Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک طالب علم کے ذاتی تجربات و مشاہدات ! طالب علموں کے نام

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

پیپرز ہو رہے ہوتے ہیں تو میں پیپر شروع کرنے سے پہلے یہ عمل کرتا ہوں۔’’اول و آخر درود شریف اور سات مرتبہ سورہ الم نشرح۔‘‘ کا عمل کرنے سے انشا اللہ کامیابی حاصل ہو گی۔جب میری کوئی چیز گم ہو جائے اور نہ مل رہی ہو تو میں بکثرت  یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کر دیتا ہوں تو وہ چیز جلد از جلد مل جاتی ہے۔میرا کوئی بھی کام اگر نہ ہو رہا ہو تو میں سورہ الم نشرح بکثرت پڑھتا ہوں تو میرا کام جلدی سے ختم ہو جاتا ہے اور میں تھکتا بھی نہیں۔امتحان میں جانے سے پہلے سورئہ الفتح پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے یہ عمل میرا اور میری بہن کا  آزمودہ ہے۔ یَاعَلِیْمُ کسی بھی ٹیسٹ سے پہلے میں یہ اسم اکیس، چودہ یا سات بار پڑھتا ہوں تو میرے ٹیسٹ بہت اچھے ہو جاتے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید اچھائی پھیلانے کی  توفیق عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں فیض حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔(سکندر احمد‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 958 reviews.