Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ایک قطرہ تیل سے ضدی خارش کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘اپنے جاننے والے احباب کو بھی اس رسالہ میں شائع ہونے والے چھوٹے چھوٹے آسان ٹوٹکے بتاتاہوں جس سے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔آج عبقری رسالہ کے قارئین کے لئے خارش سے متعلق ایک ٹوٹکہ پیش کر رہا ہوں جو میرے ماموں جی کا آزمودہ ہے۔
میرے ماموں نےبتایا کہ ایک بار انہیں جسم پر الرجی ہو گئی ‘ سارے جسم پر خارش ہونے لگی اور اس وجہ سے ان کا برا حال ہو گیا۔انہوں نے خارش سے نجات پانے کے لئےبہت جگہ علاج کروایا ‘کئی ادویات استعمال کیں مگر کسی بھی طرح سے انہیں کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس مرض کی وجہ سے نیند میں بھی کافی خلل پیدا ہوتا اور بہت مشکل سے نیند آتی تھی۔ایک دن انہیں کسی جاننے والے نے ٹوٹکہ بتایا کہ اس خارش سے نجات پانے کے لئےتارا میرا کے تیل کا ایک قطرہ چائے ‘ دودھ یا میں بھی طرح سے پی لے‘دوسرے دن دو قطرے اور پھر تیسرے دن تین قطرے ملا کر پئیں۔چنانچہ انہوں نے ادویات کو چھوڑ کر اس ٹوٹکے کو استعمال کرنا شروع کیا اور چائے میں ایک قطرہ تارا میرا کے تیل کا ملا کر پی لیا‘دوسرے دن دواور تیسرے دن تین قطرے ملا کر پئیں‘اسی ترتیب سے روزانہ ایک قطرہ بڑھاتے رہےجس سے انہیں افاقہ ہونا شروع ہو گیا‘پہلے کی نسبت خارش میں کافی کمی واقع ہوئی۔انہوں نے اس ٹوٹکے کا باقاعدگی سےاستعمال جاری رکھا اور آخر ایک دن دس قطرے تارا میرا کے تیل کے چائے میں ملا کر پئیں۔اس دن کے بعد ان کی خارش کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا اور وہ ایسے ہو گئے جیسے پہلے کبھی خارش تھی ہی نہیں ۔خارش سے نجات کے لئے واقعی یہ بہت عمدہ اور آسان ٹوٹکہ ہے جس سے جلد ہی اس بیماری سے نجات مل جاتی ہے۔اگر کسی کو خارش کا مرض ہے تو میرا مشورہ ہے کہ یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 192 reviews.