Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیشہ ور بھکاریوں کے بنگلے اور آپکی امداد

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

ایک بات اکثر کہتا اور لکھتا بھی ہوں‘ اگر آپ صاحب حیثیت ہیں ‘ زکوٰۃ‘ صدقات‘ عطیات مستحقین کو دیتے ہیںتوہمیشہ حق دار کو اس کا حق دیں۔ حق دار کو ڈھونڈنا پڑتا ہے‘ وہ آپ کو سڑک‘ چوراہوں‘ چوک‘ گلی محلوں میں مانگتا کبھی نہ ملے گا۔ اس کو ڈھونڈنا پڑے گا‘ تحقیق کرنا پڑے گی‘ وہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائے گا‘ اپنا بھرم‘ عزت بچا کر رکھے گا‘ سفید پوشی میں‘ فاقہ کشی میں زندگی گزار لے گا مگر کسی کا دروازہ نہ کھٹکھٹائے گا۔ ایسے شخص کو دینا اصل دینا ہے‘ جگہ جگہ مانگنے والا اپنا گھر پورا کرلیتا ہے مگر سفید پوش حق دار ہمیشہ اپنی نگاہیں ‘ آس‘ امید رب سے لگائے گا اور جب اس کا گھر آپ پورا کرینگے‘ امداد کریں گے‘ پھر جو اس کے دل سے دعا نکلے گی تو آپ کی نسلیں رنگ جائیں گی۔ گزشتہ دنوں ایک مخلص سے ملاقات ہوئی ‘وہ ایسے ادارہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہے جو مستحقین کی امداد کرتی ہے۔ان کی ڈیوٹی ہے کہ ان کے ادارہ میں جو لوگ امداد کیلئے خط دیتے یہ ان خطوط کی تحقیق کرتے ہیں ‘تحقیق کے بعد رپورٹ ادارہ میں جمع کرواتے ہیں ‘اگر وہ مستحق ہوتے ہیں تو ادارہ امداد کردیتا ہے اور اگر رپورٹ کے مطابق وہ ’’پیشہ وربھکاری‘‘ ہیں تو ادارہ ان کی درخواست خارج کردیتا ہے۔ انہوں نے میرے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے جو میں قارئین کی نذرکرتا ہوں:۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ ماہ چند درخواستیں ملیں جن کی تحقیق کی تو درج ذیل رزلٹ ملا:۔ سوال کا خط تحقیق کے بعد اصل حقیقت 1آپریشن کیلئے پیسے چاہئیں۔ فاسٹ فوڈز کی تین دکانیں اپنی تھیں۔اچھا خاصا کاروبار چل رہا ہے۔ 2۔گھر میں شادی کے موقع پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کیلئے پیسے چاہئیں۔ بڑا سا ہال شادی کیلئے بک کروایا تھا‘ گھر پر پینٹ وغیرہ ہوچکا تھا۔ 3۔کینسر کے انجکشن لگانے کیلئے پیسے چاہئیں‘ ایک لاکھ تیس ہزار۔ ہسپتال سے معلوم کیا اس کیلئے کئی لوگوں سے پیسے لے چکے ہیں اور انجیکشن آگے فروخت کردیتے ہیں۔ 4۔آنکھوں سے نظر نہیں آتا ‘آپریشن کیلئے ایک لاکھ اسی ہزار روپے چاہئیں ڈاکٹر سے معلوم کیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ عینک اتار وانا چاہتے ہیں اس کیلئے لینز لگوانا چاہتے ہیں 5۔ٹیسٹ کرانے کیلئے ہر ماہ 27 ہزار روپے چاہئیں کوئی کاروبار نہیں ہے۔ اپنے ذاتی کئی رکشہ اور موٹرسائیکل رکشے ہیں‘ دیہاڑی پر دیتے ہیں اور ساتھ میں پراپرٹی کاکام بھی کرتے ہیں۔ 6۔مہروں کے آپریشن کیلئے پیسے چاہئیں۔ خود لاہور میں گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ دس مرلہ کا گھر ذاتی ہے‘ ایک بھائی دبئی میں گاڑیوں کاکاروبار کرتا ہے۔ 7۔کینسر کے انجیکشن کیلئے پیسے چاہئیں۔ موصوفہ کی ایک بندہ سے ڈیل ہے‘ اس کو اپنا بھائی بنایا ہوا ہے‘ یہ کینسر کے انجکشن کیلئے پیسے لیتی ہیں یا لوگوں سے کہتی ہیں کہ مجھے انجیکشن خرید کر دیںاور پھر اپنے منہ بولے بھائی کو انجیکشن بیچتی ہیں جو کہ ایک کمپنی میں ملازم ہے۔ 8۔روزگار نہیں رکشہ چاہیے۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ پہلے بھی کئی رکشے لیکر کھاچکے ہیں‘یہ ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ 9۔بیٹی اور داماد کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے‘ بیٹی کے سر کی سرجری ہونی ہے‘ داماد کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ جب معلوم کیا تو پورا گھر شادی پر گیا ہوا تھا‘ جس ہسپتال کا پتہ دیا وہ ملتان کا تھا‘ ہسپتال والوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسا کوئی کیس نہیں ہے نہ اس نام کا مریض ہے۔ 10۔دادی بیمار ہیں ان کے علاج کیلئے پیسے چاہئیں۔ جب کہ دادی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ 11۔بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں کسی عزیز کے گھر پر رہتی ہوں دوائی کیلئے پیسے نہیں معلوم ہوا کہ بہترین زندگی گزار رہی ہیں‘ جس گھر میں رہتی ہیں وہ عزیز کا نہیں کرایہ کا ہے اور بارہ ہزار ماہوار کرایہ ہے۔ایسے ہی لوگوں سے لے کرپرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ 12۔ماموں معذور ہیں ان کیلئے ماہانہ کچھ پیسے لگادیں۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ماموں معذورنہیں تھے ‘ماشاء اللہ صحت مند اور اپنے کاروبار سے واپس گھر جارہے تھے۔ 13۔بیٹا کو فالج ہوگیا ہےا ور شوہر دل کے مریض ہیں ۔ معلومات لینے پر معلوم ہوا کہ موصوفہ کےدو بیٹے ہیں اور دونوں صحت مند اور نوکری کرتے ہیں۔ 14۔بیٹی کی شادی کیلئے پیسے چاہئیں گھر میں کوئی کام والا نہیں ہے۔ معلومات لینے پر علم ہوا کہ ان کے دو بیٹے ہیں اور دونوں مال روڈ پر ایک بڑے برانڈ کے ملازم ہیںاور اچھی خاصی تنخواہ لے رہی ہیں اور جس بیٹی کی شادی کیلئے پیسے مانگ رہیں وہ ابھی بہت چھوٹی ہے۔ 15 ۔میں بیوہ ہوں‘ مقروض ہوں جس کی مالیت تین لاکھ روپے ہے۔ معلومات لینے پر علم ہوا کہ پہلے بھی کئی جگہ سے ماہانہ لگوایا ہوا ہے اور مزید جگہوں پر ایسی درخواستیں دے چکی ہیں۔ اس مخلص نے مزید بتایا کہ اس ادارہ کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد جو میں نے تحقیق کی اس کے مطابق 70فیصد سے زیادہ لوگ غلط بیانی کرتے ہیں اور 30فیصد سے بھی کم لوگ حق دار ہوتے ہیں۔مزید ایک مخلص نے بتایا کہ لاہور کے ایک پوش علاقہ میں ایک شخص معذور بن کر مسواک فروخت کرتا ہے اور رات کو دو بجے اس کو باقاعدہ لگژری گاڑی لینے آتی ہے اور وہ بیٹھ کر جاتا ہے۔ایک خاتون لاہور کے تین مشہور اور بڑے چوک پر مانگتی تھی‘ آپ حیران ہوں گے کہ اس کا اپنا گھر ملائیشیا میں ہے اور کاروبار بھی ملائیشیا میں ہے۔مزید بتایا کہ اب وہ توبہ کرچکی ہیں ۔ایک اور بھکاری جو کہ لاہور کی مختلف سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے‘ مہنگے ترین علاقہ میں بڑا گھر‘ گھر میں نوکر‘ خانساماں اور ڈرائیوربھی ہیں۔ قارئین! ہمیشہ دیتے وقت سب سے پہلے اپنے ہمسائے پھر رشتہ دار اور پھر سفید پوش گھرانوں کو تلاش کریں‘ پوری تحقیق کریں‘ پھر ایسے انداز سے ان کی امداد کریں کہ انہیں محسوس نہ ہو۔ یقین جانیے ابھی رقم یا آپ کا ہدیہ ان کے ہاتھ میں بھی نہ جائے گا آپ کی روح سرور‘ سکون اور اطمینان سے بھر جائے گی۔ آپ کو رب کریم کی طرف سے دل میں محسوس ہوگا کہ آپ پر آئی بلاء ‘ مصیبت‘ مشکل ہٹا دی گئی ہے اور آپ کا صدقہ‘ زکوٰۃ عطیہ قبول کرلیاگیا۔ ہمیشہ پیشہ ور بھکاریوں سے بچیں اور اپنی محنت سے کی گئی کمائی کو اس کی اصل جگہ پہنچائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 175 reviews.