قارئین السلام علیکم! آپ کی خدمت میں ایک بندی ناچیز چند ایسی باتیں لکھ رہی ہے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں بہت کام آئیں گی‘یہ باتیں میں نے اپنے بڑوں اور کچھ بزرگوں سے سیکھے ہیں اور ان کا کمال بھی دیکھ رہی ہوں‘آپ بھی پڑھیں‘عمل کریں اور نفع پائیں۔
٭پیدل چلنے کی عادت اپنائیں کیونکہ پیدل سفر کرنے والوں کی صحت بہتر رہتی ہے‘شہریوں کی نسبت دیہاتی اس لیے صحت مند ہوتا ہے کہ وہ پیدل چلتا ہے۔
٭بسیار خوری ہرگز نہ کریں کیونکہ تلوار سے اتنے آدمی نہیں مارے جاتے جتنے بسیار خوری سے مارے جاتے ہیں٭ پیٹ بھر کر روٹی کھانا دل کے نور میں زنگار کا باعث ہے‘ جو سیر ہوکر کھاتا ہے اس میں چھ باتیں ظاہر ہوتی ہیں۔1۔ قوت حافظہ میں کمی ہوجاتی ہے۔ 2۔ شہوت کا غلبہ ہوتا ہے۔ 3۔عبادت میں حلاوت نہیں رہتی۔ 4۔ عبادت طبیعت پر گراں گزرتی ہے۔ 5۔جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہوگا۔ 6۔ دل کمزور ہوجائے گا۔ جسم کی راحت چاہتے ہو تو خدارا کم کھائیں اور روح کی راحت چاہتے ہیں تو وہ کم بولنے میں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بندےسے سے خوش نہیں ہوتا جو بہت زیادہ بولے اور فضول باتیں کرے کیونکہ زیادہ بولنے والا غیبت کربیٹھتا ہے۔ یاد رکھیں! انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا اپنا پیٹ ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھیں اور کھانا کھانے کے بعد الحمدللہ کہیں‘ بیماریوں سے حفاظت ہو گی اور رزق بھی فراخ ہوگا۔ ٭بلڈ پریشر کا علاج :جو لوگ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہوں انہیں چاہیے کہ شربت ِصندل میں تھوڑی سی مقدار میںتخم تربوز اور چھوٹی چندن ملا کر استعمال کریں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ ٭ستر بیماریوں کا علاج :ہمیشہ نمکین سے کھانا شروع کریں اور نمکین پر ہی ختم کریں‘ اس طرح کرنے سے پیٹ کی ستر بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ ٭یرقان سے نجات :اگر بار بار پیشاب آتا ہو توتھوڑا سا مغزاخروٹ‘ تل‘ باجرہ اور سفید زیرہ دہی میں ملا کر استعمال کریں۔ اگر یرقان سے بچنا چاہتے ہیں تو گاجر کا جوس‘ مولی کا رس ‘ گنے کا رس‘ لیموں اورکھیرا‘ان غذائوں کا استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفا ہو گی۔
پانی سے قبض کا علاج :ہمیشہ اپنی یہ عادت بنالیں کہ نہار منہ سادہ پانی کا ایک گلاس پی لیں قبض اور بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے بڑا فائدہ بخش ہے۔٭
کھانا کھانے سے پہلے پانی پئیں اور رات کو کبھی بھی خالی پیٹ نہ سوئیں کیونکہ خالی پیٹ سونا بڑھاپا لاتا ہے۔٭طلوع آفتاب سے پہلے اور شام غروب آفتاب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء زیادہ سے زیادہ کریں‘ ایسا کرنے سےذہنی ‘جسمانی اور روحانی پریشانیوں سے حفاظت اور نجات حاصل ہوگی۔ (شمیم افشاں واسطی‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں