گلابی مٹھائی سے گھر بس گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!بھائی کی شادی کا مسئلہ تھا‘جہاں بھی رشتہ طے ہوتا تو ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی جس وجہ سے رشتہ ٹوٹ جاتا تھا۔میں نے بھائی کی نیت سے عبقری ستمبر 2023 ء کے شمارہ سے دیکھ کرنقشِ حضرت عمرؓ کا گلابی مٹھائی والا عمل کیا۔الحمدللہ جلد ہی رشتہ پکا ہو گیا‘ گزشتہ ماہ بھائی کی شادی بھی ہو گئی۔(صائمہ‘کراچی)
جھوٹے مقدمہ میں جیل ہو گئی
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!محلے میںکسی سے جھگڑا ہو ا‘ انہوں نے ہم پر جھوٹا مقدمہ کروادیا۔وہ اثر و ر سوخ والے لوگ تھے‘دو دن جیل میں گزارنے پڑے‘آخر ضمانت ہو گئی۔اب آئے دن تھانے کچہریوں کے چکر لگنے لگے۔میں نے عبقری جولائی 2022ء میں شائع ہونے والے ستر حاجات(حضرت عمرؓ) والے نقش کا عمل کیا۔الحمدللہ اگلا ماہ شروع ہونے سے پہلے ہی مقدمہ سے خلاصی مل گئی۔(ناصر‘لاہور(
خالہ کے مشورہ نےمجھے آباد و شاد کر دیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری شادی کو پانچ سال کا عرصہ گزر گیا تھا مگر اولاد کی امید نہیں لگ رہی تھی۔تمام میڈیکل رپورٹس بھی ٹھیک تھیں‘علاج بھی کروایا مگر فائدہ نہ ہوا۔میری خالہ نے عبقری اگست 2023ءکے شمارہ دیا‘اس نقش سے دیکھ کر میں نےحضرت عمرؓ والے نقش کا عمل کیا ۔الحمدللہ اولاد کی امید لگ گئی ہے۔(فائزہ ‘پشاور)
سات سالہ بچے پرخطرناک جنات کا سایہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا سات سال کا بیٹا ہے جس پر جنات کا سایہ تھا۔ہم نے مختلف عاملوں سے اس کا علاج کروایا مگر چند دن کے لئے صرف افاقہ ہوتا اور چند دن بعد دوبارہ پھر سے مسئلہ شروع ہو جاتا جس وجہ سے وہ چیخنا چلّانا شروع کر دیتا۔اس کی پڑھائی بھی کافی متاثر ہو رہی تھی اور وہ کمزور ہوتا جا رہا تھا۔ایک دوست کے مشورے سے عبقری جولائی 2023ء کے شمارہ سے دیکھ کر نقشِ حضرت عمرؓ والا عمل کیا۔چند دن بعدہی افاقہ ہونا شروع ہو گیا اور بیٹا ٹھیک ہو گیا۔(شیخ عظمت‘اسلام آباد)
بابرکت نقش کی وجہ سے تمام محرومیاں ختم ہو گئیں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں معاشی تنگی کا شکارتھا۔تنخواہ سے گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا تھا۔حالات اس قدر خراب ہو رہے تھے کہ ضروریات زندگی بھی پوری نہیں ہو رہی تھیں۔عبقری ستمبر 2023ء کے شمارہ سے دیکھ نقشِ حضرت عمرؓ والا عمل کیا‘ اس عمل کی برکت سے ایک ماہ بعد مجھے ایک بہترین نوکری مل گئی جس کی تنخواہ بھی کافی معقول ہے۔الحمدللہ اس با برکت نقش کی وجہ سے محرومیاں ختم ہو گئیں۔(راشد ‘سوات)
نوٹ:قارئین!عبقری کے گزشتہ شماروں جولائی 2022ء‘جولائی2023ء ‘ اگست2023ء ستمبر 2023ءکے شماروں میں نقش حضرت عمرؓاور نومبر 2023ء میں دریائے نیل کا نقش شائع ہو چکا ہے۔ابھی عبقری دواخانہ یا قریبی ایجنسی ہولڈر سے طلب فرمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں