Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین دن تسبیح خانہ گزارے بہن کو نئی زندگی مل گئی!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کچھ گھریلو مسائل تھے‘ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں تسبیح خانہ میں ہر ہفتے تین روزہ روحانی چلہ ہوتا ہے جس میں انتہائی طاقتور اعمال کروائے جاتے ہیں جو بھی ان اعمال میں شامل ہوتا ہے اور جس مقصد کو لے کر شامل ہوتا ہے اس کا وہ مقصد حل ہوجاتا ہے‘ اس کو شفاء ملتی ہے‘ کاروباری بندش‘ جادو‘ جنات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ میں بھی اپنے مسائل کی گٹھڑی اٹھاکر تسبیح خانہ میں ہونے والے ہر جمعرات عصر سےلیکر اتوارکی دوپہر تک ہونے والے روحانی چلہ میں شامل ہوئی۔ اسی دوران مجھےگھر سے فون آیااور معلوم ہوا کے میری بہن کی حالت بہت زیادہ خراب ہے‘ اس کے چھ مرتبہ ڈائیلائسز ہوئے ہیں ۔ اب ڈاکٹر وں نے بتایا ہے کہ دل کے والو بھی بند ہیں انجیو گرافی ہو گی اور بائی پاس کا بھی خطرہ ہے‘ انہیں اس وقت شوگر بھی ہے‘ مجھے یہ بات سن کر بہت پریشانی ہوئی‘ چنانچہ کچھ دیر بعد تسبیح خانہ دوران چلہ ایک عمل کروایا گیا‘ اس عمل میں شرکت کی اور اس کے بعد مکمل یقین اور توجہ کے ساتھ دعاکی اور درود پاک والے عمل کے بعد بھی اپنی بہن کی صحت کیلئے دعا کرتی رہی کیونکہ اس کی زندگی بہت خطرہ میں تھی۔ شام کو جب میں نے گھر رابطہ کیا تو حیران ہو گئی سب بہت خوش ہو کر مجھ سے بات کررہے تھے اور گھر والے بتانے لگے کے کوئی کرامت ہی ہو ئی ہے کہ رات ہی ڈاکٹر دل کے آپریشن کا کہہ رہے تھے وہ بھی شوگر کی وجہ سے بہت خطرے کی بات تھی، اب نہ ہی دل کی کوئی تکلیف ہے نہ خون میں لوتھڑے ہیں۔ روحانی چلہ کی برکت سے میری بہن صحت یاب ہو گئی ہے اور ہسپتال سے گھر آچکی ہے۔
بغیر مانگے اللہ کریم ہر مراد پوری فرمادیتے ہیں
تین روزہ روحانی چلہ گزارنے کے بعد جب گھر جاتی ہوں تو جو بات بھی دل میں آتی ہے بغیر مانگے اللہ میری ہر مراد پوری کر دیتا ہے۔کئی مجبوریوں کے باوجود اللہ کبھی کسی کا محتاج نہیں کرتا بلکہ اپنے خزانہ غیب سے ہر ضرورت کو پوری کردیتا ہے۔۔ رزق میں بہت برکت ہے اور گھر میں سکون ہے، لوگوں میں عزت ہے‘ حق اور باطل میں فرق پتہ لگا ہے‘ یہ سب روحانی چلہ میں شرکت کی بدولت ہوا ۔ اللہ نے اپنا خوف عطا کیا ہے اور مخلوق کا خوف دل سے نکال دیا ہے۔ سب کام اللہ کے سپرد کر دئیے ہیں ، اب اللہ سے اللہ کو مانگنا آگیا ہے‘ اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اس کی جزائے خیر دے اورقیامت تک برقرار رکھے۔ آمین (رضیہ خانم، راولپنڈی)
گھر سے بیماریوں کے ڈیرے ختم ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر جادو کے سخت اثرات تھے اور یہ کافی پرانا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے مجھے جسمانی بیماریوں نے بھی گھیر لیا تھا اور میرے جسم میںسخت جلن ہوتی تھی۔ تسبیح خانہ میں روحانی چلہ کرنے سے اب بہت فرق محسوس ہو رہا ہےاور میرے چند گھریلو مسائل بھی تھے جواب حل ہورہے ہیں۔ میرے بیٹے پر کسی نےڈکیتی کا الزام لگایا تھا لیکن چلہ کی برکت سے اللہ نے اس الزام سے جان چھڑوا دی ہے۔ میرے میاں کی طبیعت بہت زیادہ خرا ب ر ہتی تھی ‘ بہت علاج کروانے کے باوجود صحت یاب نہیں ہوتے تھے۔ میں تسبیح خانہ میں چلہ میں تھی میں نے ان کے لئے دعا کی جس کی برکت سے میرے گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی طبیعت بہت بہتر ہوگئی ہے‘ اب ہمارے گھر میں بہت سکون ہےجس کی وجہ روحانی چلہ میں کئے گئے اعمال ہیں۔ (عابدہ یونس ‘بہاولپور)

 
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 925 reviews.