محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس پُر فتن دور میں آپ جیسے مخلص رہبر کا ساتھ نصیب ہوا‘ورنہ شاید میں بھی کسی فتنے کا شکار ہو کر غفلت میں ڈوبی زندگی گزار رہا ہوتا۔میری کافی سال پہلے آپ سے ملاقات ہوئی‘اس وقت میں زمانہ طالب علمی میں تھا‘میری زندگی کا مقصد اور مستقبل کی ترجیحات کچھ اور تھیں مگر آپ نے فرمایا تھاکہ ’’میں چاہتا ہوں کہ اللہ آپ کو مخلوقِ خدا کی خدمت کے لئے قبول کر لے‘‘۔اس وقت میں آپ کی بات کی گہرائی کو سمجھ نہ سکا۔اللہ نے میرا ذہن بدلا ‘میری ترجیحات بدلیں اور زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔میری دلچسپی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کی طرف پیدا ہو گئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ سے ملاقات کے بعد تعلیمی میدان میں اور بالخصوص میڈیکل کے شعبہ کی طرف میرے لئے بے حد آسانیاں پیدا فرما دیں۔آپ کی نصیحت کے مطابق فرائض اور مسنون اعمال کا اہتمام کرتا رہا اور اللہ سے بہتر مستقبل اور دوسروں کی خیر خواہی کے لئے مانگتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص احسان فرمایا اور میں ڈاکٹر بن گیا۔میں نے اپنے شعبہ میںخلوص کے ساتھ اور خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے کام کیا اور آج بھی اسی جذبے کے ساتھ چلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اس شعبہ میں حیران کن طور پر بہت جلد ترقی عطا فرمائی اور آج میں شہر کے ایک بڑے ہسپتال میں بطور ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ کی خدمات سر انجام دے رہا ہوں۔آپ نے ملاقات کے دوران جو بات مجھ سے کہی اور اللہ سے منوائی تھی اس کی حقیقت مجھےاب سمجھ میں آئی ہے۔یہ سب آپ کی شفقت ‘نصیحت اور دعائوں کا نتیجہ ہے جو اللہ رب العزت نے مجھے اس مقدس شعبہ سے وابستہ کیا جس کے ذریعے مخلوق خدا کے لئےراحت کا ذریعہ بن رہا ہوں۔اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ساتھ یہ نسبت سدا قائم رہے اور جس عظیم مقصد کو لے کر آپ چل رہے ہیں اس میں سدا کامیابی عطا فرمائے‘آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں