ہر شخص خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے ۔ صرف ڈھیر سارا میک اپ کرلینے سے انسان خوبصورت نہیں ہو جاتا بلکہ قدرتی طور پر صاف شفاف جلداور تروتازہ چہرہ ہی صحیح معنوں میں خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں ۔ آپ کی جلد مناسب توجہ اور محنت مانگتی ہےجبکہ سستی اور لاپرواہی جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں ۔چہرے کی جلد کو صاف خوبصورت اورپُرکشش بنانے کے لئے قدرتی ٹپس بتائے جارہے ہیں جس سے جلد مُضر اثرات سے بھی پاک رہے گی۔
دودھ کا بہترین ٹانک : دودھ چہرے کیلئے بہترین ٹانک ہے۔تازہ گرم دودھ سے ہاتھ منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے اس مقصد کیلئے آپ ایک برتن میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے دودھ کو چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں۔
داغ دھبوں سے نجات: اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کر دیتا ہے۔ گلیسرین اور لیموں کا رَس ہموزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
نرم و ملائم جلد:جلد کو ملائم اور صاف ستھرا کرنے کیلئے اُبلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس سے ہاتھ منہ اور پائوں صاف کریں اس سے جلد ملائم اور صاف ہو جائے گی۔چہرے کے داغ دھبے: سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر باریک پیس لیں اور اس سفوف کو پانی میں حل کر کے چہرے پر ملیں‘ اس سفوف سے چہرے کے داغ دھبے اور پھنسیاں دُور ہو جائیں گی۔
مسور کی دال کا اُبٹن: مہاسوں کو دُور کرنے کیلئے مسور کی دال کا اُبٹن گائے کے دودھ میں ملا کر دن میں دوبار لگانا بہت مفید ہے اس سے نہ صرف مہاسے دُور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی رونق بھی بڑھتی ہے۔
چہرے کے دانوں کا خاتمہ :روغنِ زیتون اور روغنِ کدو ہموزن ملا کر لگانے سے چہرے پر دانوں اور مساموں کی وجہ سے پڑنے والے گڑھے ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ یہ روغن چہرے پر چیچک کے داغوں کو بھی دُور کرتا ہے اس کو مسلسل چھ ماہ تک استعمال کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
انڈے کا ماسک: ایک انڈہ لے کر پھینٹیں ‘ چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں۔ بیس منٹ تک بالکل آرام سے لیٹ جائیں بعد میں تازہ پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔ اس ماسک سے چہرے کی تازگی عود آئے گی کیونکہ انڈے کی سفیدی بہترین کلینر ہے۔ صاف اور ترو تازہ چہرہ:کھیرے کا رَس جلد کیلئے بہترین چیز ہے۔ کھیرے کے رَس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ٹانک کو چہرے پر لگائیں تو جلد ملائم اور صاف ہو جاتی ہے۔ کھیرے کی قاشوں سے چہرہ صاف اور ہمیشہ تروتازہ رہتا ہے اس کا ٹانک چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔آلو چہرے کے داغ دھبوں کو دُور کرنے کیلئے بھی بہترین چیز ہے۔ آلو کے قتلوں سے چہرے کو صاف کرنے سے چہرے کی جھریاں دُور ہوتی ہیں۔
چھائیاں اور جھریاں ختم :گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کیلئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔ گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں اُبالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں‘ اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس استعمال سے جھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
دہی کا استعمال ـ:دہی بھی ایک قدرتی کلینر ہے۔ روغنی اور کٹی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیپ بہت مفید ہے۔ سنگترے کے چھلکوں کا سفوف دودھ میں شامل کر کے لگانے سے جلد میں نکھار آ جاتا ہے۔ اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملا لیں اور چہرے پر لیپ کریں۔ سوکھنے پر چہرہ صاف کرلیں۔ یہ مسامات بند کرنے کی بہترین شے ہے۔عرق گلاب سے چہرہ گلاب: کھیرے کے رس میں نصف چمچ گلیسرین اور اتنا ہی عرقِ گلاب ملا کر مرکب تیار کر لیں۔ روئی کے ساتھ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اس کے استعمال سے دھوپ کے داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے اور سنولائی ہوئی رنگت نکھر آتی ہے۔ مچھلی کا تیل چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کو دُور کرتا ہے اس سے دھوپ کی سنولاہٹ بھی دُور ہوتی ہے۔ ملتانی مٹی کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت و توانائی ملتی ہے۔ جھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ بادام اور خشخاش کو ہموزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔ رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں، صبح منہ دھو ڈالیں۔ خشک اور کھردری جلد کیلئے: سنگترے کا گودا الگ کر کے چھلکے کو سکھا لیں۔ چھلکا خشک ہو جائے تو اسے باریک پیس کر سفوف بنا لیں اس سفوف کے ہم وزن بیسن بھی ملا لیں اور تھوڑی سی ہلدی بھی ملالیں اس میں چنبیلی کا تیل ڈال کر اُبٹن تیار کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں، بعد میں کوئی اچھا سا لوشن لگالیں۔کھیرے کا ماسک: جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں ماسک زیادہ اچھا رہتا ہے۔ کھیرے کا ماسک ہر قسم کی جلد کیلئے بہت اچھا ہے۔ ایک چمچ دہی میں چھلکے سمیت کھیرا کدوکش کر کے ڈالیں اس میں ایک چمچ آٹا اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔ رات کو سوتے وقت اس ماسک کو لگائیں۔ 20 منٹ لگا رہنے دیں بعد میں سلاد کے پتوں کو ہلکے نیم گرم پانی میں ڈال دیں، نرم ہونے پر منہ پر رکھ لیں تقریباً 8منٹ بعد اُتار دیں۔ چہرے کی رنگ کے نکھار کیلئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں مرہم بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ نکھر آتا ہے۔ لگائیں اور صبح دھو ڈالیں۔
چہرے کے علاوہ ہاتھوں کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ ہاتھوں کو خوشنما بنانے کیلئے ایک بہترین نسخہ نیچے دیا جا رہا ہے جو ہاتھوں کو نہ صرف ملائم بنا دے گا بلکہ ہاتھوں کی رنگت کو بھی نکھار دے گا۔جئی کا آٹا 6 اونس‘ گرم پانی ایک لٹر‘لیموں کا رس ایک بڑا چمچ‘ روغن زیتون‘ایک چھوٹا چمچ‘عرق گلاب‘ اور المونیا۔جئی کے آٹے کو گرم پانی میں ڈال کر رات بھر بھیگا رہنے دیں اگلی صبح اسے چھان لیں اب اس میں باقی اجزاء بھی شامل کر لیں اس محلول کو دن میں تین بار ہاتھوں پر ملیں۔ یہ ہاتھوں کی رنگت کو خوبصورت نا دے گا۔ چہرے پر بُھورے تِل ہوں تو کھٹی لَسی لگانا بڑا مفید ہے۔
تبسم شمیم‘ لاہور
ہر شخص خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے ۔ صرف ڈھیر سارا میک اپ کرلینے سے انسان خوبصورت نہیں ہو جاتا بلکہ قدرتی طور پر صاف شفاف جلداور تروتازہ چہرہ ہی صحیح معنوں میں خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں ۔ آپ کی جلد مناسب توجہ اور محنت مانگتی ہےجبکہ سستی اور لاپرواہی جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں ۔چہرے کی جلد کو صاف خوبصورت اورپُرکشش بنانے کے لئے قدرتی ٹپس بتائے جارہے ہیں جس سے جلد مُضر اثرات سے بھی پاک رہے گی۔دودھ کا بہترین ٹانک : دودھ چہرے کیلئے بہترین ٹانک ہے۔تازہ گرم دودھ سے ہاتھ منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے اس مقصد کیلئے آپ ایک برتن میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے دودھ کو چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں۔داغ دھبوں سے نجات: اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کر دیتا ہے۔ گلیسرین اور لیموں کا رَس ہموزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ نرم و ملائم جلد:جلد کو ملائم اور صاف ستھرا کرنے کیلئے اُبلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس سے ہاتھ منہ اور پائوں صاف کریں اس سے جلد ملائم اور صاف ہو جائے گی۔چہرے کے داغ دھبے: سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر باریک پیس لیں اور اس سفوف کو پانی میں حل کر کے چہرے پر ملیں‘ اس سفوف سے چہرے کے داغ دھبے اور پھنسیاں دُور ہو جائیں گی۔مسور کی دال کا اُبٹن: مہاسوں کو دُور کرنے کیلئے مسور کی دال کا اُبٹن گائے کے دودھ میں ملا کر دن میں دوبار لگانا بہت مفید ہے اس سے نہ صرف مہاسے دُور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی رونق بھی بڑھتی ہے۔چہرے کے دانوں کا خاتمہ :روغنِ زیتون اور روغنِ کدو ہموزن ملا کر لگانے سے چہرے پر دانوں اور مساموں کی وجہ سے پڑنے والے گڑھے ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ یہ روغن چہرے پر چیچک کے داغوں کو بھی دُور کرتا ہے اس کو مسلسل چھ ماہ تک استعمال کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔انڈے کا ماسک: ایک انڈہ لے کر پھینٹیں ‘ چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں۔ بیس منٹ تک بالکل آرام سے لیٹ جائیں بعد میں تازہ پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔ اس ماسک سے چہرے کی تازگی عود آئے گی کیونکہ انڈے کی سفیدی بہترین کلینر ہے۔ صاف اور ترو تازہ چہرہ:کھیرے کا رَس جلد کیلئے بہترین چیز ہے۔ کھیرے کے رَس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ٹانک کو چہرے پر لگائیں تو جلد ملائم اور صاف ہو جاتی ہے۔ کھیرے کی قاشوں سے چہرہ صاف اور ہمیشہ تروتازہ رہتا ہے اس کا ٹانک چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔آلو چہرے کے داغ دھبوں کو دُور کرنے کیلئے بھی بہترین چیز ہے۔ آلو کے قتلوں سے چہرے کو صاف کرنے سے چہرے کی جھریاں دُور ہوتی ہیں۔چھائیاں اور جھریاں ختم :گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کیلئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔ گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں اُبالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں‘ اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس استعمال سے جھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔دہی کا استعمال ـ:دہی بھی ایک قدرتی کلینر ہے۔ روغنی اور کٹی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیپ بہت مفید ہے۔ سنگترے کے چھلکوں کا سفوف دودھ میں شامل کر کے لگانے سے جلد میں نکھار آ جاتا ہے۔ اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملا لیں اور چہرے پر لیپ کریں۔ سوکھنے پر چہرہ صاف کرلیں۔ یہ مسامات بند کرنے کی بہترین شے ہے۔عرق گلاب سے چہرہ گلاب: کھیرے کے رس میں نصف چمچ گلیسرین اور اتنا ہی عرقِ گلاب ملا کر مرکب تیار کر لیں۔ روئی کے ساتھ اس آمیزے(باقی صفحہ59)(بقیہ:دودھ سے دودھ جیسی سفید رنگت پانے کا فارمولا)کو چہرے پر لگائیں اس کے استعمال سے دھوپ کے داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے اور سنولائی ہوئی رنگت نکھر آتی ہے۔ مچھلی کا تیل چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کو دُور کرتا ہے اس سے دھوپ کی سنولاہٹ بھی دُور ہوتی ہے۔ ملتانی مٹی کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت و توانائی ملتی ہے۔ جھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ بادام اور خشخاش کو ہموزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔ رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں، صبح منہ دھو ڈالیں۔ خشک اور کھردری جلد کیلئے: سنگترے کا گودا الگ کر کے چھلکے کو سکھا لیں۔ چھلکا خشک ہو جائے تو اسے باریک پیس کر سفوف بنا لیں اس سفوف کے ہم وزن بیسن بھی ملا لیں اور تھوڑی سی ہلدی بھی ملالیں اس میں چنبیلی کا تیل ڈال کر اُبٹن تیار کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں، بعد میں کوئی اچھا سا لوشن لگالیں۔کھیرے کا ماسک: جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں ماسک زیادہ اچھا رہتا ہے۔ کھیرے کا ماسک ہر قسم کی جلد کیلئے بہت اچھا ہے۔ ایک چمچ دہی میں چھلکے سمیت کھیرا کدوکش کر کے ڈالیں اس میں ایک چمچ آٹا اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔ رات کو سوتے وقت اس ماسک کو لگائیں۔ 20 منٹ لگا رہنے دیں بعد میں سلاد کے پتوں کو ہلکے نیم گرم پانی میں ڈال دیں، نرم ہونے پر منہ پر رکھ لیں تقریباً 8منٹ بعد اُتار دیں۔ چہرے کی رنگ کے نکھار کیلئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں مرہم بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ نکھر آتا ہے۔ لگائیں اور صبح دھو ڈالیں۔ چہرے کے علاوہ ہاتھوں کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ ہاتھوں کو خوشنما بنانے کیلئے ایک بہترین نسخہ نیچے دیا جا رہا ہے جو ہاتھوں کو نہ صرف ملائم بنا دے گا بلکہ ہاتھوں کی رنگت کو بھی نکھار دے گا۔جئی کا آٹا 6 اونس‘ گرم پانی ایک لٹر‘لیموں کا رس ایک بڑا چمچ‘ روغن زیتون‘ایک چھوٹا چمچ‘عرق گلاب‘ اور المونیا۔جئی کے آٹے کو گرم پانی میں ڈال کر رات بھر بھیگا رہنے دیں اگلی صبح اسے چھان لیں اب اس میں باقی اجزاء بھی شامل کر لیں اس محلول کو دن میں تین بار ہاتھوں پر ملیں۔ یہ ہاتھوں کی رنگت کو خوبصورت نا دے گا۔ چہرے پر بُھورے تِل ہوں تو کھٹی لَسی لگانا بڑا مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں