محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کالے اور سفلی جادو کے توڑ کے لئے میرے پاس ایک نہایت آزمودہ وظیفہ ہے۔اگر کوئی شخص آسیب زدہ ہو‘جادو جنات اور کسی بھی شیطانی عمل سے متاثر ہو تو اس کے لئے یہ وظیفہ باعث شفا اور باعث خیرو برکت ہے۔وہ وظیفہ آیت قطب کا ہے جس کے جادو جنات کے علاوہ بھی بے شمار فوائد ہیں۔ کالی سفلی جادو کا توڑ اور جنات سے چھٹکارے کے لئے اس آیتِ مبارکہ کو سات دفعہ پڑھ کر مریض کی آنکھوں، کان اور سر پر پُھونک ماریں، اِن شاء اللہ اس کی برکت سے جادو اور جنات کا اثر ختم ہو جائے گا اور مسلسل پڑھنے سے یقینی چھٹکارامل جائےگا‘مزید زندگی میںبے بہا برکتیں اور خیریں نصیب ہوں گی‘اِن شاء اللہ!۔ اس آیت کو اپنے معمولات میں شامل کر لیں۔ اس آیت کے فوائد پانے کے لئےہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھیں اور پھر اس کے کرشمات دیکھیں۔ اللہ آپ کو مسائل سے ایسے نکالے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس عمل نےواقعی مجھے حیران کردیا۔برسوں سے میرے شوہر اور مجھ پر جادو جنات کا مسئلہ تھا۔مجھے جب اس وظیفہ کے بارے میں پتہ لگا تو سات مرتبہ آیت قطب پڑھ کر آنکھوں، کان اور سر پر دَم کرنے سے جادو جنات کا اثر ختم ہو گیا‘جادو ٹوٹ گیا اورتقریباً سات سے آٹھ سال کے بعد ہم سکون سے سوئے اس سے پہلے ہمیں نیند نہیں آتی تھی اور میرے شوہر تو پوری رات ہی بے چین رہتے تھے، سو نہیں پاتے تھے۔ میں نے آیت قطب ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا یَّغْشٰى طَآىٕفَةً مِّنْكُمْ-وَ طَآىٕفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ-یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍ-قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ-یُخْفُوْنَ فِیْ اَنْفُسِهِمْ مَّا لَا یُبْدُوْنَ لَكَ-یَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَا-قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ-وَ لِیَبْتَلِیَ اللّٰهُ مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِكُمْ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(آل عمران154)کو ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا معمول بنا لیا اور واقعی مسائل حل ہوتے گئے، جادو ٹونہ سفلی عمل سب ملیا میٹ ہوگئے، دشمن اور حاسدین حیران رہ گئے کہ یہ کیسے ٹھیک ہو گئے‘ واقعی آیت (باقی صفحہ 59پر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں