(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ )
فنی ماہر ہونے کے باوجود کام نہیں ملتا (رانا پرویز ، ستیانہ )
میرے بھائی ایک فنی ماہر ہیں اور بہت اچھا کام کر تے ہیں اس کے باوجود ان کو کام کم ملتا ہے ۔ کبھی کام کی زیادتی ہو جا تی ہے اورکبھی کام بالکل بند ہو جا تاہے ۔ یو ں لگتا ہے کہ حالات ان کا ساتھ نہیں دیتے ۔
جواب:۔ بھائی سے کہیں کہ وہ مایو س نہ ہوں ۔ محنت اور دیانت سے کام کر تے رہیں ۔ نماز کی پابندی کریں اور نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد آیت الکرسی اکیس اکیس بار پڑھ کر دعا کیا کریں، کم از کم نو ے دنو ں تک ۔
سورج غروب ہونے کے بعد عجیب کیفیت (علی نور، ہری پور )
سور ج غروب ہونے سے پہلے طبیعت عجیب سی ہو جا تی ہے ۔ نڈھا ل ، بے کیفی محسوس ہونے لگتی ہے اور عجیب سے خیالات آنے لگتے ہیں ۔ دل چاہتا ہے کہ کسی سے بات نہ کروں ۔ رات کو دیر سے طبیعت بحال ہو جا تی ہے ۔
جواب:۔ پہلے اپنا طبی معائنہ کرالیں ۔ بلڈ پریشر وغیرہ کی جانچ کرالیں ۔ ساتھ ساتھ صبح شام اور رات کو پانی پر سورئہ آل عمران کی پہلی دو آیات سات سات بار دم کر کے پی لیا کریں۔
لڑکا نشے کا عادی ہے (بشریٰ کنول ، کراچی )
جہا ں میری بات طے ہے ۔ میں وہا ں شادی نہیں کر نا چاہتی ۔ وجہ یہ ہے کہ وہ لڑکا نشے کا عادی ہے اور اس میں اور بھی بہت سی بری عادات ہیں جن کا ہمیں بعد میں پتا چلا ہے۔ بات طے ہونے سے پہلے میں اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن جب سے مجھے اس کی بری عادات کا پتا چلا ہے ، مجھے اس سے نفر ت ہو گئی ہے ۔ میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ۔ اس کے گھرانے میں میری بڑی بہن کی شادی بھی ہوئی ہے لیکن انہیں بھی ایک لمحے کا سکون نہیں ہے اور وہ بھی تنگ دستی کی زندگی گزار رہی ہے ۔
جوا ب : ۔ اپنے سر پرستو ں سے رجو ع کر یں اور تمام صورتحال واضح کر یں کہ جانتے بوجھتے غلط فےصلہ نہ کیا جائے ۔ ساتھ ساتھ روزانہ نماز عشاءکے بعد سورئہ ص کی تلا وت کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے مسئلے کے حوالے سے دعا کیا کریں ۔ کم از کم چالیس روز تک یہ عمل کیا جائے ۔
ابتدائی عمر سے میرا جسم کمزور ہے (عدیل ، لاہور)
میری عمر چوبیس سال ہے ۔ بہت دبلا پتلا ہو ں ۔ سب مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ تم اتنے دبلے پتلے کیو ں ہو ؟ میں نے ہر قسم کی طاقت کی دوائیں استعمال کر لی ہیں لیکن اسی طرح دبلا پتلا ہوں۔ ابتدائی عمر سے میرا جسم کمزور ہے۔ میں نے کسی کا لم میں پڑھا تھا کہ نا ک کے دونو ں نتھنو ں سے باری باری سانس لیکر دوسرے نتھنے سے نکال دیا جائے اور یہ عمل گیارہ بار کیاجائے ۔ کیا یہ عمل میرے لئے منا سب ہو گا ۔ کیا یہ عمل فجر کی نماز کے بعد کیا جائے یا سورج طلو ع ہوتے وقت اس کی روشنی کو دیکھتے ہوئے کیا جائے ۔ وضاحت سے جوا ب دے دیں ۔
جواب: آپ مذکو ر ہ سانس کا عمل نماز فجر کے بعد کریں ۔ سورج طلو ع ہونے اور اس کی روشنی کو دیکھنے کی شرط اس عمل میں نہیں ہے ۔ سانس کا پہلا عمل متبادل طرز تنفس یعنی ناک کے ایک نتھنے سے سانس اندر لیکر دوسرے نتھنے سے باہر نکالنا ہے اور دوسرا عمل یہ بھی کریں کہ دونو ں نتھنو ں سے آہستگی کے ساتھ سانس اندر لیں اور جب سینہ بھر جائے تو ہونٹوں کو سیٹی بجانے کے انداز سے کھو ل کر سانس باہر نکالیں ، یہ عمل بھی گیارہ بار کیا جائے ۔ یہ عمل آرا م دہ حالت میں بیٹھ کر خالی پیٹ انجام دیا جائے ۔
کوئی ایسا عمل بتائیں کہ حافظہ بہتر ہو جائے (ع، کراچی )
میرے سات بچے ہیں ۔ شوہر اس دنیا میں نہیں ہے میرا اور بچو ں کا حافظہ کمزور ہو گیا ہے ۔ میں کسی کو بات بتانے لگتی ہو ں تو درمیان میںہی بھول جاتی ہو ں ۔ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھوٹی بیٹی دس سال کی ہے۔ اس کا بھی یہی حال ہے ۔ کوئی ایسا عمل یاطریقہ بتائیں کہ حافظہ بہترہوجائے ۔
جواب: پوری بسم اللہ شریف اکتا لیس باریا چیا سٹھ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پی لیں اور بچو ں کو بھی پلا دیں ۔ خود کو اور گھریلو ماحول کو ذہنی پریشانی اور ایسے حالات سے حتی الامکان محفوظ رکھیں جو ذہنی طور پر انتشار کا باعث بنتے ہیں ۔ اللہ پر یقین و اعتماد انسانی ذہن کو مضبوط بنا تا ہے ۔ اور اس سے اللہ کی طر ف سے رحمتیں بھی حاصل ہوتی ہیں ۔نما زکی پابندی کریں ۔ اور ہر نما ز کے بعد دعا بھی کیا کریں۔
میرا بلڈ پریشر زیادہ رہنے لگا ہے (غزالہ ، سکھر )
شوہر کو گھر کے معاملا ت اور گھر والو ں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔گھر سے سکون رخصت ہو چکا ہے ۔ شوہر کی لا پرواہی کا یہ حال ہے کہ کاروبار بھائیو ں کے حوالے کر دیا ہے کہ جو چاہیں کریں ۔ اپنے گھر کی کوئی فکر نہیں ہے کہ بچے بڑے ہو رہے ہیں ، ان کا مستقبل کیا ہو گا ۔ گھر میں آتے ہی لڑنے جھگڑنے لگتے ہیں ۔ میں ان کا خیا ل رکھتی ہو ں لیکن انہیں میرا اور بچو ں کا کوئی خیا ل نہیں ہے ۔ دوسروں کی با تو ں میں آکر مجھ سے سخت لہجے میں بات کرتے ہیں ۔ اب تو میرا بلڈ پریشر زیادہ رہنے لگا ہے ۔ ذہنی مریضہ بن گئی ہوں ۔ بیٹی بھی ذہنی دباﺅ میں رہنے لگی ہے اور بہت جلد غصے میں آکر لڑنے لگتی ہے ۔
جوا ب: آیت الکر سی نماز عشاءکے بعد اکیس بار پڑھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کرکے ہا تھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔ نمازفجر کے بعد گیا رہ بار آیت الکر سی پانی پر دم کر کے پی لیا کریں اور کچھ پانی اپنی بیٹی کو بھی پلادیا کریں ۔ یہ عمل چالیس دن کیا جائے ۔ نما زعشاءکے بعد آیت الکر سی پڑھنے کا عمل پورے نوے دنو ں تک پوراکیا جا ئے ۔ انشاءاللہ فضل الہٰی شامل حال ہو گا۔
لوگ والدہ سے میرا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے پوچھتے ہیں (نائلہ چوہدری ، کراچی )
میر ی عمر بڑھتی جارہی ہے لیکن ابھی تک رشتہ طے نہیں ہوا ہے ۔ لو گ والدہ سے رشتہ نہ ہونے کی وجہ پو چھتے ہیں ۔ یہ تما م باتیں سو چ کر اور حالات دیکھ کر میری صحت گرتی جارہی ہے۔ والدہ بھی ہر وقت میرے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان رہتی ہیں ۔ انہیں کئی بیماریاں لا حق ہو گئی ہیں ۔ ان کی صحت اور میرے رشتے کے مسئلے کے لیے کوئی ورد یا اسم بطور ورد بتا ئیں کہ جلد یہ مسائل حل ہو جائیں ۔
جوا ب: نماز فجر کے بعد شمال رخ منہ کر کے کھڑی ہو جائیں اور دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر ایک بار درود شریف اور گیا رہ بار سورئہ اخلا ص پڑ ھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں ۔ دوبار دعا کے اندا ز میں ہا تھ اٹھا کر یہی عمل کر یں اور کل تین بار یہ عمل کیا جائے ۔ پھر دعا مانگ لیں ۔ اس عمل کو نوے دنوں تک کریں اور جن دنو ں میں مجبو ر ہو ایسا نہ کرسکیں ، وہ شمارکر کے بعد میںپورے کرلیں ۔ والدہ کو صبح و شام پانی پر تین تین بار سورئہ فاتحہ دم کر کے پلایا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دونو ں مسئلے حل فرمائیں ۔ آمین ۔
گھر میں برکت ختم ہو گئی ہے (رانارمضان، ملتان )
ہمارے گھر میں صرف چار افرا د ہیں اور گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے ۔ معاشی حالات تو اچھے ہیں لیکن یہ کہنا صحیح ہو گا کہ برکت ختم ہو گئی ہے ۔ کوئی بات شروع ہو ، اختلافات اور لڑائیوں پر جا کر ختم ہو تی ہے ۔ والدہ کا یہ حال ہے کہ نماز کے علا وہ تہجد کے نوافل بھی پڑھتی ہیں اور تلاوت کے ساتھ دوسری قرآنی آیا ت کا بھی ورد کر تی رہتی ہیں لیکن لڑائی میں سب سے زیادہ ان ہی کا کردار ہو تا ہے ۔
جواب: عبادت اور اورا د کے ورد کے ساتھ طرز فکر بھی منسلک ہوتی ہے اور فکر ہی سے نتائج سامنے آتے ہیں ۔ جب تک آدمی کسی نہ کسی طور اپنا ارا دہ شامل نہ کرے طرز فکر کو بدلنے میںکامیا بی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ طر ز فکر میں پیچیدگی سے ہی اختلا فات اور لڑائی جھگڑے جنم لیتے ہیں ۔ آپ کسی عمد ہ کا غذ پر ” بسم اﷲ الرحمن الرحیم “ خوشخط لکھوا کر کسی ایسی جگہ لگادیں یا چوکھٹ پر کسی منا سب جگہ آویزاںکر دیں جہا ں سب گھر والوں کی نگاہ پڑتی ہو ۔ گھر والے بھی آتے جاتے اس نقش کو دیکھا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے گھر پر اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔
معاشی حالات سے برکت ختم ہو گئی (علی حسین، نارووال)
میرا بیٹابیرون ملک مقیم ہے اور ایک چھوٹا سا کا روبار کر رہاہے۔ کا م پہلے صحیح تھا لیکن اب مشکلات آڑے آرہی ہے پہلے بھی اس نے کئی کام کئے لیکن جلد ہی ختم کرنے پڑے ۔ معاشی حالات سے برکت ختم ہوتی جا رہی ہے ۔
جواب: صاحبزادے سے کہیں کہ وہ نماز کی پابند ی کے ساتھ فجر اور نماز عشاءکے بعد سورئہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 کو اکیس بار پڑھ کر اللہ سے دعا کریں ۔ بار بار کام بدلنے کے بجائے مستقل مزاجی سے کسی ایک کام کو ایک عرصے تک جاری رکھے ۔ اپنی آمدنی میں سے ایک حصہ فلا حی کا موں پر خرچ کیا کرے ۔ انشاءاللہ بہتر حالات پیدا ہوں گے ۔
اسٹیج پر جا کر برا حال ہونے لگتا ہے (نبیلہ ، لا ہو ر )
میں ایف ایس سی کی طالبہ ہو ں ۔ میں کوئی بات اچھے طریقے سے شر وع کرتی ہو ں لیکن پھر اپنے اوپر کنڑول ختم ہونے لگتا ہے ، آواز کانپنے لگتی ہے اور ہا تھو ں پیروں میں لرزش پیدا ہو جا تی ہے ۔ دل کی دھڑکن قابو سے باہر ہونے لگتی ہے۔ ایک عجیب سا خوف طاری ہو نے لگتاہے ۔ میں شروع میں غیر نصابی سرگرمیو ں میں حصہ لیتی تھی لیکن اب اسٹیج پرجا کر برا حال ہو نے لگتا ہے ۔ کمرہ جماعت میں لیکچرار سے بات کرتے ہوئے بھی یہی حال ہو جا تاہے ۔
جواب: عمدہ کا غذ پر ایک دائرہ بنائیں اس کے وسط میں اسم ذات اللہ لکھ کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے او ر صبح بیدار ہونے کے بعد دس منٹ تک پوری توجہ کے ساتھ دائرے اور اس کے درمیا ن میں اسم ذات کو دیکھا کر یں ، دائرہ اورا سم اتنا بڑا بنا ئیں کہ نظر ٹھہر جائے اور ذہن پر دباﺅ نہ پڑے ۔ نماز صبح کے بعد تین بار سورئہ فاتحہ پڑھ کر خود پر دم کر لیا کریں ۔ .
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 133
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں