ اب جو بھی ہوجائے حلال راہوں پر چلوں گا اورحرام سے دور رہوں گا۔دل کی دنیا بدلی مگر آزمائشیں آڑے آگئیںمیرے دل کی دنیا بدلنا شروع ہو گئی ‘ ایمانداری کے ساتھ دفتر میں کام کرنا شروع کر دیا۔پھر مجھ پر آزمائشوں کا دور شروع ہو گیا‘کچھ لوگوں نے سازشیں کرنا شروع کر دیں ۔مجھ پر ایسے الزامات لگائے گئے جن کا تصور بھی نہیں تھا۔سخت آزمائشی حالات کے باوجود میں نے صبر اور ایمانداری کا ساتھ نہ چھوڑا۔ آپ سے نسبت کی وجہ سے میرے اندر صلہ رحمی کا جذبہ پیدا ہوا۔غریب رشتہ داروں کی بچیوں کی شادی پر اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرنا شروع کر دی۔چند ماہ پہلے قریبی رشتہ دار کی شادی پر جانا ہوا۔اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مالی معاونت بھی کی مگر اس دوران ایک سخت آزمائش کا شکار ہوا‘نہ چاہتے ہوئے بھی وہاں کبیرہ گناہ کا موقع آن پڑا‘اس وقت اندر سے ہل چکا تھا‘قریب تھا کہ اس آزمائش اور گناہ کا شکار ہو کر اپنی دنیا وآخرت دونوں خراب کر لیتا مگر شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ سے روحانی نسبت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھےاس گناہ سے بچا لیا۔یہ محض اللہ کے فضل اور نسبت کی برکت سے ہی ممکن ہوا ورنہ اس سے پہلے کوئی بھی گناہ کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتاتھا۔اس رات خواب میں دیکھا کہ کسی اونچے پہاڑ سے گرتے گرتے بچ گیا۔میں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور تسبیح خانہ سے ملے روحانی اعمال پر توجہ بڑھا دی‘اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اس کڑی آزمائش میں اس مالک نے مجھے سرخرو کیا۔اس دوران ایسے سخت اور مشکل حالات سے گزرا جس سے نکلنا آسان نہ تھا مگر ان حالات نے(باقی صفحہ59) روحانی اعمال کے ذریعےمجھے جینا اور مرنا سکھا دیا۔اس میں اللہ کریم کی حکمت پوشیدہ تھی‘عبقری اور تسبیح خانہ کے ذریعے اللہ کا نام اور شیخ الوظائف سے جیسے عظیم و مخلص رہبر کا ساتھ نصیب ہوا ورنہ میں اور نہ جانے مجھ جیسے کتنے بے شمار ناکارہ‘ناکام‘بدکار اور گناہگار دنیاو آخرت میں ذلیل ہوتے‘ہمارے جسم دوزخ کا ایندھن بن جاتے۔عبقری اور شیخ الوظائف آپ کا شکریہ ‘آپ ہی کی وجہ سے حلال اور حرام کی تمیز ہوئی‘نیکی کی برکت اور گناہوں کی نحوست کی پہچان ہوئی۔ زندگی کے شب وروز اور معمولات یکسر تبدیل ہو گئے‘اعمال والی زندگی نصیب ہوئی۔عبقری رسالہ اور شیخ الوظائف سے ملے روحانی اعمال سے جو برکتیں پائیں انہیں مختصر تحریر کر رہا ہوں۔٭گھر سے باہر نکلنے کی مسنون دعا  بِسْمِ اللہِ  تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ پڑھنے سے دن کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔٭دن میں صرف تین بار مسنون دعا  بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ پڑھنے سے نفس‘جان ‘مال‘ اولاد اور گھر کی تمام آفات و بلیات سے حفاظت رہتی ہے۔ ٭صبح و شام صرف 11 بار یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھنے سے حادثات سے حفاظت رہتی ہے۔دو بار موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرا‘ایک بار روڈ پر خطرناک حادثہ ہوا مگر اس وظیفہ کی برکت سے کوئی چوٹ نہ آئی‘غیبی طور پر حفاظت ہوئی۔٭روحانی غسل کی برکت سے جسم ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے‘ٹینشن ‘ڈپریشن ختم ہوجاتا ہے۔٭بیعت ہونے کے بعد روزانہ تین تسبیحات(درود پاک‘تیسرا کلمہ اور استغفار) پڑھتا ہوں ہر کام میں برکت ملتی ہے۔٭سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یَا بَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھتا ہوں جس سے دل نورانی ہوتا ہے‘روحانی ترقی ملی ہے اور کوئی نماز قضا نہیں ہوتی۔٭روحانی بیڈ ٹی کا عمل( صبح اٹھنے کے بعد اور بستر چھوڑنے سے پہلے 11 مرتبہ مکمل تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْمِ پڑھیں‘ رات کو سونے سے پہلے بھی بستر پر پڑھ لیں، لیکن صبح اٹھنے کے بعد ضرور پڑھیں) اور اس کے علاوہ ناف پر انگلی رکھ کر 66مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْمِ پڑھنے سےشیطان کے وسوسوں‘فتنوں‘برے افعال اور خیالات سے حفاظت رہتی ہے۔٭ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ’’اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ کی پڑھنے سے تنہاہیوں میں بھی دل اور دماغ پاک رہتے ہیں۔٭کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ اور کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورئہ قریش پڑھنے اچھا دستر خوان یعنی بہترین اور برکت والا رزق نصیب ہوتا ہے۔٭امت کے لئے مغفرت کی دعا کرنے سے دل کی آنکھیں نصیب ہوتی ہیں۔سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پڑھنے سے ہر ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔گھر داخل ہوتے وقت سلام اور سورئہ اخلاص والے عمل سے رزق میں بے بہا برکت ہوتی ہے۔٭فجر کے بعد سورئہ یٰسین اور رات کو سورہ واقعہ پڑھنے اور وضو کے درمیان والی مسنون دعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِی وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ  کی برکت سے بھی رزق میں وسعت ہوتی ہے۔٭سورئہ کوثر سے مال میں برکت ہوتی ہے۔٭ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (الفرقان۷۴) والی دعاخاندان کے لئے بہت کمال اور لاجواب ہے‘اس دعا کی برکت سے اولاد نیک ہوئی اور بیوی بھی نے پانچ وقت کی نماز ادا کرنا شروع کر دی۔٭دو انمول خزانہ(عبقری کے کتابچہ میں موجود ہے)ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ اور جمعہ کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 35مرتبہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللہپڑھتا ہوں‘ان اعمال کی برکت سے پریشانیاں ٹل جاتی ہیں اور ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔میں پہلے بھی کبھی کبھار کچھ وظائف پڑھتا تھا مگر ان میں مستقل مزاجی نہ تھی‘دل سے اللہ کی بندگی اور نبی کریمﷺ کی غلامی نہیں تھی‘ہر مسئلہ کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہو جاتا تھا۔آپ سے نسبت کے بعد جب سے اللہ کا نام‘ذکر اور تسبیحات شروع کی ہیں اللہ کی سچی محبت اور مدینے والےﷺ کی سچی غلامی نصیب ہوئی‘برکتوں‘رحمتوں کے دروازے کھل رہے ہیں’نیت اور ارادے ٹھیک ہو گئے‘زندگی کا سفر اور روحانیت کی منزل آسان ہو گئی‘پنچگانہ نماز ملی‘مسائل حل ہونے لگے ہیں۔پہلے دن رات کام کرتا تھا‘پیسوں آتے اور چلے جاتے‘صرف کثرت تھی برکت نہ تھی‘آج بظاہر پیسے کم ہیں مگر ان میں بہت برکت ہے‘تھوڑا کام کرتا ہوں اور ایک ہی نوکری میں تمام ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں‘زندگی میں بہت سکون ہے۔میں قیامت کے دن برملا گواہی دوں گا کہ دنیا میں شیخ الوظائف جیسے پُر خلوص اور دوسروں کے لئے اپنا سکھ چین قربان کرنے والی ہستی کا ہاتھ پکڑا تھا‘انہی کی وجہ سے اللہ کا نام اور محمدﷺ کی غلامی نصیب ہوئی۔انہی کی وجہ سے میں گناہگار‘ناکارہ‘بدنام اور نا اہل اللہ کا نام لینے اور برکتیں سمیٹنے کے قابل ہوا۔دعا ہے کہ جس طرح دنیا میں آپ کا ساتھ ملا ہے آخرت میں بھی آپ کا ہاتھ اور ساتھ نصیب ہو جائے۔اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اجر عظیم عطا فرمائے‘آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 448 reviews.