Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مہنگے ڈاکٹری نسخے ناکام‘راہ گیر کا بتایا ٹوٹکہ کامیاب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘اس میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکوں سے بہت مستفید ہوا ہوں‘اکثر اپنے مشاہدات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ر ہا ہوں۔آج پھر قارئین کی خدمت میں آزمودہ نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ جب موسم تبدیل ہو رہا یا سرد موسم ہو تو اکثر لوگوں کی ناک بند ہوجاتی ہے جس وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا مسئلہ کرنا پڑتا ہے۔مختلف ادویات ‘ٹوٹکے اور حیلے کیے جاتے مگر اس کے باوجود بھی کافی عرصہ تک کچھ لوگ اس مرض میں مبتلا رہتے ہیں۔میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا۔بچپن میں اکثر میری ناک بند رہتی تھی‘اس مسئلہ کی وجہ سے ریشہ ہو جاتا جس وجہ سے سر میں بھی درد اور پھرنیند بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی تھی‘رات دیر تک جاگتا رہتا تھا ۔ شہر کے تمام معالج ناکام ہو گئے میری امی جان نے میرے لیے شہر کا کوئی حکیم یا ڈاکٹر نہیں چھوڑا۔ہر طرح کا علاج کروایا۔ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق میری ناک کی ہڈی بھی سیدھی تھی لیکن گرمی ہو یا سردی میری ناک ہمیشہ بند رہتی تھی‘کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ایک دن میں راستے میں جا رہا تھا توقریب لگے پانی کے کولر سے پانی پینے کےلئے رکا ‘وہاں ایک راہ گیر نے میری طرف دیکھا‘اس وقت ناک بند ہونےکی وجہ سے میرا برا حال تھا‘اس شخص نے میری حالت کو دیکھتے ہوئے بیماری کا پوچھا تو میں نے اس کواپنے مسئلہ سے متعلق آگاہ کیا۔میری بات سننے کے بعد اس شخص نے گہری سانس لی۔پھر مجھے تسلی دیتے ہوئے کہنے لگا کہ آپ مزید پریشان نہ ہو‘تمہیں جو بیماری ہے اس کا علاج کوئی مشکل نہیں ۔اس نیک شخص نے مجھے ایک نسخہ لکھ کر دیا۔میں نے ان کی بتائی گئی ترتیب کے مطابق ایک ہفتہ مسلسل وہ نسخہ استعمال کیا۔ واقعی کمال ہوگیا‘ جو مسئلہ بڑے بڑے ڈاکٹر اور حکیم نہ حل کر سکے وہ ایک عام راہگیر کے نسخے سے حل ہو گیا۔ اب الحمدللہ میں بالکل صحت یاب ہوں پھر بھی مہینے میں ایک آدھ بار وہی نسخہ استعمال کر لیتا ہوں۔ نسخہ ‘ ھوالشافی:دانہ میتھی، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، دارچینی، سونف ‘ان تمام اجزاء کوہم وزن لیں اور پیس کر سفوف بنا لیں۔ رات کو سوتے وقت ڈیڑھ کپ پانی میں صرف ایک چٹکی سفوف ملا کر ابالیں اور قہوہ بنا لیں۔ آٹھ دن مسلسل استعمال کریں‘ جس کسی کی بھی ناک بند ہوگی، کھل جائے گی۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے ‘جس کی وجہ سےمجھے اذیت ناک بیماری سے شفاء ملی ہے۔

نوید احمد، لاہور

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 433 reviews.