Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ ٹوٹکہ استعمال کیا‘اب بغیر ادویات کے جی رہا ہوں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کا نہایت مشکور ہوں کہ عبقری کے ذریعے آپ نے ہمیں دیسی ادویات اور دیسی ٹوٹکوں سے روشناس کروایا۔میں گزشتہ چند سالوں سے عبقری رسالہ سے دیکھ کر مختلف ٹوٹکے اور عبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کر چکا ہوں‘الحمدللہ شفاء ملی ہے۔اپنے چند تجربات عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
میں سانس اور دمہ کا مریض تھا، سردیوں میں خاص کر دسمبر اور جنوری کے مہینے میںمیرا بُرا حال ہوتا تھا۔اس بیماری نے میرا جینا محال کر رکھا تھا۔ عبقری رسالہ جو میں قاعدگی سے پڑھتا ہوں،اس میں شفاء حیرت اور بنفشی قہوہ کے فوائد کے بارے میں پڑھا اور لکھی ہوئی ترتیب کے مطابق تین چار بوتل شفاء حیرت کے استعمال کیں اور ساتھ بنفشی قہوہ بھی پیتا رہا‘کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے الحمدللہ میرا یہ مرض اتنی جلد ختم ہو ا کہ میں خود حیران ہوگیا۔
مہنگی ادویات کے استعمال پر مجبور تھا
میں دل اور ہائی بلڈپریشر کا بھی مریض تھا اور ایک ڈاکٹر سے زیرعلاج تھا۔میں مسلسل ادویات استعمال کر رہا تھا جس وجہ سے علاج کی صورت میںہر ماہ ہزاروں روپے کا خرچہ ہو رہا تھا جو میرے بس میں نہ تھا لیکن مجبوراً دوائی کا استعمال جاری رکھا۔ ایک دن بیٹے کے موبائل پر آپ کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں آپ نے دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر سے نجات کے لئے ایک نسخہ بتایا۔میں نےکچھ عرصہ مسلسل وہ نسخہ استعمال کیا۔اس نسخے کی وجہ سے ان امراض میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی۔دل میں ایک امید جاگی کہ بہت جلد ان شاءاللہ مہنگی ادویات سے خلاصی مل جائے گی۔میں متواتر اس نسخے کا استعمال کرتا رہا اور ادویات کے استعمال میں کمی لاتا رہا۔الحمدللہ چند ماہ مسلسل آپ کا بتایا ہوا نسخہ استعمال کرنے سے دل کے عارضہ سے نجات مل گئی اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہو گیا ہے۔وہ نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی: دیسی اجوائن اور سفید زیرہ ہموزن لے کر صاف کریں اور اسے پیس کر کسی شیشے کے برتن میں محفوظ کر لیں۔صبح و شام کھانے کے بعداس سفوف کا ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ستر شفائیں اور روحانی پھکی بھی استعمال کر رہا ہوں۔ اللہ کا شکر ہےاب ڈاکٹر اور مہنگی ایلو پیتھک ادویات کے بغیر جی رہا ہوں۔ آپ کو اور ادارہ عبقری کے ساتھ منسلک تمام لوگوں کو دعائیں دیتا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 232 reviews.