Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شادی نہ ہونے کی اصل وجہ موٹاپاتھا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رشتے والے دیکھنے آتے تھے لیکن میرا موٹاپا ہمیشہ آڑے آ جاتا تھا۔ وزن بہت زیادہ تھا۔ رشتے دیکھنے والے آتے لیکن میری جسمات کی وجہ سے کوئی رشتہ کے لئےہاں نہیں کرتا تھا ۔میری دوست نے مجھے عبقری کا عرق موٹاپا شفاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے ’’عرق موٹاپا شفاء‘‘ منگوا کر استعمال کیا اور اپنی غذا میں بھی احتیاط کی۔ اس کے ساتھ ہی میں نے صبح اٹھ کر سانس کی خاص ورزش کی جو آپ ہی کے درس میں سنی تھی۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ صبح طلو ع آفتاب کے وقت چہرہ سورج کی طرف کر کے ناک سے آہستہ آہستہ سانس اند ر کھینچیں اور جتنی دیر تک سانس کو روک سکیں روک لیں۔ اس کے بعد منہ سے آہستہ آہستہ سیٹی کی طرح ہوا نکال دیں،اس دوران جسم بالکل سیدھا اور کندھوں کو کشادہ کر کے جسم کوپر سکون رکھیں۔ اس ورزش سے مجھے بہت فائدہ ہوا اورجسم میں جان آ گئی۔ اس کے ساتھ عرق موٹاپا شفا ء استعمال کرتی رہی‘ جسم اتنا سلم‘ اور خوبصورت ہو گیا ہے کہ کوئی پہچان نہیں سکتا  ‘ دو ماہ پہلے کیا تھی اور اب کیا ہوں۔ عبقری کی ادویا ت کا رزلٹ بہت شاندار ہوتا ہے۔ میرا وزن 75 کلو تھا اور اب 60 کلو ہو گیا ہے۔ میںتو خوشی سے نہیں سما رہی ۔میرا قد ساڑھے پانچ فٹ ہے اور جسم موٹا ہونے کی وجہ سےکئی اچھے رشتے نہ کر کے چلے گئے کہ جسم بہت موٹا ہے۔ لیکن اب ایک جگہ رشتہ طے ہو گیاہے اور شادی کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں ۔ عبقری کے اس مخلص ادارے کو دل کی گہرائیوں سے سلام ہے۔ (ق۔ا، اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 437 reviews.