محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گھر میں سکون نام کی کوئی چیز میسر نہیں تھی‘کسی نہ کسی دکھ اور تکلیف کا سامنا رہتا تھا۔ہمیں کسی نے آپ کی روحانی محافل میموری کارڈ کے ذریعے دیں ۔زندگی میں تسبیح ‘اعمال اور ذکر کی نعمتیں ملنے لگیں۔پریشانیاں کم ہونے لگیں۔اس کے بعد تسبیح خانہ لاہور میں آکر شب جمعہ کی روحانی محافل میں حاضری دینا شروع کر دی۔اللہ نے کرم کر دیا‘ گھر میں سکون آگیا‘مسائل حل ہونا شروع ہو گئے۔بیماریوں نے گھیر رکھا تھا‘لاکھوں روپے بیماریوں کے علاج میں خرچ ہو چکے تھے مگر روحانی محافل مسلسل سننےاور یا حفیظ یا سلام کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے شفاء کاملہ عطا فرمائی۔عزت برکت اور بیماریوں سے شفاء نصیب ہوئی ہے‘اللہ آپ کو جزائے خیر اور عمر میں برکت عطا فرمائے‘آمین۔(ثمینہ یاسمین‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں