Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

پیٹ کے کیڑے س: حکیم صاحب! میرے بیٹے کی عمر 4 سال ہے۔ رات کو سوتے میں دانت پیستا ہے اور پیٹ میں درد کی شکایت بھی کرتا ہے؟ (خدیجہ خاتون‘ لاہور) ج:۔ بہن آپ بالکل پریشان نہ ہوں آپ اپنے بچے کویہ نسخہ استعمال کرائیں (ھوالشافی) پوست‘ ہلیلہ زرد‘ تربد سفید‘ پودینہ خشکہم وزن کوٹ پیس کر چٹکی چٹکی بچہ کو دن میں 5 دفعہ دیں ہمراہ پانی۔ اس مرض سے نجات ہوجائےگی۔چارٹ سے غذا نمبر5 استعمال کریں۔ سردرد ٹھیک ہے س: حکیم صاحب! میرے سر میں سخت درد ہوتا ہے جو چبھن دار قسم کا ہے۔ حرکت کروں تو اضافہ ہونے لگتا ہے کھانسنے سے بھی درد بڑھ جاتا ہے۔ (فہد علی‘ لیہ) ج:آپ کو نزلہ ہوگیا ہے جو بہت ہی پرانا ہے۔ آپ کچھ عرصہ بنفشی قہوہ کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کرائیں۔ مغز بادام شیریں‘ اسطخدوس مرچ سفید ہموزن کوٹ پیس کر آدھا چمچہ استعمال کرائیں ‘ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں اور قبض نہ ہونے دیں۔چارٹ سے غذا نمبر6,5 استعمال کریں کیل مہاسوں کیلئے س:۔ حکیم صاحب! میری عمر 26 سال ہے۔ چہرے پر چھائیوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ مہربانی فرما کر کوئی ایسا ٹوٹکا عنایت فرمائیں کہ جس سے میرے چہرے کو کیل مہاسے اور داغ دھبوں سے نجات مل جائے اور میرے حسن میں نکھار آجائے۔ (فرحانہ حمید۔سرگودھا) ج:اکثر خواتین کو یہ بیماری یعنی منہ کا بدنما ہونا‘ دانے‘ داغ‘ چھائیاں وغیرہ کی وجہ ایام کی بے قاعدگی کی وجہ سے ہوتی ہیں یا خون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہ دونوں وجوہات گرم مصالحہ دار چیزوں کے کھانے سے ہوتی ہے آپ بہن گرم مصالحہ دار چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ سادہ غذائیں کھائیں اور ماہنامہ عبقری کا حسن و جمال کورس منگوا کراستعمال کریں۔ غذا نمبر 5،6 استعمال کریں۔ دبلا پن کمزور جسم س:۔ حکیم صاحب: میری عمر 17 سال ہے اور وزن 39 کلو ہے کمزور جسم کا مالک ہوں کسی دعوت پر جاتا ہوں تو مذاق کا نشا نہ بننا پڑتا ہے پلیز کوئی اچھی سی دوا بتادیں۔(علی محمد،راولپنڈی) ج:۔بھائی آپ اپنی خوراک پر توجہ دیں ہمیشہ جزوبدن غذا ہی بنتی ہے دوا جزوبدن نہیں بنتی۔ ہاں یہ ہے کہ دوا غذا کیلئے جزوبدن بننے کا راستہ بناتی ہے۔ آپ اپنی غذا کے ساتھ ماہنامہ عبقری کی اکسیرالبدن اور جوہرشفاءمدینہ کچھ عرصہ استعمال کریں اور غذا نمبر 3،4،5 استعمال کریں۔ گردے کی پتھری س:۔ حکیم صاحب! میرے گردے میں پتھریاں ہیں کمر میں درد رہتا ہے۔ یہ درد مثانہ تک جاتا ہے۔ میرے ایک دوست نے لاہور آپ سے مشورہ کے بعد دوائی استعمال کی اس کی پتھری نکل گئی وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔(باقر علی، لاہور) ج:۔بھائی آپ ماہنامہ عبقری کا پتھری ڈائیلاسز والا کورس استعمال کریں انشاءاللہ کچھ عرصہ کے استعمال سے ہی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی۔ اور کورس کے پیکٹ میں احتیاطی تدابیر لکھی ہیں ان پر بھی عمل کریں۔ بڑھا پیٹ لٹکی توند چند خطوط میں بڑھے پیٹ اور لٹکی توند کا ذکر کیا گیا ہے۔ دوا کھانے کے بعد بھی پیٹ کم نہیں ہوا۔ مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے تمام خواتین و حضرات کیلئے مشورہ ہے کہ صبح کی سیر کو معمول بنائیں غذا سادہ اور زدوہضم استعمال کریں۔ پیٹ کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا ہے سادہ غذا کھائیں مایوس نہ ہوں ورزش کو اپنا معمول بنائیں ھوالشافی: لاکھ دانہ‘ زیرہ سیاہ‘ پودینہ اجوائن ہم وزن کوٹ پیس لیں 1 چمچہ دن میں تین بار استعمال کریں ہمراہ پانی اور غذا نمبر 4،5،6 استعمال کریں۔ چہرے کے سیاہ داغ س:۔ حکیم صاحب! میں نے آپ کے مشورے سے چہرے کے دانوں اور کالی رنگت کیلئے کریم کا استعمال کیا الحمدللہ دانے کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں۔ رنگ میں زیادہ فرق نہیں ہوا۔ (وسیم احمد،راولپنڈی) ج:۔بھائی وسیم صاحب! رنگ گورا کرنے کیلئے آپ زیادہ تر پھلوں کا استعمال کریں۔ صبح نہار منہ تازہ پانی پئیں اور پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ چہرے پر قدرتی نور آتا ہے اور ماہنامہ عبقری کی طب نبوی حسن و جمال کریم استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمکے گا۔ غذا نمبر 4،6 کا استعمال کریں۔ ذیابیطس سوال:حکیم صاحب میری عمر 45 سال ہے‘ عرصہ 3 سال سے شوگر ہوگئی ہے‘ سر پر بہت ذمہ داریاں ہیں‘ جسم برف کی طرح پگھلتا جارہا ہے‘ اب تو صحیح طرح سے کوئی کام بھی نہیں ہوپاتا۔ علاج بہت کرائے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر بھی بتادیں۔ جواب:ذیابیطس شوگر ایک ایسا مرض ہے جس میں خون میں گلوکوز کا تناسب معمول سے زیادہ ہوتا ہے ذیابیطس کا مرض اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب لبلبہ کی نشاستہ دار اشیاءکے عمل استحامر (میٹابولزم) کیلئے کافی مقدار میں انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت یا تو کم ہوجاتی ہے یامکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے جب خون میں گلوکوز کی تعداد 100 ملی لٹر پلازما میں 180 ملی سے زیادہ ہوجاتی ہے تو گلوکوز پیشاب کے راستے خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے اس پیشاب میں شکر آنے کی وجہ سے مریض کو پیشاب بکثرت آنا شروع ہوجاتا ہے اور خاص طور پر پیشاب کی مقدار رات کے وقت بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ پیاس لگتی ہے۔ اکثر مریضوں میں بھوک کا بڑھ جانا‘ کمزوری‘ وزن میں کمی‘ اعصاب‘ گردے‘ بینائی‘ دل‘ خون کی نالیاں متاثر ہوتے ہیں۔ اگر ذیابیطس کا بروقت سی جسمانی پیچیدگیاں مثلاً پاوں میں ٹھنڈک اور جلن کا احساس‘ گردوں کا فیل ہوجانا‘ اندھا پن‘ دل کے نقائص وغیرہ پیدا ہوسکتے ہیں۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اگر ان باتوں کا خیال رکھا جائے تو اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی ضروری ہے۔ صبح کی سیر باقاعدگی سے ورزش‘ تمباکو نوشی‘ ننگے پاوں چلنے سے احتیاط‘ یہ وہ باتیں ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔ چہرے پر تل میرے منہ پر بلیک ہیڈز بہت زیادہ ہیں خاص طور پر ناک کے گرد جس کی وجہ سے منہ بہت گندا لگتا ہے۔ میری عمر 20 سال ہے۔ (کنول ،کراچی) جواب :صبح و شام معجون عشبہ پانچ گرام کھائیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔چارٹ سے غذا نمبر6,5 استعمال کریں۔ اعصابی قبض میرے بیٹے کو جس کی عمر سولہ سال ہے۔ قبض کی شکایت رہتی ہے لیکن زکام اور سینے کی خرابی میں اسپغول کا چھلکا استعمال نہیں کرواسکتی۔ میرا بیٹا فطرتاً سست ہے۔ ورزش‘ اٹھنا بیٹھنا زیادہ نہیں کرتا۔(شبانہ) جو اب :غذا کے بعد جوارش عودشریں چھ گرام دوپہر۔ رات کو کھائیں۔ روزازنہ دو گھنٹے کھیل کود بھی ضروری ہے۔ آلو چاول نہ کھائیں۔چارٹ سے غذا نمبر6,5 استعمال کریں۔ پیشاب میں خون آنا سوال: پیشاب میں خون آتا ہے اور جلن ہوتی ہے اور سخت تکلیف ہے۔( اصغر حسین ،اوکاڑہ) جواب: عزیز گرامی آپ نے خط میں تفصیل سے حالات نہیں لکھے پیشاب میں خون جب مثانہ سے آتا ہے تو پہلے صاف پیشاب اور بعد میں جما ہوا خون آتا ہے تو پہلے صاف پیشاب اور بعد میں جما ہوا خون آتا ہے پیشاب میں خون جب گردہ سے آتا ہے تو سارے پیشاب کے ساتھ ملا ہوا آتا ہے پیشاب میں جب خون حجرائے بول سے آتا ہے تو کبھی پیشاب کے ساتھ مل کر اور کبھی یونہی پیشاب کے چند قطرات آجاتے ہیں تاہم اس وقت تک کیلئے آپ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں۔ تخم خرفہ، خشخاش، گوند کیکر، گوند کتیرا، تخم کاہو ہر ایک بیس گرام چینی پچاس گرام سب کو پیس کر دو دو گرام دن میں تین بار صبح دوپہر رات کو کھائیں۔ گرم غذاﺅں اور مصالحہ جات سے احتیاط کریں۔چارٹ سے غذا نمبر6,5 استعمال کریں۔ چہرے کی پھنسیاں سوال: میری عمر بیس برس سے ہے کافی عرصہ سے میرے چہرے پر پھنسیاں اور دانے نکل رہے ہیں جن کی وجہ سے چہرہ بدنما سا ہو گیا ہے ۔ (نویدہ ظفر، لاہور) جواب: چہرے کی پھنسیاں دانے اکثر نوجوان لڑکیوں کو نکلتے ہیں عام طور پر یہ شکایت ان لڑکیوں کو ہوتی ہے جن کے ایام صحیح نہیں آتے یا جن کی جلد چکنی اور روغنی ہوتی ہے اور سر کے بالوں کی جڑیں خشکی سے بھری ہوتی ہیں اس کے علاوہ خون کی کمی، معدہ کی خرابی قبض اور دیگر کئی وجوہات ہیں تاہم گرم مصالحہ جات اور لحمیات والی غذا کم کھائیں پھل سبزیات زیادہ کھائیں۔ شربت نیلوفر شربت بزروری اطریفل شاہترہ مفید ہیں۔چارٹ سے غذا نمبر6,5 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 344 reviews.