Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جنات کی شادی کا خوفناک منظر!آنکھوں دیکھا واقعہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

کیا انگریز پر جادو‘ جنات نظربد اوربندش کے وار ہوتے ہیں؟حقائق سے پردہ اٹھ گیا!

یہ کہانی یورپ کی ایک مشہور گلوکارہ الزبیتھ کی ہے جو مختلف جگہوں پر جا کر گانے گایا کرتی تھی۔ لوگ اس کو اپنی شادیوں پرگلوکاری کے لئے بلاتے تھے ۔یہ عورت اپنے گروپ کے ساتھ دنیا بھر کی مہنگی مہنگی شادیوں پر جا کر گلوکاری کیا کرتی تھی۔لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ اس نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں بتایا کہ اس کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس کے بعد سے اس نے گلوکاری چھوڑ دی ہے اور اب وہ دوبارہ کبھی گانا نہیں گائے گی۔لوگ اس کا انٹر ویو سن کر حیران تھے کہ اس کو اچانک کیا ہو گیا ہے اور یہ گانا گانا کیوں چھوڑ رہی ہے۔اس عورت نے اپنے انٹر ویو میں بتایا کہ ایک دن اس کو کسی خاتون کی کال آئی ‘اس نےاپنی بیٹی کی شادی پر گانا گانے کے لئے بلایا اور کہا کہ میری بیٹی تمہیں بہت پسند کرتی ہے‘ وہ چاہتی ہے کہ اس کی شادی پر تم گانا گاؤ اور اگر تم نہیں آؤ گی تو میری بیٹی کا دل ٹوٹ جائے گا ۔
خوفناک چہرے والی عورت
الزبیتھ شادی پر آنے کے لئے تیار ہو گئی‘ اسے رات دس بجے آنے کا وقت دیا گیا۔ وہ اپنے گروپ ممبر کے ساتھ اس عورت کے بتائے گئے ایڈریس پر رات نو بجے پہنچ گئی ۔یہ ایک عالی شان اور مہنگی ترین شادی لگ رہی تھی۔ہر طرف لائٹس لگی ہوئی تھیں اورایک طرف بہت بڑی تعداد میں کھانا پک رہا تھا۔ الزبیتھ اور اس کے گروپ ممبر کو ایک کمرے میں بٹھا دیا گیا ۔اس جگہ پہنچ کر ان لوگوں کو عجیب ساخوف محسوس ہونے لگ گیا تھا ۔لیکن آپس میں انہوں نے ایک دوسرے سے اس بات کا ذکر نہیں کیا ۔تھوڑی دیر بعد وہی عورت جس نے الزبیتھ کو گانا گانے کے لئے کال کی تھی وہ کمرے میں داخل ہوئی ۔الزبیتھ اس عورت کا چہرہ دیکھ چونک گئی کیونکہ اس کا چہرہ عجیب زردی مائل تھا اس عورت نے جیسے ہی الزبیتھ سے ہاتھ ملایا تو الزبیتھ پریشان ہو گئی کیونکہ اس کا ہاتھ پتھر کی طرح سخت تھا ۔جب وہ عورت کمرے سے باہر گئی تو اس کے گروپ کے ایک ساتھی نے کہا مجھے اس عورت کو دیکھ کر عجیب سا خوف محسوس ہو رہا ہے ۔پورا گروپ ہی خوفزدہ تھا لیکن ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ہمیں اتنا خوف کیوں محسوس ہو رہا ہے ۔
دلہا ‘دلہن کے مجسمے
ان لوگوں کو ٹھیک دس بجے باہر بلایا گیا ‘ الزبیتھ اور اس کے گروپ کے ساتھیوں نے گانا گانا شروع کر دیا۔ الزبیتھ نے بتایا کہ یہ شادی بہت بڑی تھی لیکن اس میں دلہا دلہن نے عجیب سا لباس پہن رکھا تھا‘ جیسے یہ کسی بہت پرانے دور کا لباس ہو ۔ دولہا دولہن بس لوگوں کو دیکھ کر گھور رہے تھے اور آنکھیں بھی نہیں جھپکا رہے تھے۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی مجمسے کھڑے ہوئے ہوں ۔گانا گانے کے دوران الزبیتھ کا سر چکرانے لگ گیا ۔اس کو کہا گیا کہ تم تھوڑا آرام کر لو اور اس عمارت کی دوسری منزل پر جا کر لیٹ جاؤ۔ الزبیتھ اس عمارت کی دوسری منزل پر چلی گئی‘ وہاں بے شمار کمرے تھے اور ہر کمرہ خالی تھا ۔ اس جگہ سے عجیب سی بد بو بھی آرہی تھی اور ایسے لگ رہا تھا جیسے اس جگہ کو سو سالوں سے کھولا ہی نہ گیا ہو ۔ الزبیتھ کو ایک کمرہ کھلا ہوا نظر آیاجس میں ایک بیڈ موجود تھامگر اس پر بہت زیادہ مٹی جمی ہوئی تھی‘ جیسے یہاں کافی عرصہ سے کوئی آیا ہی نہ ہو اور کمرے میں بھی مکمل اندھیرا تھا۔ الزبیتھ کا سر چکرا رہا تھا اور وہ اسی بیڈ پر سو گئی۔ الزبیتھ نے بتایا کہ اس وقت مجھے ایک عجیب خواب آیا کہ ایک عورت جس نے عجیب سا لباس پہن رکھا ہے جو کہ اس کے پیچھے بھاگ رہی ہے ۔
ڈرو مت میں تمہارے دوست کا دوست ہوں
اس کی ڈر کے مارے چیخ نکلی اور وہ اٹھ گئی‘ جیسے ہی وہ نیچے کی طرف بھاگی اس کے دروازے کا لاک بند ہو گیا کافی دیر اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی کہ اچانک ایک دم سے دروازہ کھل گیا ۔جیسے ہی الزبیتھ باہر نکلی تو اس کو وہاں ایک بچہ بھاگتے ہوئے نظر آیا جو اس کا نام پکار رہا تھا۔خوف کے مارے الزبیتھ کا سانس نہیں نکل رہا تھا ‘ الزبیتھ کے مطابق اس کو ایسے لگا جیسے کسی نے اس کی ٹانگ پکڑ لی ہو اور کوئی اسے اونچی آواز سے کہہ رہا تھا کہ گانا گاؤ مجھے تمھاری آواز بہت پسند ہے اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ ڈرو مت میں تمھارے دوست کا دوست ہوں اور بہت وفادار ہوں ۔ الزبیتھ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے ۔ وہ فوراً وہاں سے بھاگی اور اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچ گئی۔ وہاں پہنچتے ہی اس نے دیکھا کہ اس کے گروپ کی ایک لڑکی رو رہی ہے‘ اس کا کہنا تھا کہ وہ اسےڈھونڈنے کے لئے جیسےہی اوپر والے فلور پر گئی تو اسے دیوار پر انسانی چہرے بنے ہوئے نظر آئے‘اسے محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی اس کے منہ کے قریب سانس لے رہا ہے ۔ اتنی دیر میں کمرے میں ایک آدمی داخل ہوا اور زور زور سے چیخ کر کہنے لگاکہ تم لوگوں نے اب دوسرے فلور پر نہیں جانا۔الزبیتھ اور اس کے گروپ کے باقی ساتھی سمجھ چکے تھے کہ یہ لوگ بہت بری طرح پھنس چکے ہیں ۔یہ لوگ بہت ڈرے ہوئے تھے ان کو باہر دوبارہ گانا گانے کے لئے بلایا گیا جیسے انہوں نے گانا گانا شروع کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے شادی کا سار منظر تبدیل ہو گیا ۔
بھیانک منظر اور موت کا واقعہ
الزبیتھ نے بتایا کہ یہ لوگ بہت عجیب طریقے سے تالیاں بجا رہے تھے اور ناچ گانا کر رہے تھے اور ان لوگوں کی ٹانگیں ایسی تھی جیسے کسی بکری کی ٹانگیں ہوں۔الزبیتھ نے بتایا کہ اس شادی میں ایک ایسی عورت تھی جو اونچی اونچی آواز میں گانا گا رہی تھی اور ساتھ اپنے بالوں کو کھینچ کھینچ کر زمین پر پھینک رہی تھی۔ اس سارے منظر کو دیکھ کر الزبیتھ اور اس کے ساتھی اتنا ڈر گئے تھے کہ خوف کے مارے ان کی آواز بند ہو گئی تھی ۔الزبیتھ نے بتایا کہ ایک طرف بہت زیادہ کھانا پک رہا تھا اور اس میں صرف گوشت ہی گوشت تھا جو بڑے بڑے تھالوں میں رکھا ہوا تھا اور گوشت کے علاوہ کوئی اور کھانا نظر ہی نہیں آرہا تھا ۔اسی دوران یہ لوگ کچھ عجیب سی زبان میں کچھ پڑھنا شروع ہو گئے اور ان کی تعداد بھی بڑھنا شروع ہو گئی تھی۔ اور ان کے چہرے بھی تبدیل ہونا شروع ہو گئے ۔ الزبیتھ نے بتایا کہ ایک دم یہ تمام لوگ ساقط ہوگئے اور اسی دوران بجلی چلی گئی۔الزبیتھ اور اس کے گروپ کے ساتھی وہاں سے بھاگنا شروع ہو گئے اور ان کو کافی دور جانے کے بعد انسانی آبادی نظر آئی۔الزبیتھ کے ایک گروپ ممبر کی کچھ دنوں کے بعد موت واقع ہو گئی۔یہ عورت اتنا زیادہ ڈر گئی تھی کہ اس نے گلوکاری چھوڑ دی اور گھر سے نکلنا ہی بند کر دیا تھا۔
اہم نوٹ: واقعی انگریز جادو جنات نظربد اور پراسرار دنیا کو مانتے ہیں‘ کون کہتا ہے نہیں مانتے؟ تفصیلات جاننے کے لئے ابھی عبقری ویب سائٹ پر موجود ’’جادوئی لائبریری‘‘کا وزٹ کیجئے۔ www.ubqari.orgکا وزٹ کیجئے اور مین بار پر (اوپر والی لائن)موجود بٹن ’’جادوئی لائبریری‘‘ پر کلک کیجئے اور پراسرار جادوئی دنیا میں داخل ہوجائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 270 reviews.