محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری اور آپ سے تعارف سے پہلے زندگی کشمکش میں گزر رہی تھی۔میں بیرون ملک اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھی جس میں کافی رکاوٹیں آ رہی تھی‘وسائل اور اسباب اختیار کرنے کے باوجود بھی کام نہیں بن رہا تھا۔ایک مخلص کے ذریعے آپ سے ملاقات ہوئی۔اس وقت اپنے دکھ درد اور پریشانیاں لےکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔آپ نےشفقت فرمائی‘تسلی دی‘ ایک وظیفہ پڑھنے کے لئے فرمایا اور ساتھ یہ فرمایا کہ آپ میرے مسائل کے حل کے لئے دعا کریں گے اور آپ نےاس وقت بھی اپنی خاص دعائوں سے نوازا۔ میں نے آپ کے حکم کے مطابق’’یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ یَاصُبُوْرُ یَاحَفِیْظُ سارا دن ہر حالت میں مسلسل پڑھنا شروع کر دیا۔مجھے یقین تھا آپ کی دعائوں اور اللہ کےان ناموں کی برکت سے ضرور مراد ملے گی۔میں آج بھی آپ کا دیا ہوا وظیفہ کر رہی ہوں‘آپ کی دعا اور اس وظیفہ نے میری زندگی بدل دی ہے۔ابھی تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ اسباب بننا شروع ہو گئے‘آزمائشیں ٹلنے لگیں اور میرا جو سب سے بڑا مسئلہ گرین کارڈ کا حصول ‘ بیرون ملک شوہر کے پاس جانا تھا اس میں بھی پیش رفت ہوئی ۔آخر کچھ ہی عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کی برکت سے میرا یہ مسئلہ بھی حل کر دیا‘مجھے گرین کارڈ مل گیا۔آج میں امریکہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوں‘وہی سے یہ خط لکھ رہی ہوں‘اب دن رات آپ کے لئے دعائیں کر تی ہوں۔تسبیح خانہ میں گزرا وقت‘ روحانی محافل اور اعمال کو بہت یاد کرتی ہوں۔اب آن لائن روحانی محافل سنتی ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کے والدین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین اور آپ کےمرشد جی رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کو بلند فرمائے ‘آپ کی اور آپ کی نسلوں کی عمر میں بھی برکت‘عافیت اور خیریں عطا فرمائے‘ ہر فتنے سے آپ کی حفاظت فرمائے ‘دنیا و آخرت کی تمام نعمتیں اور خوشیاں عطا فرمائے ‘آمین!
مسرت آراء‘امریکہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں