Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ناریل زندگی ہے!معدہ‘ جگر‘دل کا اسپیشلسٹ معالج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

 ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے متوازن غذا انتہائی ضروری ہے اور ناریل مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے۔ ناریل کی گری میں شفا بخش خصوصیات ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ آپ کے جسم میں سوزش کو کوکم کرتی ہے۔ناریل فائبر سے بھی مالا مال ہے، یعنی یہ بدہضمی اور تیزابیت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی آنتوں کی حرکات کو مستحکم کرتے ہوئے مجموعی طور پر پیٹ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ نیز، غذائیت سے بھرپور ناریل کھانے سے آپ کو جلد بھوک نہیں لگتی اورنہ ہی آپ کو بار بار کچھ کھانے کی طلب ہوتی ہے۔

دردِ سر میں مفید

اس کا پانی پی کر، کچا ناریل کھانے سے پیٹ کے کیڑے باہر نکل جاتے ہیں۔ ناریل کا تیل سر میں لگانے سے بال گرنا بند ہو کر بال لمبے ہوتے ہیں، پچاس گرام ناریل کے تیل میں دو عدد لیموں کا رَس ملا کر مالش کرنے سے خارش کم ہوتی ہے۔ ناریل کی 35 گرام خشک گری اور اتنی ہی مصری ملا کر سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانے سے سردرد دُور ہو جاتا ہے۔ صبح بھوکے پیٹ 25 گرام ناریل کھانے سے نکسیر آنا بند ہوتا ہے، یہ سات دن تک کھائیں۔

آنکھوں کے امراض 

آنکھیں دکھتی ہوں توناریل کی 26 گرام خشک گری اور چینی 60 گرام روزانہ ایک ہفتہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے،اس دوران نمک نہ کھائیں‘بلکہ دیسی گھی، شکر اور سیاہ مرچ سے روٹی کھائیں۔ پان کھانےسے یا کسی بھی وجہ سے اگر زبان پھٹ گئی ہو تو اس صورت حال میں خشک ناریل کی گری اور مصری ملا کر چبانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 

ناریل کے پانی سے چہرہ شفاف

قے، دست، تیز بخار کسی بھی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن ہو جائے تو کچے ناریل کے پانی میں ذائقے کے مطابق لیموں نچوڑ کر گھونٹ گھونٹ پانی بار بار پینے سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتا ۔ چہرے پر ناریل کا پانی روزانہ دو بار لگاتے رہنے سے چہرے کے کیل مہاسے، داغ دھبے، چیچک کے نشان وغیرہ دُور ہو جاتے ہیں اور چہرہ شفاف ہو جاتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لئے

 دوران ِ حمل روزانہ ایک ناریل کا پانی پینے سے خوبصورت بچہ پیدا ہوتا ہے۔ روزانہ 25 گرام کچا ناریل کھاتے رہنے سے یا پیس کر پینے سے دق کے جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے۔ ناریل کا پانی پینے سے تیز بخار کم ہوتا ہے۔ ناریل کے تیل کی مالش ناخنوں پر کرنے سے ناخنوں کی قدرتی چمک اور عمر بڑھ جاتی ہے۔

خواتین اور مردوں کے پوشیدہ امراض کا خاتمہ

 خونی بواسیر میں ناریل کی جڑیں جلا کر، پیس کر چینی ملا کر دس دس گرام صبح شام پانی سے پھانک لینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ناریل پیشاب صاف کرتا ہے، قوت باہ کی کمزوری کو دور کرتاہے‘ماہواری کھولتا ہے۔ ناریل جسم کو موٹا اور دماغ کی کمزوری کو دُور کرتا ہے۔ ناریل کا گولہ اور مصری 25، 25 گرام کھانے سے زچگی میں درد نہایت کم ہوتا ہے، اولاد تندرست پیدا ہوتی ہے، کچا ناریل خاص طور سے مفید ہے۔ ناریل کا خالص تیل بغیر کسی خوشبو کی ملاوٹ والا لے کر ایک برس کے بچے کو چار چار گرام روزانہ چار بار پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ناریل کے تیل میں پانی ملا کر اچھی طرح گھوٹ کر سر اور پائوں کے تلوئوں پر مالش کرتے رہنے سے جسم کی گرمی دُور ہوتی ہے، اس کا پانی پینے سے پتھری نکل جاتی ہے۔

نوٹ :کھانسی اور دمہ کے مریضوں کو ناریل نہیں کھانا چاہیے۔

ڈاکٹر اجمل شاہ‘کراچی

 ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے متوازن غذا انتہائی ضروری ہے اور ناریل مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے۔ ناریل کی گری میں شفا بخش خصوصیات ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ آپ کے جسم میں سوزش کو کوکم کرتی ہے۔ناریل فائبر سے بھی مالا مال ہے، یعنی یہ بدہضمی اور تیزابیت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی آنتوں کی حرکات کو مستحکم کرتے ہوئے مجموعی طور پر پیٹ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ نیز، غذائیت سے بھرپور ناریل کھانے سے آپ کو جلد بھوک نہیں لگتی اورنہ ہی آپ کو بار بار کچھ کھانے کی طلب ہوتی ہے۔دردِ سر میں مفیداس کا پانی پی کر، کچا ناریل کھانے سے پیٹ کے کیڑے باہر نکل جاتے ہیں۔ ناریل کا تیل سر میں لگانے سے بال گرنا بند ہو کر بال لمبے ہوتے ہیں، پچاس گرام ناریل کے تیل میں دو عدد لیموں کا رَس ملا کر مالش کرنے سے خارش کم ہوتی ہے۔ ناریل کی 35 گرام خشک گری اور اتنی ہی مصری ملا کر سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانے سے سردرد دُور ہو جاتا ہے۔ صبح بھوکے پیٹ 25 گرام ناریل کھانے سے نکسیر آنا بند ہوتا ہے، یہ سات دن تک کھائیں۔آنکھوں کے امراض آنکھیں دکھتی ہوں توناریل کی 26 گرام خشک گری اور چینی 60 گرام روزانہ ایک ہفتہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے،اس دوران نمک نہ کھائیں‘بلکہ دیسی گھی، شکر اور سیاہ مرچ سے روٹی کھائیں۔ پان کھانےسے یا کسی بھی وجہ سے اگر زبان پھٹ گئی ہو تو اس صورت حال میں خشک ناریل کی گری اور مصری ملا کر چبانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ناریل کے پانی سے چہرہ شفافقے، دست، تیز بخار کسی بھی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن ہو جائے تو کچے ناریل کے پانی میں ذائقے کے مطابق لیموں نچوڑ کر گھونٹ گھونٹ پانی بار بار پینے سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتا ۔ چہرے پر ناریل کا پانی روزانہ دو بار لگاتے رہنے سے چہرے کے کیل مہاسے، داغ دھبے، چیچک کے نشان وغیرہ دُور ہو جاتے ہیں اور چہرہ شفاف ہو جاتا ہے۔حاملہ خواتین کے لئے دوران ِ حمل روزانہ ایک ناریل کا پانی پینے سے خوبصورت بچہ پیدا ہوتا ہے۔ روزانہ 25 گرام کچا ناریل کھاتے رہنے سے یا پیس کر پینے سے دق کے جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے۔ ناریل کا پانی پینے سے تیز بخار کم ہوتا ہے۔ ناریل کے تیل کی مالش ناخنوں پر کرنے سے ناخنوں کی قدرتی چمک اور عمر بڑھ جاتی ہے۔خواتین اور مردوں کے پوشیدہ امراض کا خاتمہ خونی بواسیر میں ناریل کی جڑیں جلا کر، پیس کر چینی ملا کر دس دس گرام صبح شام پانی سے پھانک لینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ناریل پیشاب صاف کرتا ہے، قوت باہ کی کمزوری کو دور کرتاہے‘ماہواری کھولتا ہے۔ ناریل جسم کو موٹا اور دماغ کی کمزوری کو دُور کرتا ہے۔ ناریل کا گولہ اور مصری 25، 25 گرام کھانے سے زچگی میں درد نہایت کم ہوتا ہے، اولاد تندرست پیدا ہوتی ہے، کچا ناریل خاص طور سے مفید ہے۔ ناریل کا خالص تیل بغیر کسی خوشبو کی ملاوٹ والا لے کر ایک برس کے بچے کو چار چار گرام روزانہ چار بار پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ناریل کے تیل میں پانی ملا کر اچھی طرح گھوٹ کر سر اور پائوں کے تلوئوں پر مالش کرتے رہنے سے جسم کی گرمی دُور ہوتی ہے، اس کا پانی پینے سے پتھری نکل جاتی ہے۔نوٹ :کھانسی اور دمہ کے مریضوں کو ناریل نہیں کھانا چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 438 reviews.