Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

اور میری روح نکل گئی
خواب دیکھا کہ ایک گندہ نالا ہے، اس میں گیس کے بلبلے اٹھتے ہیں۔ میرے دل میں خیال آتا ہے شاید اس میں سے کوئی ایسی چیز نکلے گی جو میرے لیے مالی فائدے والی ہوگی۔ پھر ایک کالی بھیس میرے قریب آتی ہے، مجھے فرش پر لٹا کر اپنی گردن سے میرے سینے کو دباتی ہے، اس وقت مجھے کچھ نہیں ہوتا، پھر اور دباتی ہے میرے سینے کو تو میں زور زور سے کلمہ پڑھنے لگتا ہوں، میری روح نکل جاتی ہے۔ میں بالکل ہلکا ہو جاتا ہوں اور ہوا میں تیرنے لگتا ہوں، پھر میری چیخ نکل جاتی ہے۔( فاروق، کوئٹہ)
تعبیر:آپ کے دونوں خوابوں کی ایک ہی تعبیر ہے جس میں آپ کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت میں ہر چیز کو قربان کرنا ہوگا، ورنہ ایمان کی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔
بیمار چوزہ اور چھوٹا ساکھٹمل
میں نے دیکھا کہ میں ایک گتے کا ڈبہ اٹھاتی ہوں تو اس میں ایک بیمار چوزہ ہوتا ہے۔ میں اس میں دانہ اور ایک چھوٹا سا کپڑا رکھتی ہوں۔ اس کے بعد دیکھا کہ میں سو رہی ہوتی ہوں، میرے چہرے پر چھوٹا سا کھٹمل جارہا ہوتا ہے، میں جاگ جاتی ہوں اور اس کو پکڑ لیتی ہوں، پھر میں شیشے میں دیکھتی ہوں تو میرے چہرے اور گردن پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانے ہوتے ہیں تو میں کہتی ہوں کہ میرا چہرہ اور گردن اتنی سرخ ہورہی ہے۔ میری والدہ آکر میرے سر پر ہاتھ پھیرتی ہے اور میرے بال آگے سے ٹھیک کرتی ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔(ک، لاہور)
تعبیر: آپ کےخواب کےمطابق آپ کاکوئی اہم کام بندش کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور جیسے ہی بندش ختم ہوئی تو فوراً ہی وہ کام بخیرو خوبی انجام پذیر ہوجائے گا۔ آپ صدقہ دے کر ہر نمازکے بعد سو بار یَاقَابِضُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
اپنے خواب بیان نہیں کرسکتی
مجھے کافی عیب خواب آتے ہیں کہ میں ان کو بیان بھی نہیں کرسکتی۔ مردے نظر آتے ہیں ملتے بھی ہیں۔ عجیب و غریب راستے نظر آتے ہیں۔ بہت عجیب راستے۔ میری بیٹی کو بھی ڈرائونے خواب نظر آتے ہیں۔(خ،لیہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں پر کسی نے جادو کا عمل کروایا ہے، جس کی وجہ سے پورا گھر بندش کی زد میں ہے۔ تاہم آپ اور آپ کے گھر والے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورئہ یونس کی آیت 81 کا سوا لاکھ مرتبہ ختم خواہ کتنے دن میں ہو کرالیا جائے لیکن خیال رہے کہ گھر کے افراد کے علاوہ کسی کو پڑھائی میں شامل ہرگز نہ کیا جائے اور نہ ہی اس کا تذکرہ کسی باہر کے فرد سے کریں ان شاء اللہ جادو کا اثر ختم ہو جائے گا۔

دینی و دنیاوی ترقی کا اشارہ
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں چھت پر گئی ہوں، آسمان ایک جیسا ہے مگر کچھ انچ کا آسمان باقی آسمان سے مختلف ہے، میں اس مختلف حصے پر غور کرتی ہوں اور اچانک رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں، اے اللہ آج آپ مجھے کچھ دیکھا دیں کہ اچانک اس مختلف حصے پر اونٹنی نمودار ہو جاتی ہے وہ بہت خوبصورت، موٹی اور صاف ستھری اونٹنی ہوتی ہے، پھر دیکھتی ہوں آسمان پر مختلف اور چمکدار رنگوں میں ایک مبارک نام بہت بڑا لکھا ہوتا ہے، پھر میں اپنے گھر ک ےباقی افراد کو بتانے آتی ہو، گھر کے صحن میں کہ آج آسمان پر کچھ خاص ہے۔ تم لوگ بھی دیکھو۔ (ایمن سلطان، سرگودھا)
تعبیر: خواب ماشاء اللہ بہت مبارک ہے۔ دین اور دنیاوی ترقیوں کا اشارہ ہے۔ کاموں میں رکاوٹیں بھی دور ہوں گی اور نیک اعمال کی توفیق بھی نصیب ہوگی۔ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں۔
کوئی حاسد آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے‘ صدقہ دیں!
میں نے دیکھا کہ میں کچن کی اوپر والی الماری کا خانہ کھولتی ہوں تو وہاں چھپکلی ہوتی ہے جو مجھے دیکھ کر الماری میں ہی زور زور سے گھومنا شروع کردیتی ہے۔ میں ایک دم ڈر جاتی ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (شہناز ناہید، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی کوئی حاسد رشتہ دار آپ کو حسد کی وجہ سے نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور سورئہ فلق اور سورئہ ناس روزانہ اکتالیس بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کرنا ہے۔

آپ کے جادو کی کاٹ ہوچکی ہے!
میں نے خواب دیکھا کہ اپنے سکول میں ہوں، وہاں سے گھر آنے کے لیے نکلتی ہوں، پیدل چلتی ہوں، تھوڑی دیر جاکر راستہ بند ہو جاتا ہے پھر دوسرے راستے سے جاتی ہوں، سامنے میدان ہے اور میدان میں جگہ جگہ اینٹوں کے ڈھیر رکھے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان سے بچ کر آگے بڑھتی ہوں۔ ایک رکشے میں بیٹھ کر گھر آجاتی ہوںتو خالہ کا فون آتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے تمہیں میسج دیا تھا تم نے اس کا جواب نہیں دیا۔ میں ان سے کہتی ہوںمیں آپ کو فون کرنے والی تھی مگر وہ مسلسل غصہ کررہی ہیں۔(ص،لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ الحمدللہ آپ پر سے جادو کی کاٹ کافی حد تک ختم ہوچکی ہے تاہم ابھی دیا گیا وظیفہ حصول مراد تک مسلسل جاری رکھیں۔ واللہ اعلم۔
اجنبی سے لفٹ
خواب دیکھا کہ ایک اجنبی مجھے اپنی موٹر سائیکل پر لفٹ دیتاہے۔ راستے میں ایک نامعلوم آدمی پستول نکال کر گولی مارتا ہے۔ دو چار گولیاں چلانے کے باوجود ایک فائز بھی اس لڑکے کو نہیں لگتا۔ مجھے ڈر لگتا ہے میں اسے کہتا ہوں مجھے یہاں اتار دو وہ اتار دیتا ہے۔پھر دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں، میرے والدہ مرحوم بھی ہیں، اتنے میں دو چار پولیس والے آتے ہیں اور مجھے ہتھکڑی لگا کر کہتے ہیں ہمارے ساتھ چلو۔(محمد ارشد، حیدر آباد)
تعبیر: خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اضافے کا اندیشہ ہے۔ تاہم استغفار کثرت سے پڑھ لیا کریں حسب توفیق کبھی کبھار صدقہ بھی دیتے رہا کریں۔ ان شاء اللہ پریشانیاں رفتہ رفتہ دور ہوتی جائیں گی۔ واللہ اعلم۔

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 942 reviews.