محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب انسان کو بیماری نے بے بس اور لاچار کر دیا ہو‘ہر علاج ناکام ہو جائے اور کوئی راستہ نظر نہ آرہا ہو تو عبقری کی ورق گردانی کرنے سے کوئی نہ کوئی حل ضرور مل جاتا ہے اور انسان کی بے بسی ختم اور پریشانی دور ہو جاتی ہے۔ میری والدہ کوہاضمہ کا مسئلہ اور کھانسی شروع ہو ئی ‘ پہلے تو موسمی بیماری سمجھ کر اتنی توجہ نہ کی لیکن ایک ہفتہ گزرا پھر دوسرا ‘پریشانی ہوئی اور ڈاکٹر کے پاس گئے انہوں نے کچھ ادویات دیں ان سے عارضی فرق تو پڑ جاتا لیکن ان ادویات سے آخر کب تک اس عارضی علاج کے سہارے گزارہ کر سکتے تھے۔ میں والدہ کو لے کر عبقری دواخانہ لے کر آگیا یہاں آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے چیک اپ کروایا۔ انہوں نے فیملی شفاء اور دیسی اینٹی بائیو ٹک تجویز کی۔والدہ کو اتنی سخت کھانسی تھی کہ بعض دفعہ والدہ کا کھانستے ہوئے پیشاب نکل جاتا تھا اور کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا تھا۔ میں ہر وقت پریشان رہتا اوررات کو والدہ کی تکلیف دیکھ کر میری بھی نیند اڑ جاتی ۔ دوائیاں کھا کھا کر والدہ کی طبیعت مزید بگڑنے لگی تھی۔فیملی شفاء کھانے اوردیسی اینٹی بائیوٹک گولیوں کا استعمال کرتے ہی والدہ کے مرض میں کمی آئی اور انگریزی ادویات کے نقصانات سے بھی بچ گئیں ۔ دیسی دوائی کا فوری اثر دیکھ کر میں بھی حیران ہو گیا کیونکہ عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ دیسی دوا کا اثر ہمیشہ دیر سے ہوتا ہے لیکن فیملی شفاء اوردیسی اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے بعد میری رائے بدل گئی ہے کیونکہ اس کا اثر بھی پہلی خوراک سے ہی شروع ہو گیا اور کسی قسم کا نقصان بھی نہیں ہوا اور والدہ چند دنوںمیں صحتیاب ہوگئیں۔( عدنان فاروق، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں