آپ پریشان ہیں‘ سالہا سال سے بیمار ہیں‘ یا آپ کا کوئی عزیز زندگی سے عاجز اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے!کاروبار کی بندش ہے یا گھریلو الجھنیں‘ جھگڑے‘ بات طلاق تک پہنچ چکی ہے ۔ گھبرائیے مت! اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کیلئے خوشیوں‘ خوشحالیوں اور برکتوں کا پیغام لائی ہیں:۔ اس ماہ کی روحانی محفل 9 اکتوبر بروزپیرشام 6 بجکر 35 منٹ سے لے کر 7 بجکر55 منٹ کےدرمیان حسب توفیق گوشت (مرغی یا بڑا گوشت‘ پھیپھڑا یا مرغی کا صرف سر)لے کر اس پر 41 مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھیں۔اس کے بعد تصور میں یہ گوشت پورے گھر پر وار کر باہر یا چھت پر پرندوں/درندوں کو ڈال دیں۔ اس ماہ کی دوسری محفلـ:20 اکتوبربروز جمعہ‘ عصر تا مغرب کے درمیان کسی بھی وقت ایک دودھ کا گلاس اس میں حسب ذائقہ چینی ڈال کراپنے سامنے رکھیں اور اس پر ایک تسبیح اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَاقَوِیُّ یَاوَلِیُّ پڑھیں۔پڑھتے ہوئے اپنی 7 حاجات کا تصور رکھیں۔ پھر اس دودھ کو گھر کے تمام افراد گھونٹ گھونٹ پی لیں۔اس ماہ کی تیسری روحانی محفل:24 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجکر 15منٹ سے 1 بجکر 5منٹ کے درمیان اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئےسات عدد بادام کی گریاںلیں اور ہر بادام پر 33 مرتبہ اول وآخر ایک مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَاتَوَّابُ یَاغَفُوْرُ پڑھیں۔یہ عمل توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فیصد قبول کررہا ہے۔ اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔عمل کا ہدیہ :اس ماہ کسی بھی دن150روپے کسی مستحق کو ہدیہ کریں آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوںگی‘‘ ان شاء اللہ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں