Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مایوسی کے عالم میں شیخ الوظائف کی دعا کا کرشمہ آنکھوں سے دیکھا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سال سے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محافل باقاعدگی سے سن رہا ہوں۔ان محافل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بہت عنایتیں کی ہیں۔جسمانی بیماریوں کے علاوہ روحانی بیماریوں سے بھی خلاصی نصیب ہوئی ہے‘اندر کی خباثتیں‘خاص طور پر میرے اندر فرقہ واریت اور مسلک کے نام پر ایک نفرت آگ تھی جس میں جلتا رہتا تھا اور کسی دوسرے کی بات کو برداشت نہیں کرتا تھا مگر اب یہ آگ مکمل طور پر بجھ چکی ہے۔دل میں وسعت اور دوسروں کے لئے خیر خواہی کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔پہلے زبان پر ہر وقت شکوہ و شکایتیں رہتی تھیں‘ وقت کے بادشاہ کے خلاف باتیں کرتا اور برے الفاظ سے یاد کرتا تھا مگر اب شکر کا جذبہ ملا ہے اور ان کے لئے دعائیں کرتا ہوں۔روحانی محافل سننے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے برکتوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔(عمران ارشد‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 992 reviews.