Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شیخ الوظائف کی نسبت نے سارے خاندان کو رنگ دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آپ کی نسلوں میں رحمت، راحت اور عافیت کا نزول فرمائے‘آمین۔تسبیح خانہ سے نسبت کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل و کرم بہت کچھ پایا آپ دوران محفل  جو کچھ فرماتے ہیں ہر گھڑی اس پر عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں جس سے بہت خیریں ملتی ہیں۔ 2010ء میں والدہ نے عبقری میگزین پڑھنا شروع کیا۔ پہلے والدہ محترمہ کی آپ سے نسبت تھی لیکن جب والدہ محترمہ کو اس نسبت کی برکات ملنا شروع ہوئیں تووالد صاحب اور باقی گھر کے افراد کی بھی آپ سے نسبت قائم ہو گئی۔والد صاحب روحانیت کی دنیا کو پہلے اس طرح نہیں مانتے تھے جس طرح ماننا چاہیے‘ مگر تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد ہر وقت زبان پرذکر جاری رہتا ہے۔ آپ کا‘ تسبیح خانہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور ہر عمل کو توجہ سے سنتے ہیں۔ اللہ کی مخلوق کو بھی اس طرف لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور جو سفر میری والدہ محترمہ نے تنہا شروع کیا تھا اب ہمارے بہت سے عزیز و اقارب تسبیح خانہ سے وابستہ ہو چکے ہیں اور بہت سے ہو رہے ہیں۔

 بڑی بہن پہلے تسبیح خانہ سے وابستہ نہ تھی ‘ان کی شادی کا مسئلہ تھا‘جہاں شادی کی خواہش تھی وہاں بات چلی مگرلڑکے کی والدہ ہمارے گھر آئیں تو انہوں نے انکار کر دیا‘ اس انکار کے بعد بہن بہت اذیت میں رہنے لگی اور یہ انکار انہیںآپ کے پاس لے آیاآپ سے بیعت ہو گئیں۔کلینک میں آپ سے ملاقات ہوئی‘آپ نے دم کیا‘روحانی اعمال کرنے کے علاوہ 90 روحانی محافل سننے کا حکم فرمایا۔آپ سے ملاقات کے بعد انہیں دلی طور پر تسلی ہو گئی۔انہوں نے انتہائی توجہ سےروحانی اعمال کرنا شروع کیے‘ اس کے علاوہ ہر وقت توجہ کے ساتھ روحانی محافل بھی سنتی رہی اور عمل میں شریک ہوتی۔پھر ایک سال بعد لڑکے کی والدہ بخوشی خود رشتہ لے کر ہمارے گھر آئیں جبکہ اس دوران ہمارا اُن سے کوئی رابطہ نہ تھا لیکن جب وہ ایک سال بعد آئیں تو بخوشی میری بہن کو اپنی بہو کے روپ میں قبول کر لیا۔ رشتہ طے ہو گیا اور چھ ماہ کے اندر اندر شادی بھی ہوگئی۔ خوب دھوم دھام سے شادی کی یعنی انہوں نے دل و جاں سے میری بہن کو قبول کیا۔سسرال والے بہت اچھے ہیں‘بہن بہت خوش ہے۔یہ ساری خیریں آپ سے نسبت کے بعد ہی حاصل ہوئیں۔

فرزانہ کوثر‘ لاہور

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آپ کی نسلوں میں رحمت، راحت اور عافیت کا نزول فرمائے‘آمین۔تسبیح خانہ سے نسبت کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل و کرم بہت کچھ پایا آپ دوران محفل  جو کچھ فرماتے ہیں ہر گھڑی اس پر عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں جس سے بہت خیریں ملتی ہیں۔ 2010ء میں والدہ نے عبقری میگزین پڑھنا شروع کیا۔ پہلے والدہ محترمہ کی آپ سے نسبت تھی لیکن جب والدہ محترمہ کو اس نسبت کی برکات ملنا شروع ہوئیں تووالد صاحب اور باقی گھر کے افراد کی بھی آپ سے نسبت قائم ہو گئی۔والد صاحب روحانیت کی دنیا کو پہلے اس طرح نہیں مانتے تھے جس طرح ماننا چاہیے‘ مگر تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد ہر وقت زبان پرذکر جاری رہتا ہے۔ آپ کا‘ تسبیح خانہ کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور ہر عمل کو توجہ سے سنتے ہیں۔ اللہ کی مخلوق کو بھی اس طرف لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور جو سفر میری والدہ محترمہ نے تنہا شروع کیا تھا اب ہمارے بہت سے عزیز و اقارب تسبیح خانہ سے وابستہ ہو چکے ہیں اور بہت سے ہو رہے ہیں۔ بڑی بہن پہلے تسبیح خانہ سے وابستہ نہ تھی ‘ان کی شادی کا مسئلہ تھا‘جہاں شادی کی خواہش تھی وہاں بات چلی مگرلڑکے کی والدہ ہمارے گھر آئیں تو انہوں نے انکار کر دیا‘ اس انکار کے بعد بہن بہت اذیت میں رہنے لگی اور یہ انکار انہیںآپ کے پاس لے آیاآپ سے بیعت ہو گئیں۔کلینک میں آپ سے ملاقات ہوئی‘آپ نے دم کیا‘روحانی اعمال کرنے کے علاوہ 90 روحانی محافل سننے کا حکم فرمایا۔آپ سے ملاقات کے بعد انہیں دلی طور پر تسلی ہو گئی۔انہوں نے انتہائی توجہ سےروحانی اعمال کرنا شروع کیے‘ اس کے علاوہ ہر وقت توجہ کے ساتھ روحانی محافل بھی سنتی رہی اور عمل میں شریک ہوتی۔پھر ایک سال بعد لڑکے کی والدہ بخوشی خود رشتہ لے کر ہمارے گھر آئیں جبکہ اس دوران ہمارا اُن سے کوئی رابطہ نہ تھا لیکن جب وہ ایک سال بعد آئیں تو بخوشی میری بہن کو اپنی بہو کے روپ میں قبول کر لیا۔ رشتہ طے ہو گیا اور چھ ماہ کے اندر اندر شادی بھی ہوگئی۔ خوب دھوم دھام سے شادی کی یعنی انہوں نے دل و جاں سے میری بہن کو قبول کیا۔سسرال والے بہت اچھے ہیں‘بہن بہت خوش ہے۔یہ ساری خیریں آپ سے نسبت کے بعد ہی حاصل ہوئیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 424 reviews.