Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خدمت سے قسمت کا بند دروازہ کھلا اورساراقرض اتر گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! آپ نے ہجویری محل بنا کر دکھی اور بے سہارا لوگوں پر بہت بڑا احسان کیا  ہے۔ آپ سے ملاقات کرنے کے لئے سالوں سے کوشش کر رہا تھا لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے بد گمانی کا بھی شکار ہو جاتا لیکن مجھےغرض تھی جس کی وجہ سے طلب رہتی کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو جائے اور میرے مسائل حل ہو جائیں۔جب آپ کے قریبی لوگوں سے سنا تو معلوم ہوا کہ شیخ الوظائف کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ آپ گھر کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکتے‘ ذمہ داریاں اور مخلوق کی طبی روحانی خدمات کی مصروفیت بہت زیادہ ہے۔اس مصروفیت کے باوجود آپ لوگوں سے ملاقات کا وقت نکالتے ہیں ۔ لیکن ملاقات کے لئے پہلے مقررہ وقت پر فون کر کے ٹوکن لینا پڑتا  ہے۔ ہر امیر اور غریب کے لئے ملاقات کا یہی طریقہ کار ہے۔ جس کو فون پر ٹوکن مل جائے وہ ملاقات کر سکتا ہے‘ بے شمار لوگ سالوں سے کوشش کر رہے لیکن ان کی ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ۔ ایسے لوگوں کے لئے آپ نے اجتماعی نظام ترتیب دیا ہے تا کہ جس کے بھی مسائل ہوں انہیں ملاقات کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ ہر شخص آسانی سے شیخ الوظائف کے روحانی سلسلے کا فیض پا سکے۔اس لئےجادو جنات ، لاعلاج بیماریوں سے نجات پانے اور من کی مرادیں پانے کے لئے ہجویری محل بنایا گیا ہے۔ جو بھی مسئلہ یا مراد دل میں رکھ کر ہجوریری محل جائیں وہ ضرور بالضرور پوری ہو جاتی ہے۔وہاں تیر بہدف عملیا ت اور تعویزات کا انوکھا  روحانی نظام ہے۔میں نے بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے ہجویری محل کا رخ کیا ۔ہم پر بہت زیادہ قرض تھا‘ دو بہنو ں کی شادی کی تھی جس کے انتظامات اور جہیز کی وجہ سے ہم نے کچھ لوگوں سے قرض لیا تھا۔ کافی عرصہ گزر نے کے بعد اب قرض دار قرض کی واپسی کے لئے دبائو ڈال رہے تھے۔ لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ قرض چکا سکیں۔میں نے ہجویری محل جا کراعمال کیے۔وہاں خدمت والوں کو دیکھا بہت جذبے سے خدمت کر رہے ہیں میرے دل میں بھی چاہت تھی کسی اللہ والے کے ہاں جا کر خدمت کروں ۔ میں نےگھر اطلاع کر دی کہ میں چند دن ہجویری محل میں رہوں گا۔ میں ہجویری محل کی خدمت میں لگ گیا وہاں جو سکون، چین راحت اور دل کا نور ملا وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ دل ہی نہیں چاہتا تھا کہ یہاں کی خدمت کو چھوڑ کر واپس گھر جائوں۔مجھے ایسا قلبی سکون آج تک کہیں نہیں ملا تھا جو ہجویری محل کے قیام اور خدمت کے دوران ملا۔چند دن خدمت کے بعد مجبوراً گھر واپس آنا پڑا، گھر واپس آیا تو دل نہیں لگ رہا تھا مجھے ہجویری کی خوشبو اور وہاں کا منظر بار بار یاد آ رہا تھا۔ دن کو خوب خدمت ‘ صفائی اور پودوں کو پانی دینا اور رات کو پر سکون نیند سونا‘ اللہ کے لئے ہر طرح کی خدمت کو سعادت سمجھ کر کرنا‘ عجیب دل گداز یادیں بن کر رہ گیا تھا۔ پھراللہ نے خدمت کی برکت سے قسمت کے بند دروازے کھول دیے۔ ہمارا لاکھوں کا قرض چند دنوں میں ہی اتر گیا۔ ہمارے گھر رزق کی فراوانی ہو گئی ۔ کچھ دکانیں تھیں جو والد صاحب اور چچا وغیرہ کی مشترکہ تھیں لیکن اس جگہ کا تنازعہ چل رہا تھا۔جب میں خدمت سے واپس آیا تو وہ تنازعہ کا معاملہ  ختم ہو گیا اور دکانیں بہت اچھے داموں فروخت ہو گئیں۔  سب قرضے اتر گئے‘ بہت سی ضروریات پوری ہو گئیں اور پھر بھی اچھی خاصی رقم بچ گئی۔(وسیم راجپوت ، سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 265 reviews.