Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نہ دوا کھائی نہ آپریشن کروایا!دیسی چٹکلے نے زندگی بچا لی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش و آباد رکھے‘ آمین!۔عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے طبی اور روحانی نسخوں سے کروڑوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔عبقری قارئین کی خدمت میں اپناایک آزمودہ تجربہ پیش کر رہا ہوں جس کی وجہ سے میں آپریشن سے بچ گیا۔کئی سال پہلے کی بات ہےمیری ناف میں تکلیف شروع ہوئی اور چند ہی دن بعد اچانک پیپ بہنا شروع ہو گئی۔پہلے تو میں یہ سمجھا کہ شاید پسینہ وغیرہ ہےلیکن پھر اس میں سے گندی بدبو آنا بھی شروع ہو گئی اور مجھے یقین ہو گیا کہ ناف میں انفیکشن ہو گیا۔ڈاکٹر سے معائنہ کروایا انہوںنے کچھ اینٹی بائیوٹک کیپسول تجویذ کیے۔میںنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے باقاعدگی سے استعمال کیا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔ناف میں تکلیف کی شدت بڑھتی جارہی تھی‘اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہوتا جارہا تھا۔آخر کار ڈاکٹر نے پنسلین کے انجیکشن لگانا شروع کر دئیے مگر اس کے باوجود بھی تکلیف ختم نہ ہو سکی۔مزید چند دن گزرنے کے بعد ناف پر زخم بن گیا جس سے تکلیف کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔جب ادویات اور انجیکشن سے فائدہ نہ ہوا تو ڈاکٹر نے آپریشن کروانے کا مشورہ دے دیا۔آپریشن کا سن کر میں پریشان ہو گیا کیونکہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مزید دیر کی تو مسئلہ زیادہ خراب ہو جائےگا۔مجبوراً میں بھی اس مسئلہ سے نجات کے لئے آپریشن کروانے پر راضی ہو گیا۔
تکلیف برداشت سے باہرہوچکی تھی
اگلے دن ہسپتال میں ماہر سرجن کو دکھانے کے لئے اپنے ایک کزن کےساتھ جانے لگا تو گھر سےنکلتے وقت ان کاایک دوست جو ڈاکٹر تھا اور ان سےکسی کام کے سلسلے میں ملاقات کے لئےآیا۔کزن نے انہیں اپنی بیٹھک میں بٹھایا اور چائے وغیرہ پلائی‘اس وقت میں درد سے کراہ رہا تھا۔ڈاکٹر صاحب یعنی کزن کے دوست نے جب وجہ پوچھی توانہیں اپنے مسئلہ سے متعلق بتایا ۔کزن نے مزید تفصیل بتائی کہ ہمارے فیملی ڈاکٹر نے ان کے اس مرض کا واحد حل آپریشن بتایا ہے اور اسی غرض سے ہم ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے میری ناف کے مسئلہ کو دیکھا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ آپریشن نہ کروائیں‘چند دن رک جائیں اور میرا مشورہ مان لیں‘ان شاءاللہ آپریشن بھی نہیں کروانا پڑے گااور ناف کی تکلیف بھی ختم ہو جائے گی۔اس سے پہلے کے ڈاکٹر صاحب مزید کچھ کہتے میں نے انہیں بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کیپسول بھی کھا چکا ہوںاور انجیکشن بھی لگوا چکا مگر فائدہ نہیں ہوا اور اب تکلیف میرے برداشت سے باہر ہوتی جار ہی ہے۔ڈاکٹر صاحب میری اس بات پر ہلکا سا مسکرا دئیے اور کہنے لگے کہ آپ فکر نہ کریں میں مزید کوئی کیپسول یا انجکشن لگوانے کا مشورہ نہیں دوں گا‘آپ چند دن صرف سرسوں کےتیل سے اپنی ناف کو تَر رکھیں‘زخم بھی ٹھیک ہو جائے گا اور تکلیف بھی ان شاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ڈاکٹر صاحب کا مشورہ بہت عجیب لگا کہ جو مسئلہ مہنگی ادویات سے ٹھیک نہ ہو سکا وہ سرسوں کے تیل سے کیسے بہتر ہوگا۔کزن نے بھی مشورہ دیا کہ ایک سے دو دن ڈاکٹر صاحب کی بات مان کر دیکھ لو‘اگر فائدہ نہ ہو تو جو بہتر لگے کر لینا۔چنانچہ میں نے رات کو سونے سے پہلے ناف میں سرسوں کا تیل لگایا اور سو گیا۔صبح اٹھا تو حیران رہ گیا کیونکہ میری تکلیف آدھی رہ گئی اور زخم بھی کم ہو گیا۔میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔صبح کے وقت دوبارہ تیل لگایا اور دفتر چلا گیا‘شام تک اسی فیصد تک ٹھیک ہو چکا تھا۔قصہ مختصر تین دن ناف میں سرسوں کا تیل لگانے سے زخم بالکل ختم اوردرر سے مکمل طور پر نجات مل گئی۔اس آسان سے ٹوٹکے سے آپریشن کی اذیت سے بچ گیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 217 reviews.