نظر بد‘کالاسفلی جادو‘خطرناک حادثات‘آفات و بلیات سے حفاظت کے لئے ایسا عمل جو صرف کسی کامل کی اجازت سے ہی کیا جائے۔ موجودہ دور مخدوش ہے‘ زندگی کے حادثات سے کوئی شخص محفوظ نہیں‘ تحفظ کے لیے اسماء نورانی سے یہ وظیفہ تیار کیا جاتا ہے جو حادثات‘ نظربد‘ سحر‘ چوری‘ خوف‘ اغواء‘ جنات اور غرقابی سے محفوظ رکھتا ہے۔ برسوں اس عمل کے کرشمے صدہا مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں‘قارئین کی فرمائش پر اس خاص عمل کو شائع کیا جارہا ہے تاکہ دکھی‘ مجبور‘ در در کے بھکاری‘ بیماریوں سے عاجز زندگی کو سکھی بناسکیں۔
کالی دیوی کا جادو اور سفلی عمل دنیا کے طاقتور ترین جادو میں سے ایک ہے مگر نورانی اور قرآنی عملیات کے آگے جو ولیوںؒ اور اکابرینؒ کی اجازت سے کیا جائے چند دنوں میں ٹوٹ جاتا ہے‘ سفلی عمل بار بار حملہ آور ہوتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے مسلسل اواردو وظائف‘ مسنون اعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ادارہ عبقری آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے ہر ماہ خاص ساعتوں کے حساب سے ایک خاص عمل‘ وظیفہ اور صدقہ بتائے گا جس کے کرنے سے آپ ان شاء اللہ زمینی و آسمانی مصائب سے محفوظ رہیں گے۔ لہٰذا ہر ماہ حفاظتی حصار کا عمل کرنا ہرگز نہ بھولیے۔
دسمبر 2023ء کا طاقتور حفاظتی عمل
صبح کے وقت جب بیدار ہوں تو بستر پردو زانوں ہو کر بیٹھ جائیںاوراپنی پیشانی پر دائیں ہاتھ کی انگلی کے اشارے سے یَا وَلِیُّ الْحَمِیْد (بغیر اعراب)لکھیں(اگر بوجہ مجبوری دو زانوں نہ بیٹھ سکیں تو جیسے سہولت ہو بیٹھ کر اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لیں)۔پھر اپنے کمرے سے باہر نکلنے وقت تمام گھروالوں‘کاروبار وغیرہ کا تصور کرتے ہوئےگیارہ مرتبہ یہی کلمات اول و آخر ایک بار درود پاک کے ساتھ سانس روک کر پڑھیں اور پھونک مار دیں۔اس ماہ کم ازکم ایک مرتبہ کسی بھی ہفتہ والے دن حسب توفیق بسکٹ‘ٹافیاں اور چاکلیٹ پر ایک تسبیح درود پاک پڑھ کر چھوٹےبچوں میں تقسیم کر دیں اور عمل کا ثواب حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اورسیدہ فاطمۃ الزہر ا سلام اللہ ورضوانہ علیہ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ان شاء اللہ ہر قسم کی آفات و بلیات اورحادثات سے یقینی حفاظت رہے گی۔
خاص ساعتوںکے حساب سے اگلے مہینے کا حفاظتی حصار کا عمل ’’رسالہ عبقری ماہ جنوری2024ء ‘‘میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیے!
ان شاء اللہ ہمیشہ حادثات‘ ان دیکھی آفات و بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی نقصان لوح محفوظ پر لکھا بھی ہے تو اللہ کریم کے پاک ناموں کی برکت سے وہ نقصان یا تو ہوگا نہیں یا انتہائی کم ہوگا کہ محسوس بھی نہ ہوگا
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں