Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

معدہ تندرست اور موٹاپا بالکل ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے چند مجرب نسخے عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
تمام ادویات ناکام ہو گئیں
مجھے 2001ء میں زبردست کھانسی ہوئی اور مختلف ڈاکٹر اور حکیم کی دوائی کھائی مگر فائدہ کی جگہ نقصان ہی ہوا کہ کھانسی بڑھتی گئی جوں جوں دوا کی‘ بس ایک دن فجر کی نماز اور دعا کے بعد سوچا کہ کمرے کی الماری صاف کرلیتی ہوں۔ اس الماری میں ایک برتن پڑا تھا جو چھوٹی الائچی سے بھرا ہوا تھا۔برتن پر کچھ گرد جمی تھی اسے صاف کیا اور الائچی منہ میں ڈال کر چبانے لگی کہ وہ بھوسا ہوگئی اور میں نے تھوک دی تو کھانسی جو مستقل ہوتی رہتی تھی تقریباً ایک گھنٹہ بعد ہوئی اور میں نے پھر اس طرح الائچی کھائی اور یوں دو دن کھانے سے کھانسی ٹھیک ہوگئی اور آج تک مجھے دوبارہ کھانسی نہیں  ہوئی۔ بس پھر کیا تھا اب جس کو بھی کھانسی ہورہی ہوتو اس کو یہی نسخہ بتاتی ہوں اور لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔اپنی نندوں کو‘گھر والوں کو ‘ سہیلیوں کو اور ان کے بچوں کو بارہا یہ نسخہ استعمال کروایا الحمدللہ بہت فائدہ ہوا ہے۔ کھانسی کیسی بھی ہو‘ آپ ایک چھوٹی الائچی لیکر تین مرتبہ درود پاک کوئی سا بھی پڑھ کر کھالیجئے‘ اس الائچی کو مستقل چباتے رہیے اور اس کا رس پیتے رہیے جب الائچی بالکل بھوسے کی شکل اختیار کرلے تو تھوک دیجئے اور پھر جب جب کھانسی شدت اختیار کرے تو اسی ترتیب سے الائچی کھائیے‘ صرف دو دن کھائیے اور کھانسی سے جان چھڑائیے۔یہ پرانی سے پرانی اورسخت سے سخت کھانسی کا سستا اور آسان علاج ہے۔
معدے کی تکلیف اور تھائی رائیڈ
اب عبقری رسالہ میں چند بار شائع ہونے والے نیم کی گولیوں کے نسخے کا حال پڑھیے!۔مجھے کافی عرصہ سے معدے کا مسئلہ تھا۔اس مرض کا کافی علاج کروایا مگر کوئی فرق نہ پڑا۔اس کا آخری علاج آپریشن تھا جس کے لئے میں کسی طرح راضی نہ تھی۔مگر کسی بھی دوا سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔اس لئے آپریشن کروانے کے بارے میں سوچنے لگی تھی۔پھر عبقری رسالہ میں نیم کی گولیوں والا نسخہ پڑھا تب سے یہ گولیاں بنا کر کھارہی ہوں۔اس نسخے کی وجہ سے میں ہسپتال میں داخل ہونے سے بچ گئی اورالحمدللہ آپریشن کی نوبت بھی نہیں آئی۔ اس کے علاوہ مجھے تھائی رائڈ کا مسئلہ تھا اور اس مرض کی وجہ سے روزانہ دوا کھانا پڑتی تھی جس سے کچھ عارضی افاقہ ہوتا تھا مگر زبان خشک ہو جاتی مگر جب سے نیم اور کالی مرچ کی گولیاں بنا کر صبح و شام دوپہر دو دو گولیاں کھانا شروع کیں تو تھائی رائیڈکا مرض بھی کافی حد تک ختم ہو چکا ہے۔میں اب بھی مسلسل یہ نسخہ استعمال کر رہی ہوں جس سے اور بھی بہت سے فوائد مل رہے ہیں۔ جب چکنائی والی غذا یابازار کا کھانا کھاتی ہوںتو فوراً دو گولی نیم کی کھالیتی ہوں جس سے اب میرے سینے میں پہلے کی طرح جلن نہیں ہوتی جبکہ یہ چیزیں پہلے کھاتی تو جلن ہوتی تھی۔یہ نسخہ میں نے ان خواتین کو بھی بتایا جن کو موٹاپے کا مرض تھا‘اس نسخے کی وجہ سےبہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کا موٹاپا کنٹرول ہو گیا۔
نسخہ:نیم کی سو پتیاں اور سو ہی کالی مرچ لے کر چنے برابر گولیاں بنا کر سکھائیں ۔ دوگولیاں صبح، دو دوپہر اور دو رات کےکھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کرنا شروع کردیں‘کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 237 reviews.