خوبصورت سیاہ‘چمکدار بال نہ صرف حُسن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت کو چار چاند بھی لگا دیتے ہیں۔آج کے دور میں بیشتر ایک مسئلہ پیش آرہا ہے کہ بال وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ان کے حُسن کو دھندلا کر رہے ہیں بلکہ ان کی خود توقیری کو بھی گھٹا رہے ہیں۔عمر کا تقاضہ الگ بات ہے مگر یہ مسئلہ اگر وقت سے پہلے شروع ہو جائے تو ہم اسے بیماری کہتے ہیں۔اس کے کئی اسباب ہوتے ہیں۔دیرینہ بیماری‘ذہنی ٹینشن‘کیمیکل والے صابن اور شیمپوکا زیادہ استعمال ہے۔اس سے قطع نظرکے آپ کے بال کس قسم کے ہیں‘خشک ‘چکنے ‘ نارمل‘سیدھے ‘گھنگھریالے وغیرہ جو بھی ہوں‘اگر آپ ان پر صحیح طور پر توجہ نہیں دیتے اور ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے تو بال مرجھانا‘بے رونق اور سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔البتہ چند عوامل کو ذہن میں رکھنے اور ان پر عمل کرنے سے بالوں کی خوبصورتی اور سیاہ پن کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔
شیمپوکا استعمال اور اس کے اثرات
ہفتہ میں کم از کم ایک بار تیل سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔بالوں کے خراب اور سفید ہونے میں سب سے اہم مسئلہ بالوں کا خشک ہونا ہے جو کہ سرد موسم میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کو کیمیکل زدہ شیمپو کی بجائے خالص ہربل اجزاء سے تیار کردہ شیمپو کے ساتھ دھویا جائے۔خشک بالوں کے لئے کبھی بھی غیر معیاری شیمپو کا استعمال مت کریں۔
ہر قسم کے بالوں کے لئےقدرتی ٹانک
بالوں کا روکھا پن دور کرنے ‘ان میں چمک اور نرم ملائم کرنے کے لئے کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس کے بغیر شیمپو کا استعمال بالوں کو روکھا کردیتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی قدرتی چمک کھو دیتے ہیں اور ان کی نمی بھی ضائع ہو جاتی ہے۔کنڈیشنر بالوں میں نمی کی درست سطح کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گوکہ مارکیٹ میں مختلف قسم کے کیمیکلز اور مضر اثرات والے کنڈیشنر ز کی بہتات ہے‘اس لئے گھر پر بیٹھے خالص اجزاء سے کنڈیشنر خود تیار کریں جس کا طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
عام قسم کے بالوں کے لئےـ:3 انڈوں کو پھینٹ لیں اور اس میں 2 چھوٹے چمچ زیتون کا تیل اور ایک چھوٹا چمچ سرکہ مکس کر دیں۔اس پیسٹ کو اچھی طرح اپنے بالوں پر لگا لیں اور آدھا گھٹنہ لگا رہنے دیں‘پھر شیمپو کریںْاس کینڈیشنر کو ایک ماہ میں صرف ایک بار استعمال کریں ‘اس سے آپ کے بال نرم وملائم اور سیاہ ہوں گے۔
چکنے بالوں کے لئے:ایک عدد لیمن کا جوس نچوڑ لیں اور ایک چھوٹا چمچ سرکہ کے ساتھ ایک کپ پانی میں ملا دیں۔بالوں کو کسی اچھے ہر بل شیمپو سے دھو لیں اور پھر گیلے بالوں میں ہی یہ تیار شدہ مکسچر اچھی طرح لگا لیں اور اچھی طرح انگلیوں کے پوروںکی مدد سے اپنی کھوپڑی پر پانچ منٹ بالوں کا مساج کریں اور پانی سے دھو لیں‘اس کنڈیشنر کو ہفتہ میںایک بار ضرور استعمال کریں۔
خشک‘ روکھے بالوں کے لئے:ایک چمچ زیتون کا تل‘ایک انڈے کی زردی میںاچھی طرح مکس کر لیں‘ہربل شیمپوکرنے کے بعد بالوں کو دھو لیں اور پھر یہ کنڈیشنر گیلے بالوں پرپانچ منٹ تک لگا رہنے دیں اور بالوں کو دوبارہ دھو لیں۔اس کنڈیشنر کو ہفتے میںصرف ایک مرتبہ استعمال کریں۔اگر آپ اپنے بالوں پر انڈا لگانا گوارا نہیں کرتے تو اس کی جگہ دہی کا استعمال کرلیں۔بالوں پر دہی لگانے لے بعد انہیں دو گھٹنے کے لئے چھوڑ دیں اور پھرشیمپو کر لیں۔
کنگھی کا باقاعدگی سے استعمال
اپنے بالوں میں کنگھی دن میںکم از کم تین مرتبہ کریں۔کنگھی کرنا ایک اچھی ورزش ہے جس کے نتیجے میں بال صحت مند رہتے ہیں۔بالوںمیں کنگھی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی جانب کریں‘گیلے بالوں میں کنگھی کبھی مت کریں۔کوشش کریں کنگھی اور تولیہ علیحدہ رکھیں‘دوسروں کا (باقی صفحہ59پر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں