محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی دے۔ آپ کا سایہ ہم سب پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آپ کو تسبیح خانہ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا شاد و آباد رکھے‘ آمین ۔ ہمارےگھر میں بہت سے مسائل اور پریشانیاں تھیں‘آئے دن کوئی نہ کوئی مصیبت گلے پڑی رہتی تھی۔حاسدین کی نظرِبد نے ہمارا گھر کا چین سکون چھین لیا تھا۔ہمارے سارے گھر کو نظر بد نے تباہ و برباد کر دیا تھا۔ہمارا کوئی پُرسان حال نہ تھامگر نجات کا کوئی ذریعہ نہیں مل رہا تھا۔عبقری سے تعارف ہوا‘روحانی محافل کو سننا شروع کیا۔دل میں ایک آس امید جاگی جیسے لوگوں کے مسائل ہورہے ہیں اللہ نے چاہا تو ہم بھی ان مسائل سے نجات پا لیں گے۔ایک دن شب جمعہ کی روحانی محفل سن رہی تھی ‘نظر بد کی نحوستوں کی وجہ سے سخت پریشان تھی۔اس روحانی محفل میںآپ نے شیطان کے واروں‘جادو جنات ‘ نظرِ بد سے حفاظت اور نجات کے لئے ایک عمل عطا کیا کہ کوئی بھی شخص ان مسائل میں مبتلا ہو تو وہ جمعہ کی نماز کےبعد سات مرتبہ سورئہ اخلاص‘سورئہ فلق اور سورئہ ناس پڑھنے کا معمول بنا لے‘ جو کوئی شخص شیطان کے وار سے یا شیطان کے شر سے محفوظ رہنا چاہتا ہے وہ ہر جمعہ یہ عمل کرے اللہ اگلے جمعہ تک اس شخص کو اپنی حفاظت میں رکھتا ہے اور مذکورہ تمام مسائل سے نجات بھی ملتی ہے۔ہمارے علاقے میں مسجد میں خواتین کے لئے علیحدہ جمعہ کی نماز کی ترتیب نہیں ہے۔اس لیے میں نے جمعۃالمبارک والے دن ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنی نشست سے اٹھنے سے پہلے یہ عمل کرنا شروع کر دیا۔چند مرتبہ ہی یہ عمل کرنے سے نتائج ملنا شروع ہو گئے۔گھر کی ویرانیاں‘ پریشانیاں اور مسائل ختم ہونے لگے۔پرانی نظر بد کا اثر ختم ہو گیا ‘گھر نظر بد اور آفات سے محفوظ ہو گیا۔میں نے مسلسل اس عمل کو اپنی ترتیب میں شامل کر لیا ہے جس کی برکت سے الحمدللہ اب ہمارے گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں ہیں‘زندگی میں چین و سکون واپس لوٹ آیا ہے۔(ل‘جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں