Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیٹ کی تکلیف نے میری راتوں کی نیند اڑا دی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے بخارتھا‘ طبیعت سخت خراب تھی۔ جب ہر چیز بے کار ہوجائے اور فائدہ نہ دے اس وقت عبقری کی ادویات سے فائدہ ہو تا ہے۔ میرے پیٹ میں اتنی تکلیف تھی جیسے آنتوں کے اندر کوئی تیزاب ڈال دیا گیا ہو ۔ ایک پل کے لئے بھی سکون نہیں مل رہا تھا۔ رات کو کروٹیں بدلتے بدلتے تھک جاتا‘ کبھی پیٹ کے بل لیٹ جاتا کہ کچھ سکون مل جائے لیکن ایسا نہ ہوسکا‘تکلیف پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ۔
گھر میں عبقری کی کچھ ادویات پڑی ہوئی تھیں میں نے جا کر دیکھا ‘ مجھے وہاں روحانی پھکی ملی۔ فوراً چٹکی بھر دوا پانی کے ساتھ پھانک لی۔ چٹکی بھر دوا سے ہی میری تکلیف رفع ہو گئی اور پیٹ کا جان لیوا درد دُور ہو گیا۔ اگلے دن بھی میرے ساتھ یہی ہوا بخار زیادہ تھا ۔ پیٹ میں پھر سے وہی درد ہونے لگا۔ میں نے پھر روحانی پھکی چوتھائی چمچ لے کر پانی پی لیا۔ بس اس کے بعد مجھے سکون ہو گیا اور جس درد نے مجھے کراہنے پر مجبور کر دیا تھا اور مجھے بے بس کر دیا تھا وہ درد چٹکیوں میں ختم ہو گیا۔ عبقری کی بدولت میری یہ تکلیف اور بے چینی دور ہوئی ‘ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو ہر تکلیف سے قیامت تک محفوظ رکھے۔ آمین(عابد ، لاہور)
کینسر سے شفاءیابی کا سچا پیغام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کی طبیعت خراب رہنے لگی تو معائنہ کروانے کے لئے ایک ڈاکٹر کے پاس چلے گئے‘ انہوں نے کچھ خطرات کی طرف نشاندہی کی لیکن ہم نے اس طرف توجہ نہ کی اور عام معمول کی تکلیف سمجھ کر علاج کرتے رہے لیکن تکلیف بڑھتی گئی اور ہر وقت ہلکی کھانسی رہنے لگی۔ مزید ٹیسٹ اور تشخیص سے معلوم ہوا کہ کینسر ہے۔ ہمیں گہرا صدمہ پہنچا۔ کینسر کے علا ج کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔اعمال بھی جاری رکھے اور عبقری دواخانہ کی مشہور دوا روحانی پھکی بھی استعمال کروانا شروع کر دی۔ جدید علاج کے ساتھ ساتھ ہم نے والد صاحب کو روحانی پھکی روزانہ کی بنیاد پر ضرور استعمال کروائی۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ کینسر کا مرض بڑھنے کی بجائے کنٹرول ہو گیا اور جسم سے کینسر ختم ہونے لگا۔ ہمیںعبقری پر مکمل بھروسہ ہےا ور اس کی ادویات کی شفا ء یابی پر یقین ہے‘ اللہ نے آپ کی ادویات میں بہت اثر رکھا ہے‘ ان کی شفاء حیرت انگیز ہوتی ہے۔ والد صاحب ایک عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد کینسر جیسی موذی بیماری سے شفاء پا چکے ہیں۔ یہ روحانی پھکی کی برکت سے ہوا ہے ورنہ بے شمار مریض کینسر سے قبر تک پہنچ گئے(کفایت اللہ ، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 228 reviews.