Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ جادو جنات کا گھر سے صفایا

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گھر میں جادوجنات کا بہت زیادہ مسئلہ تھا‘ جس کا میرے چھوٹے بھائی پر بہت گہرا اثر تھا‘ اس کو دورے پڑتے تھے اور وہ گھنٹوں اسی تکلیف میں مبتلا رہتا تھا‘ گھر میں بیماریوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ہم نے ان مسائل کے حل کے لئے در بدر ٹھوکریں کھائیں مگر فائدہ نہ ہوا۔میرے ایک عزیز رشتہ دار نےعبقری کا ایک کتابچہ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ دیا ۔اس کتابچہ میں موجودمیںنے چند دن ہی یاقہار کا وظیفہ کیا تو الحمدللہ ہمارے گھر سے جادو جنات کا صفایہ ہو گیا اور تمام مسائل حل ہوگئے۔(یاسمین،سیالکوٹ)
کاروبار میں رکاوٹ ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے کاروبار شروع کرنا تھا جس کے لئے مجھے ایک مناسب جگہ پر ایک بلڈنگ درکار تھی ‘ جو میرے لئے رکاوٹ بن رہی تھی‘ میں نے اس کے لئے بہت کوششیں کی مگر مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور میں مایوسی کا شکار ہونے لگا۔ایک دن مجھے میرے ایک دوست نے’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کاحل ‘‘کے نام سے ایک کتابچہ دیا۔اس کتابچے سے میں نے اپنے لئے سورۃ قریش کا عمل منتخب کیا اور پورے یقین اور دھیان کے ساتھ سورۃ قریش کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ اس وظیفہ کی برکت سے دو ہفتے کے اندرمیں مجھے مطلوبہ بلڈنگ جو درکار تھی انتہائی مناسب قیمت میں آسانی سے مل گئی اور یوں میرے کاروبار میں جو حائل بڑی رکاوٹ تھی وہ ختم ہو گئی۔(اشعر،لاہور۔)

قارئین! بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے۔آپ بھی اس روشنی کو دوسروں تک پہنچائیے! یہ کتابچہ خود بھی پڑھیے اور دکھی عوام تک بھی زیادہ سے زیادہ پہنچائیں۔ جیلوں‘ ہسپتالوں‘  کچہریوں میں  موجود پریشان  لوگوں تک پہنچا کر داد رسی کا ذریعہ بنیں!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 919 reviews.