محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !ہر ماہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور اس میں شائع ہونےوالے طبی و روحانی ٹوٹکوں سے صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے رشتہ دار‘ عزیز و اقارب اور بہت سے جاننے والے احباب بھی مستفید ہو رہے ہیں۔کیونکہ جب بھی کسی شخص کو کسی بیماری ‘پریشانی اور مشکل میں دیکھتا ہوں تو اسے عبقری رسالہ سے دیکھ کر کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ بتا دیتا ہوں جس سے اس کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور وہ شخص ڈھیروں دعائوں سے نوازتا ہے۔
آج اپنا ایک مشاہدہ عبقری قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں۔کچھ عرصہ پہلے مجھے آنکھ کے قریب گوہانجنی کا دانہ نکل گیا جس وجہ سے کافی تکلیف کا سامنا تھا۔تقریباً ایک ہفتہ گزر چکا تھا‘میںنے بہت جتن کیے‘ مختلف ادویات اور ٹوٹکے استعمال کرنے کے باوجود بھی فائدہ نہ ہوا۔اس دانے پر خارش ہوتی اوردرد کی شدت بھی بڑھتی چلی جا رہی تھی۔اس دوران مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا علاج کروں اور کس طرح اس تکلیف دہ مرض سے نجات پائوں۔میںنے عبقری دواخانہ لاہور میں حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب کو اپنا مسئلے سے متعلق بتایا تو انہوں نے مجھے ایک عمل بتایا جس پرمن وعن عمل کیا جس سے تکلیف دہ کیفیت سے نکل آیا اور دو دن بعد گوہانجنی کا مرض بالکل ختم ہو گیا‘دانے بھی بالکل ختم ہو گیا۔
وہ عمل قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں تاکہ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس مسئلہ کی وجہ سے پریشان ہے تو اسے بھی یہ عمل بتائیں‘ ان شاءاللہ یقینی طور پر شفاء نصیب ہو گی۔ایک جھاڑو کا تنکا اور لہسن کی گیارہ پوتھیاں لیں۔لہسن کی پوتھی کو جڑ والی سائیڈ سے تھوڑا سا کاٹ لیں‘اس پر گیارہ مرتبہ یَا سَلَامُ سَلِّمْ پڑھ کر دم کریں اور ایک سے دو منٹ کے لئے اس کا آہستہ آہستہ گوہانجنی والی جگہ پر مساج کریں۔اسی ترتیب سے کُل گیارہ پوتھیوں کاگوہانجی والی جگہ پر مساج کریں۔پھر ان استعمال شدہ گیارہ پوتھیوںکو جھاڑو کے تنکے کے اندر ایک ایک کر کے پِرو دیں۔اب اس تنکے کو چھت پر یا کسی ویران جگہ پر پھینک دیں۔جیسے جیسے لہسن کی یہ پوتھیاں خشک ہوتی جائیں گی‘ٹھیک اسی طرح گوہانجنی کا دانہ بھی ختم ہو جائےگا۔ان شاءاللہ دودن میںمسئلہ مکمل طوپر حل ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں