Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

رزق میں بے بہا برکت ملی‘محرومی اور پریشانی ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ آٹھ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔اس رسالہ کے ذریعے ہی تسبیح خانہ سے تعارف ہوا۔روح کی دنیا اور روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا بھی بہتر چاہتا تھا۔چند سال پہلے ہمارے شہر میں آپ کی روحانی محفل ہوئی جسے سننے کے بعدتسبیح خانہ سے روحانی نسبت ہوگئی۔روحانی دنیا سے بے خبر تھا‘اس لئے غلطی کر بیٹھا کہ آپ کے علاوہ بھی کسی اور طرف روحانی نسبت اس نیت سے جوڑ لی تاکہ زیادہ فائدہ ہو ۔ایسا کرنے سے فائدہ کی بجائے سخت نقصان کر بیٹھا کیونکہ جو روحانی دنیا آپ سے نسبت کے بعد ملی تھی‘پوری طرح اعتماد اور اعتقاد نہ ہونے کی وجہ سے چھننے لگی۔میں کشمکش میںمبتلا رہنے لگا۔ آپ سے بارہا آپ کی کتاب’’ آداب معرفت‘‘ کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سن رکھا تھا۔میں نے یہ کتاب عبقری دواخانہ لاہور سے لی‘جب اس کتاب کا مطالعہ شروع کیا تو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔پھر پورے اعتماد اور اعتقاد سے آپ سے اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہو گیا۔آدابِ معرفت کے مطالعے کے بعد احساس ہوا کہ اپنے نفس کی اصلاح اور خدا کی تلاش فرضِ عین ہے۔ چنانچہ اصلاح اور روحانی ترقی شروع ہو گئی۔اللہ کی توفیق کے ساتھ گناہوں سے سچی توبہ کر چکا ہوں اور ڈاڑھی بھی رکھ لی ہے۔نیک اور مسنون اعمال زندگی میں شامل ہو چکے ہیں۔
جو چاہا وہ مل گیا
روزانہ باقاعدگی سے قادری ہجویری سلسلہ کی تین تسبیحات (درود پاک‘تیسرا کلمہ اور استغفار) کی ایک ایک تسبیح صبح و شام پڑھ رہا ہوں‘اس سے زندگی میں بہت خیریں ملتی ہیں۔ایک بار روحانی محفل میں آپ نے فرمایا تھا کہ اگر آپ دولت پانا چاہتے ہیں تو سورۃ الفاتحہ جمعرات کو 70بار، جمعہ کو 60 بار ‘ہفتہ کو 50 بار‘اتوار 40 بار‘پیر 30 بار‘منگل 20 بار‘بدھ 10 بار۔اسی طرح دوبارہ سے جمعرات کو اسی ترتیب سے یہ عمل کر لیں‘چند بار یہ عمل کر لیں تو بے بہا دولت نصیب ہوتی ہے۔میرے کچھ معاشی مسائل تھے۔میں نے ان مسائل کے نیت سے یہ عمل شروع کر دیا اور مسلسل اپنی ترتیب میں شامل رکھا۔اس عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ایسی کرم نوازی فرمائی کہ مجھے ذاتی گھر مل گیا۔اسی عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے گھر کا واحد کفیل بنایا ہوا ہے۔رزق میں بہت زیادہ برکت نصیب ہوئی ہے۔ محرومیاں اور پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 188 reviews.