Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

میری نوکری اور عہدےپر بندش لگا دیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

نام نہاد عاملوں کی چھٹی‘گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے‘بندش کا سرتاج عمل خود کیجئے!نیا سلسلہ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ایک سرکاری نوکری کرتی ہوںجو کنٹریکٹ پر ہے۔اپنا کام ایمانداری سے اور محنت سے کر رہی ہوں ۔مگر وقت خوف رہتا ہے کہ نوکری سے نہ نکال دیا جائے۔میں چاہتی ہوں کہ جس عہدے پر کام کر رہی ہوں اور جو ترقی مل رہی ہے وہ نہ چھنے۔افسران کی ایسی باتوں پر بندش لگ جائے جن کے ذریعے ناحق وہ تنگ کرتے ہیں۔حاسدین جو شیطانی وار کریں ان واروں پر بندش لگا دیں۔(ث۔م‘راولپنڈی) جوابـ:آپ اپنے مسائل کا تصور کرتے ایک بار درود پاک پڑھتے ہوئےجائے نماز پر بیٹھ جائیں‘ سجدے والی جگہ پر دایاں ہاتھ رکھیں اور ایک مرتبہ یہ کلمات’’اَللّٰھُمَّ یَسِّرْلَنَا اُمُوْرَنَا‘‘ پڑھتے ہوئے دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی بند کر لیں‘اسی طرح دوسری بار یہی کلمات پڑھیں اور ساتھ والی انگلی بند کریں پھر اسی درمیان والی انگلی ‘پھر ساتھ والی اور آخر میں یہ کلمات پڑھتے ہوئے انگوٹھا بند کردیں۔اپنے مسائل کا سخت تصور رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آمین کہتے ہوئے پہلے سب سے چھوٹی انگلی اور اسی ترتیب سے آمین کہتے باقی انگلیاں اور انگوٹھا کھول لیں۔یہ عمل دن میں ایک بار کسی بھی وقت اورکسی بھی حالت میں کرسکتے ہیں۔اس عمل کو مسلسل سات دن تک کریں۔پھر یہ پانچ چیزیں‘آٹا ‘چاول‘دال‘ گھی اور چینی حسب توفیق کسی مستحق کو ہدیہ کردیں۔آپ کو اجازت ہے۔ قارئین یہ انتہائی طاقتور‘باکمال عمل ہے جو کوئی بھی ایسے کسی مسئلہ کا شکار ہےاسےبھی اجازت ہے۔آپ پریشان یا کسی مسئلہ کا شکار ہیںجو یہاں نہیں لکھا جا سکتا تو آج ہی بمعہ جوابی لفافہ کے خط لکھئے‘اپنے مسئلہ کی تفصیل‘اپنا ‘اپنی والدہ کا نام‘ پیدائشی تاریخ مہینہ اور سال کے ساتھ لکھیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں مگر الحمدللہ!عبقری آپ کو مفت دے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 428 reviews.