Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سہیلی کا ناراض شوہر اور میرا بتایا عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

میں کافی سالوں سے بیمار تھی کبھی دل کا مسئلہ ہو جاتا، کبھی جوڑوں میں درد، جسم کا کوئی اعضاء ایسا نہیں تھا جو درد نہ کرتا ہو۔ معدہ اکثر خراب رہتا تھا، سر درد تو اس قدر شدید ہوتا تھا کہ لگتا تھا مر جائوں گی۔ دل یہ چاہتا تھا کہ کسی ایسی جگہ چلی جائوں کہ مجھے سکون مل جائے۔ اللہ پاک کی ذات بہت کریم ہے اس نے میرے لئے ایک اللہ کے بندے کو وسیلہ بنا دیا۔ انہوں نے میری والدہ محترمہ کو عبقری رسالہ دیا وہ رسالہ امی جان نے لا کر مجھے دیا۔رسالہ کے صفحہ نمبر دو پر آپ سے ملاقات کیلئے نمبر لکھا تھا، دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کی اس نیک ہستی سے ملاقات کی جائے جو لوگوں میں خیر کو پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے تاکہ میں بھی اللہ کے فضل سے ٹھیک ہو جائوں۔ ان دنوںمیری کمر اور گردن کے مہروں کا بھی مسئلہ تھا، ڈاکٹر کہتے تھے پوری ڈسک پرابلم ہے، آپریشن کروانا ضروری ہے۔ میں تقریباً سات سے آٹھ ہسپتالوں میں چیک کروا چکی تھی، سب نے ایک بات ہی کہی تھی کہ اس کا حل بس آپریشن ہے۔ مہینے کی دوائی پندرہ ہزار کی آتی تھی، کام بھی نہیں کر سکتی تھی۔ میرے شوہر کو بھی میرے علاج کے لئے بہت سا کام کرنا پڑتا تھا۔ میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں، کم ہے۔ آپ سے ملاقات کے بعد آپ نے دوائی دی اور وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا۔ 

یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ‘‘میں نے آپ کی ہدایات کے مطابق اس وظیفہ کو دن رات مسلسل پڑھنا شروع کر دیا،ا بھی یہ وظیفہ کرتے ہوئے تھوڑا ہی عرصہ گزرا ہے۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ بار شکر ادا کرتی ہوں کہ اس وظیفہ کی برکت سے پہلے سے کافی بہتر ہوں اور ان شاءاللہ بہت جلد مکمل ٹھیک ہو جائوں گی۔ میرے شوہر ہر روحانی محفل میں شریک ہوتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہرروحانی محفل میں شرکت کروں۔ 

اس عمل نے کمال کر دیا:اپنا ایک اور مشاہدہ بتا نا چاہوں گی‘ میری سہیلی کا شوہر اس سے ناراض ہو کر اسے گھر سے نکال چکا تھا، میں نے اپنی سہیلی کو اس عبقری رسالہ کے بارے میں بتایا۔عبقری کے رسالہ میں الباسط کا نقش آیا‘وہ لکھا اور ساتھ روزانہ 800 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا وظیفہ پڑھا۔اس عمل نے کمال کردیا اور تین دن کے اندر اس کا شوہر اسے خود منا کر واپس گھر لے آیا اور اب اس کی زندگی میں سکون ہے۔جو وظیفہ آپ نے مجھے پڑھنے کے لئے بتایا تھا جس کا تذکرہ کر چکی ہوں اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔ میرے بچے اور میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں، گھر میں بہت سکون ہے۔ ہم سب آپ کیلئے بہت دعائیں کرتے ہیں۔ اللہ آپ کی عمر میں برکت دے۔ آمین!

عفت پروین، لاہور

میں کافی سالوں سے بیمار تھی کبھی دل کا مسئلہ ہو جاتا، کبھی جوڑوں میں درد، جسم کا کوئی اعضاء ایسا نہیں تھا جو درد نہ کرتا ہو۔ معدہ اکثر خراب رہتا تھا، سر درد تو اس قدر شدید ہوتا تھا کہ لگتا تھا مر جائوں گی۔ دل یہ چاہتا تھا کہ کسی ایسی جگہ چلی جائوں کہ مجھے سکون مل جائے۔ اللہ پاک کی ذات بہت کریم ہے اس نے میرے لئے ایک اللہ کے بندے کو وسیلہ بنا دیا۔ انہوں نے میری والدہ محترمہ کو عبقری رسالہ دیا وہ رسالہ امی جان نے لا کر مجھے دیا۔رسالہ کے صفحہ نمبر دو پر آپ سے ملاقات کیلئے نمبر لکھا تھا، دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کی اس نیک ہستی سے ملاقات کی جائے جو لوگوں میں خیر کو پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے تاکہ میں بھی اللہ کے فضل سے ٹھیک ہو جائوں۔ ان دنوںمیری کمر اور گردن کے مہروں کا بھی مسئلہ تھا، ڈاکٹر کہتے تھے پوری ڈسک پرابلم ہے، آپریشن کروانا ضروری ہے۔ میں تقریباً سات سے آٹھ ہسپتالوں میں چیک کروا چکی تھی، سب نے ایک بات ہی کہی تھی کہ اس کا حل بس آپریشن ہے۔ مہینے کی دوائی پندرہ ہزار کی آتی تھی، کام بھی نہیں کر سکتی تھی۔ میرے شوہر کو بھی میرے علاج کے لئے بہت سا کام کرنا پڑتا تھا۔ میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں، کم ہے۔ آپ سے ملاقات کے بعد آپ نے دوائی دی اور وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ‘‘میں نے آپ کی ہدایات کے مطابق اس وظیفہ کو دن رات مسلسل پڑھنا شروع کر دیا،ا بھی یہ وظیفہ کرتے ہوئے تھوڑا ہی عرصہ گزرا ہے۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ بار شکر ادا کرتی ہوں کہ اس وظیفہ کی برکت سے پہلے سے کافی بہتر ہوں اور ان شاءاللہ بہت جلد مکمل ٹھیک ہو جائوں گی۔ میرے شوہر ہر روحانی محفل میں شریک ہوتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہرروحانی محفل میں شرکت کروں۔ اس عمل نے کمال کر دیا:اپنا ایک اور مشاہدہ بتا نا چاہوں گی‘ میری سہیلی کا شوہر اس سے ناراض ہو کر اسے گھر سے نکال چکا تھا، میں نے اپنی سہیلی کو اس عبقری رسالہ کے بارے میں بتایا۔عبقری کے رسالہ میں الباسط کا نقش آیا‘وہ لکھا اور ساتھ روزانہ 800 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا وظیفہ پڑھا۔اس عمل نے کمال کردیا اور تین دن کے اندر اس کا شوہر اسے خود منا کر واپس گھر لے آیا اور اب اس کی زندگی میں سکون ہے۔جو وظیفہ آپ نے مجھے پڑھنے کے لئے بتایا تھا جس کا تذکرہ کر چکی ہوں اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔ میرے بچے اور میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں، گھر میں بہت سکون ہے۔ ہم سب آپ کیلئے بہت دعائیں کرتے ہیں۔ اللہ آپ کی عمر میں برکت دے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 439 reviews.