Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مناقب صحابہ رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہ (قسط نمبر3)

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم میں پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم ہو وہ گا جو میرے اہل بیت اور میرے صحابہ سے زیادہ محبت رکھتا ہو گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہو گا جو میرے اہل بیت اور میرے صحابہ سے زیادہ محبت رکھتا ہو گا۔ ابن سعد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ مجھے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جنت میں پہلے میں‘ حضرت فاطمہ اور حضرت حسنین کریمین داخل ہوں گے۔ میں نے عرض کی ہم سے محبت کرنیوالوں کا کیا ہوگا؟ فرمایا وہ تمہارے پیچھے آئینگے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ ! یہ جبرائیل ہیں جو تمہیں سلام کہتے ہیں میں نے کہا وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ، پھر کہا میرے آقا! آپ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حیدر کرارحضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا اللہ کی قسم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت داروں سے حسن سلوک کرنا مجھے اپنے قرابت داروں کے سلوک سے بھی زیادہ پیارا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا اللہ کی قسم! آپ کا اسلام لانا مجھے اپنے والد خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ اچھا لگا کیونکہ آپ کا اسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ محبوب تھا یہ روایت لکھ کر علامہ ابن کثیررحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت رضی اللہ عنہ کے ساتھ وہی معاملہ رکھے جو سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کا ان کے ساتھ تھا یعنی اہل بیت اطباءکے ساتھ حسن ادب اور حسن عقیدت سے پیش آنا چاہیے۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے حسن رضی اللہ عنہ و حسین رضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض ہو گیا اور جو اللہ کے نزدیک مبغوض ہوا اللہ نے اسے آگ میں داخل کر دیا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 324 reviews.