محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںشعبہ کے لحاظ سے ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں۔ہرماہ عبقری کا رسالہ باقاعدگی کے ساتھ پڑھتا ہوں جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ عبقری ادارہ کی بہت سی کتب بھی پڑھ چکا ہوں۔اپنے کلینک میں آنے والے مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ عبقری سے ملےطبی نسخے بھی بتاتا ہوںجس سے انہیںشفاءنصیب ہوتی ہے اور پھریہ تجربات وقتاً فوقتاً عبقری رسالہ میں شائع کرنے کے لئے تحریر کرتا ہوں۔
آج اپنا ایک طبی تجربہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں جو لیکوریا اور اس سے متعلقہ بیماریاں‘ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے، چہرہ بے رونق، کمر اور پنڈلیوں میں درد، جسمانی کمزوری، استقرارِ حمل میں دشواری، آنکھوں کی چمک ماندپڑ جانا، چہرہ پرچھائیاں وغیرہ کا بہترین علاج ہے۔آج کل فاسٹ فوڈ کی بھر مار ا‘غذائوں میں مضر کیمیکل کے اثرات اور کئی وجوہات کی بنا پر تقریباً ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی خاتون اس مرض کی وجہ سے متاثر ہے۔اس مرض سے نجات کے لئے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں جس سے بعض خواتین کو تو شفاء مل جاتی ہے مگر بعض کا مرض اس قدر شدت اختیار کر چکا ہوتا ہے کہ ادویات بھی بے اثر ہونے لگتی ہیں یا پھر صرف عارضی طور پر فرق پڑتا ہے۔لیکوریا اور اس سے متعلقہ امراض سے متعلق اپنا بارہا کا آزمودہ نسخہ پیش کر رہا ہوں جو بہت سی خواتین کو استعمال کروایا اور مجرب پایا۔اگر کوئی لیکوریا کےمرض سے متاثر ہے تو میرا مشورہ ہے چند دن یہ نسخہ استعمال کر لیں‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
نسخہ:ھوالشافی: 60گرام سونٹھ، 50 گرام تخم تمر ہندی اچھی طرح پیس کر سفوف بنا لیں‘ جب اچھی طرح پائوڈر بن جائے تو روزانہ صبح نہارمنہ اور رات کو سونے سے پہلےاس سفوف کو پانی کے ہمراہ کھالیں۔ اس نسخہ کو چند دن یا چند ہفتے ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔بڑا گوشت، تیز مصالحہ، برگر، چاول بازاری چٹی پٹی غذائوں اور فاسٹ سے پرہیز کریں‘ان شاءاللہ شفاء نصیب ہو گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں