1) السلام علیکم! بہن آپ عبقری دواخانہ کا گلٹیوں اوررسولیوں سے نجات کورس استعمال کریں ‘ گلٹیوں کے لئے میں نے یہ کورس استعمال کیا ہے بہت اچھا رزلٹ ہے، گلٹیاں اس سے ختم ہو جاتی ہیںچند ماہ مستقل استعمال کرنا ہے(خدیجہ حسن، لاہور)
2)عبقری میں ایک عمل آیا تھا کسی کی بری عادت کو ختم کرنے‘ بیوی یا خاوند کی بے راہ روی اور بچوں کی نافرمانی کو ختم کرنے کے لئےحروف صوامت اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہْ کا عمل کریں۔ یہ حروف وہ ہیں جن پر نقطہ نہیں ہے ان کی طاقت اور تاثیر کے سامنے ہر چیز مسخر ہے۔ اول آخر سات مرتبہ درود پاک کے ساتھ یہ الفاظ صبح و شام 313 بار اپنے مسئلے کا تصور کر کےپڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے شوہر اور اولاد راہ راست پر آ جائیں گے۔ (عدیلہ معین، راولپنڈی)
3) گھر میں مسلسل اموات اوراس طرح آفتیں آنا بہت بڑی آزمائش ہے۔ اللہ آپ کو جلد اس آزمائش سے نکالے۔آپ کے گھر کےحالات سے ایسا لگتا ہے کہ آپ پر یا تو کسی حاسد کے حسد یا جادو کے وار ہیں۔ آپ شیخ الوظائف کا بتایا ہوا عمل ’’یَامُمِیْتُ یَا قَابِضُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللہِ‘‘ دن میں کم از کم ایک تسبیح پڑھیں اوراس کے علاوہ اگر آپ کےآبا و اجداد میں کسی سے کوئی ایسا گنا ہ یا ظلم ہواہے جس کی نحوست اب تک خاندان میں چل رہی ہے‘ اس کے لئے کثرت سےاستغفار کریں اور اپنے بڑوں کی طرف سے صدقہ کریں۔ (عبد المتین، لاہور)
4) آپ کے بیٹے کو وہم کی بیماری ہے۔ اگر آپ کا بیٹا نماز اورقرآن پڑھتا ہے تو وہ روحانی غسل بھی کر سکتا ہے‘ اگر وہ روزانہ روحانی غسل کر لیا کرے تو اس کی وہم کی بیماری دور ہو سکتی ہے۔ روحانی غسل کا طریقہ یہ ہے : مسنون طریقہ سے غسل کریں اور دورانِ غسل دل ہی دل میں بیت الخلاء کی مسنون دعا مسلسل دہراتے رہیں۔ غسل سے قبل بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے اور غسل کے بعد باہر آکر قرآن پاک کی آخری چھ سورتیں پڑھیں۔(محمد ارسلان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں