نوٹ: والدین کو بچے کیلئے دیا گیا وظیفہ بچہ خود بھی پڑھ سکتا ہے۔ یہ وظیفہ زندگی بھر کے لئے ہے‘ مزید دیگر اعمال و ظائف کے ساتھ اگر اس وظیفے کو بھی جاری رکھا جائے تو عمر بھر مسائل‘ مشکلات‘ مصائب و بیماری سے حفاظت رہے گی۔
1۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے باآسانی ہمت ہار دینے والے ہوں گے۔ پڑھائی کے معاملے میں انہیں بے حدحوصلہ افزائی کی ضرورت ہوگی۔ چنانچہ تعریف کے معاملے میں بھی فیاضی سے کام لیں۔ والدین صبح و شام 21 بار ’’یَامُنَزِّلُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔اس ماہ ایک فرد کو کھانا کھلادیں۔
2۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے خوش مزاج ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان میں آرٹسٹک یا ادبی صلاحیت ہوگی ۔ تاریخ اور ادب کے مطالعے کی تلقین کریں۔ صبح و شام 21 باریَا مُسَخِّرُ پڑھ کر دم کریں۔صدقہ ایک کپ دودھ کسی کو پلادیں۔
3۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر سخت اور مشکل زندگی گزاریں گے، انہیں کفایت شعاری سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور دھاتوں کو زمین سے نکالنے اور ان کی صفائی سے متعلق کوئی پیشہ اختیار کرنے کی تلقین کریں۔صبح و شام 11بارسورئہ نصر(پارہ30) پڑھیں۔صدقہ :سڑک سے سات کنکر اٹھا کر پانی میں پھینک دیں۔
4۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی آخری عمر اچھے حالات کے تحت نہیں گزرے گی۔ اس لیے ان میں کفایت شعاری پیدا کریں اور تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور تعلیم ایسی دلائیں کہ آئندہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ ایسے بچوں کے والدین صبح و شام گیارہ مرتبہ ’’سورۂ قریش‘‘ پڑھ کر دم کریں۔ 40روپے کی شکر لیکر کالے مکوڑوں کو ڈال دیں۔
5۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے زراعت یا سول انجینئرنگ سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے تعلیم کا شوق ان کے دل میں پیدا کر یں۔ صبح و شام 21 مرتبہ یَا نِعْمَ الْکَفِیْل پڑھ کر بچوں پر دم کریں‘ 5 پیکٹ بسکٹ بچوں میں بانٹ دیں۔
6۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے مہذب اورشائستہ اطوار کے مالک ہوں گے،انہیں عالم دین بنائیے‘خوشحال زندگی گزاریںگے۔تعلیمی معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور سکول کی رپورٹ اچھی آنے پر تعریف کریں۔ روزانہ ایک تسبیح یَا وَلِیُّ کی پڑھیں۔صدقہ 9 ٹافیاں بانٹ دیں۔
7۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کوخطرے والی جگہوںمیں روپیہ(انویسٹ ) لگانے کے خطرات اوربچت کے فوائد سے ضرور آگاہ کریں ۔کنسٹرکشن کا پیشہ ان کیلئے بہتر رہےگا۔والدین بچے پر روزانہ ایک مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ پانی پلائیں۔ لال رنگ کی مٹھائی حسب توفیق بانٹ دیں۔
8۔اس دن پیدا ہونیوالے بچو ں کو اخراجات پر کنٹرول رکھنے کی ہدایت کریں۔ اس کے علاوہ دکانداروںاور دوسروں کی باتوں میں ہرگز نہ آنے کی ہدایت بھی کریں۔صبح و شام ’’یَا ہَادِیُ یَا رَحِیمُ‘‘ 41 مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ پیلے رنگ کی مٹھائی حسب توفیق بانٹ دیں۔
9۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کچھ آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ بچوں سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے۔ اول آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 1بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص پڑھیں ‘ یہ عمل اسی ترتیب کے ساتھ صبح و شام 7 بار پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک گلاس دودھ صدقہ کردیں۔
10۔اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو مالی مشکلات میں محتاط رہنا سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں مستقبل بنانے کی تلقین کریں۔صبح و شام 21 مرتبہ سورۂ شمس پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک کپ چائے یا دودھ کا گلاس کسی کو پلادیجئے۔
11۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے بہ حیثیت ادیب یا صحافی اچھا مستقبل بناسکیں گے تاریخ اور اردو ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔صبح و شام 41 مرتبہ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُپڑھ کر بچے پر دم کریں۔ بھنے ہوئے چنے کم از کم چار مٹھیاں زیادہ سے زیادہ ایک کلو بانٹ دیں۔
12۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی میں بے شمار اتار چڑھائو دیکھیں گے۔ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اورکسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔صبح و شام گیارہ مرتبہ یَا سَابِقُ یَاسَامِقُ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک پیکٹ سفید ٹافیوں کا بچوں میں بانٹ دیں۔
13۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کوروپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہنے کی تعلیم ضروردیں اورتجارتی مضامین یا کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کریں۔والدین صبح و شام 33 مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھ کر بچےپردم کریں۔ 41 روپے صدقہ کردیں۔
14۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے بے خوف اور ہم جو ہوں گے ۔ فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اورجغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔نظربد اتارتےرہیں اور یہ صبح و شام گیارہ مرتبہ سورئہ قدر(پارہ30) پڑھ کر دم کریں۔کم از کم ایک کلو سیب کسی سفید پوش کو ہدیہ دےدیں۔
15۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے سرگرم، قوت متخیلہ کے مالک اور آرٹسٹک ہوں گے۔ انہیں تاریخ اور ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام یا دن میں ایک مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھ کر دم کریں۔بچے کی نیت سے کہیں پھل دار درخت لگادیجئے۔
16۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر مشکل زندگی گزاریں گے۔ چنانچہ انہیں کفایت شعاری اور دور اندیشی اور موقع محل دیکھ کر بات کرنے کی ہدایت کریں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اور کسی ہنریا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ (باقی صفحہ نمبر63)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں