مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
چاند نظر آنے پر یہ پڑھیے! یہ اسلامی سال کا چو تھا مہینہ ہے اسے ربیع الآخر بھی کہا جا تا ہے۔یہ نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جو اکثر بزرگان دین پڑھتے رہے ہیں ۔ شب اول کے نوا فل : بعض بزرگان دین کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکوثر تین بار اور دوسری میں سورۃالکا فرون تین بار پھر اسی ترتیب سے باقی نوافل ادا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ان نوافل کے پڑھنے والے شخص کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمار نفلی عبادات کا اجر عطا ہوگا۔ مغفرت کا پروانہ چار رکعت نفل:جوا ہر غیبی میں ہے جو شخص اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخوں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ اخلا ص پانچ بار پڑھے۔ اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔ ان شاء اللہ پروردگار عالم ان نوافل کی برکت سے روز محشر اس شخص کی مغفرت فرمائیں گے۔ خاتمہ بالخیر کا عمل جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاء یہ وظیفہ روزانہ 41 مرتبہ پڑھے گا وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔ اس وظیفہ سے خاتمہ بالخیر ہوتاہے ۔ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ (سورہ یوسف:101)ترجمہ : اے آسمانو ں اور زمینو ں کے پیدا کرنے والے دنیا اور آخرت میںتو ہی میرا رفیق ہے ، تو مجھ کو اپنی فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھا لے اور مجھ کو اپنے نیک بندو ں میں داخل کر لے۔ جنت میں داخلہ کا ذریعہ ! آسان عمل ابن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ ایک بارحضرت اسرافیل علیہ السلام حضرت نبی کریم ﷺ کے پاس اتر کر آئے اور کہا کہ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمَ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ وَمِثْلَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ پڑھیے ‘جو کوئی ان کلمات کو ایک بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو اللہ تعالیٰ کی بکثرت یاد کرنے والے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں‘ اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا۔ ایک اور روایت میں آیا ہے کہ جو کوئی سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم عَدَدَ مَافِی عِلْمِ اللّٰہِ وَدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہِپڑھے گا۔ دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن ان کلمات کے پڑھنے والے کا ثواب ختم نہ ہو گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں